geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغان حکومت اور طالبان امن مذاکرات جاری رکھنے پر متفق

July 19, 2021 2 1 min read
Taliban Negotiations
Share this:

 Taliban Negotiations

قطر (اصل میڈیا ڈیسک) قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت کے بعد کہا گیا ہے کہ فریقین مزید امن مذاکرات کے لیے پر عزم ہیں۔ دونوں اس کوشش میں ہیں کہ ان میں کوئی سیاسی مفاہمت طے پا جائے۔

افغان حکومت کے نمائندوں اور طالبان کے درمیان سفارتی مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 17 جولائی سنیچر کو شروع ہو ئے تھے اور 18 جولائی اتوار کے روز ختم ہوئے۔ اس کے اختتام پر فریقین نے کہا کہ وہ مزید امن بات چیت کے لیے پر عزم ہیں۔

بات چیت کے اختتام پر فریقین کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے، ”جب تک اس سلسلے میں کوئی معاہدہ طے نہیں پا جاتا اس وقت تک وہ اعلی سطح پر مذاکرات جاری رکھیں گے۔” فریقین نے ملکی سطح پر، ”انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔”

طالبان کے ترجمان نے اتوار کے روز قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ سے بات چیت کرتے ہوئے وضاحت کی کہ انہوں نے بات چیت کے دوران جنگ بندی کی کوئی پیشکش نہیں کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا، ”ہم نے دوحہ بات چیت کے دوران تین ماہ کے لیے جنگ بندی جیسی کوئی تجویز پیش نہیں کی۔”

مذاکرات کی نگرانی کرنے والے ایک سینیئر قطری افسر مطلق القحطانی کا کہنا تھا کہ فریقین نے، ”عام شہریوں کی ہلاکت سے بچنے کے لیے کام کرنے پر تو اتفاق کیا ہے تاہم جنگ بندی پر کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔”

جب سے امریکا اور نیٹو نے افغانستان فوجی انخلا کا اعلان کیا اور اس پر عمل کرنا شروع کیا ہے اسی وقت سے افغانستان میں تشدد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس دوران لڑائی میں طالبان نے کئی علاقوں میں پیش قدمی کی ہے اور بہت سے علاقوں پر کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔ طالبان نے ملک کے شمال کے دفاعی حکمت عملی کے اعتبار سے کئی اہم سرحدی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے افغانستان میں اس ماہ ایک سروے کیا ہے جس کے مطابق طالبان نے ملک کے نصف سے زیادہ تقریبا ً400 اضلاع پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی طالبان نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس تنازعے کا سیاسی حل چاہتے ہیں اور بات چیت جاری رکھیں گے۔

امریکی صدر نے گزشتہ اپریل میں افغانستان سے گیارہ ستمبر تک مکمل انخلا کا اعلان کیا تھا اور اب تک تقریباً نوے فیصد انخلا مکمل ہو چکا ہے۔ تاہم طالبان کی پیش قدمی سے طرح طرح کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ بہت ممکن ہے کہ افغانستان ایک بار پھر طالبان کے ہاتھوں میں چلا جائے۔

Share this:
Smartphone Spyware
Previous Post کیا مودی حکومت نے صحافیوں اور کارکنوں کی جاسوسی کرائی؟
Next Post پاکستان میں جس کو غدار کا لقب دیا وہ ا تنا ہی وفادار ہے، مریم نواز
Maryam Nawaz

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.