geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

درجنوں افغان فنکاروں کی پناہ کے ليے پاکستان آمد

September 12, 2021 5 1 min read
Afghan Artist
Share this:

Afghan Artist

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) حاليہ دنوں ميں درجنوں افغان فنکاروں نے پاکستان کا رخ کيا ہے۔ طالبان کے خوف ميں مبتلا يہ فنکار صوبہ خيبر پختونخوا کے مختلف علاقوں ميں پہنچے اور مقامی حکام اور افراد نے انہيں کُھلے دل سے قبول کيا۔

افغانستان ميں طالبان کی حکومت کے قيام کے بعد درجنوں افغان فنکار اپنا وطن چھوڑ کر پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچ گئے ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں اب تک پچاس سے زیادہ افغان خاندان پہنچ چکے ہیں۔ اکثريتی فنکار سرحد پر طورخم کی گزر گاہ کے راستے پاکستان پہنچنے کے بعد اب صوبے کے مختلف شہروں میں قیام پذیر ہیں۔ ان فنکاروں میں سے تقريباً سب ہی خوف کے مارے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

ان فنکاروں ميں سے بعض کا تعلق افغانستان کے سرکاری ریڈیو سے ہے۔ گلوکاروں کی بھی ايک بڑی تعداد پناہ کے ليے پاکستان پہنچی ہے۔ پشاور پہنچنے والے ايسے ہی ایک افغان موسیقار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو اردو کو بتایا، ”ميں نے موسیقی پشاور میں سیکھی تھی۔ پھر جب افغانستان میں طالبان کی حکومت ختم ہوئی اور امریکا اور اس کے اتحادیوں کے تعاون سے نئی حکومت بنی، تو ہم اس نیت سے واپس افغانستان گئے تھے کہ ہماری حکومت ہمیں سہارا دے گئی اور اپنے فن کو آگے بڑھانے میں ہماری معاونت کرے گی۔ لیکن ایسا بالکل نہ ہوا۔ ٹیلی وژن اور ریڈیو سے وابستہ اکثريتی فنکار، نجی محفلوں میں شرکت کر کے اپنا گھر بار چلاتے رہے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان نے ابھی تک کسی فنکار کو براہ راست دھمکی تو نہیں دی لیکن انہيں طالبان کا سابق دور بھی یاد ہے۔ انہيں خدشہ تھا کہ طالبان ایک بار پھر سے فنکاروں کو تنگ کريں گے۔ ”ہمیں اپنے اور اپنے اہل خانہ کی زندگیوں کو خطرہ محسوس ہوا، تو پاکستان کا رُخ کیا ہے۔‘‘

نوے کی دہائی ميں جب افغان طالبان نے اقتدار سنبھالا تھا، تو انہوں نے موسیقی پر پابندی لگا دی تھی۔ يہ پابندی غير ملکی فورسز کی آمد تک جاری رہی تھی۔ طالبان کے دور حکومت ميں فن سے وابستہ زیادہ تر افغان شہری ہجرت کر کے یورپ اور ديگر ممالک چلے گئے تھے۔

پشاور کے بورڈ بازار کے نواح میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں پناہ لينے والے ایک اور افغان فنکار نے ڈی ‌ڈبلیو اردو کو بتایا، ” کچھ عرصہ قبل تک نئے فنکاروں کو بھی اپنے فن کو آگے بڑھانے کا موقع مل رہا تھا لیکن اب جبکہ ایک بار پھر سے طالبان کی حکومت آ گئی ہے، زیادہ تر فنکاروں کو خدشہ ہے کہ جوں وہ مستحکم ہوں گے، موسیقی پر دوبارہ پابندی لگا دی جائے گی۔ ساتھ ہی فنکاروں کے ليے مشکلات بھی بڑھ جائيں گی۔ یہی وہ خدشات ہیں جن کی وجہ سے زیادہ تر فنکار ملک چھوڑ کر اپنے اہل خانہ کو محفوظ مقامات تک پہنچا رہے ہیں۔‘‘

طالبان نے حال ہی ميں اعلان کرايا تھا کہ ‘گلوکاروں کو قائل کریں کہ وہ گانا بجانا ترک کر دیں‘۔ اور اس اعلان کے بعد ہی فنکاروں نے خطرے کی بو محسوس کی اور ملک چھوڑنے کی کوششيں شروع کر ديں۔

پشتو زبان کے فنکاروں کی ایک بڑی تعداد نے پاکستانی صوبہ پختونخوا اور صوبہ بلوچستان کا رخ کیا لیکن وہاں پہنچ کر بھی انہیں مایوسی ہوئی ہے۔ کورونا کی وبا کی وجہ سے پاکستان کے ان علاقوں ميں ان دنوں موسیقی وغيرہ کے پروگرام نہيں ہو رہے۔ پچھلے دنوں تک خیبر پختونخوا کے کئی مقامی فنکار، خود افغانستان جا کر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہے۔

ڈی ڈبلیو اردو نے فنکاروں کی مقامی تنظیم ‘دھنر وارثانو‘ کے سیکرٹری جنرل شاہجہان سے بات کی تو ان کا کہنا تھا، ”خيبر پختونخوا کے شہر پشاور میں بھی حالات ایسے ہیں کہ فنکاروں کا روزگار نہ ہونے کے برابر ہے۔ ہم اپنے ساتھیوں سے مشورہ کر رہے ہیں کہ کس طرح ہم ان لوگوں کی مشکلات کم کر سکتے ہیں۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے کچھ مزيد لوگ ان کے ساتھ رابطے میں ہيں، جو سرحد کھلنے کے منتظر ہیں۔ جوں ہی يہ لوگ بھی پاکستان پہنچتے ہيں، يہ تنظیم ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ ”جب یہاں سے ہمارے لوگ افغانستان جاتے ہيں، تو ان کی بھی عزت افزائی ہوتی ہے۔ ہمارا کلچر، زبان اور اقدار ایک ہیں۔ آج یہ لوگ مشکل میں ہیں، تو ہم ضرور ان کا ساتھ دینے کے ليے لائحہ عمل تیار کریں گے۔‘‘

پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخوا آنے والے خوف زدہ افغان فنکاروں کا سب سے بڑا مسئلہ ان کی شناخت ہے۔ پشاور پہنچنے والے ایک اور فنکار کا کہنا تھا۔ ”ہم ایسے حالات میں ملک سے نکل کر آئے ہیں کہ ہمیں تو اپنی شناخت چھپانی پڑی ورنہ اگر انہیں پتہ چلتا کہ ہم فنکار ہیں، تو پھر ہماری مشکلات بڑھ جاتيں۔ ہم اپنا حلیہ تک تبدیل کر کے نکلے۔ اگرچہ طالبان نے شروع میں عام معافی کا اعلان کیا تھا لیکن ہم محسوس کر رہے تھے کہ ہمیں اور ہمارے خاندانوں کو مستقبل میں خطرات لاحق ہوں گے۔‘‘

Share this:
Sohail Shaheen
Previous Post افغانستان میں القاعدہ کے مراکز کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے : طالبان
Next Post خراب منصوبہ بندی کی وجہ سے افغانستان میں بے وقوف بنے، ٹرمپ کی بائیڈن انتظامیہ پر پھر تنقید
Donald Trump

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.