geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغان فوجی پاکستان میں داخل نہیں ہوئے، افغانستان

July 27, 2021 5 1 min read
Afghan Soldiers
Share this:

Afghan Soldiers

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان نے پاکستان کے اندر افغان فورسز کے پناہ لینے کی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ سچ نہیں ہے۔ لیکن پاکستان نے اپنے دعوے کے ثبوت میں ویڈیو فراہم کر دیا ہے۔

پاکستان کی فوج نے پیر کے روز کہا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے قریب سرحدی علاقے میں طالبان کے حملوں سے بچنے کے لیے درجنوں افغان فوجیوں نے پاکستان میں پناہ طلب کی۔ تاہم افغان فوج کے ایک ترجمان نے پاکستان کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

افغان وزارت دفاع کے ایک ترجمان جنرل اجمل عمر شنواری نے کابل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران پاکستانی دعوے کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا، ”یہ سچ نہیں ہے۔ کسی بھی افغان فوجی نے پاکستان میں پناہ نہیں لی ہے۔”

انہوں نے صحافیوں سے بات چیت میں مزید کہا، ”افغان عوام، بالخصوص ہماری فوج جس طرح سے پاکستان کے خلاف حساس ہے، وہ سب پر عیاں ہے۔”

لیکن پاکستانی فوج نے اپنے دعوے کے ثبوت میں 27 جولائی منگل کے روز ایک ویڈیو جاری کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرحد پار پاکستانی فوج افغان فورسز کا خیر مقدم کر رہی ہے۔

اس ویڈیو کے ساتھ ہی پاکستانی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”مذکورہ فوجیوں کو افغان حکام کی درخواست پر خوشگوار انداز میں ان کو ان کے ہتھیار اور ساز و سامان کے ساتھ ہی واپس ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ہر ضرورت کے وقت اپنے افغان بھائیوں کی مدد کرتا رہے گا۔”

اس سے قبل پاکستانی فوج نے کہا تھا کہ افغانستان کے درجنوں فوجی طالبان کے حملوں کے باعث اپنی چوکیاں چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے اور انہوں نے پاکستان میں پناہ لی۔ پاکستانی فوج نے اپنے بیان میں ایسے چھیالیس فوجیوں کو پناہ فراہم کرنے کی تصدیق کی تھی۔

پیر کے روز پاکستانی فوج نے کہا تھا کہ چترال کے قریب واقع سرحد پر افغان فوج کی چوکیوں پر طالبان کی چڑھائی کے پیش نظر ان فوجیوں نے اپنے کمانڈر کی قیادت میں سرحدی گزر گاہ پر پاکستانی حکام سے مدد طلب کی تھی۔ پاکستانی فوج کے مطابق کابل حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد اتوار کی شب ان فوجیوں کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

فوجی بیان میں کہا گیا تھا کہ پناہ کے دوران، ”فوجی اقدار کے تحت افغان دستوں کو کھانے پینے کی اشیاء، سر پر چھت اور طبی امداد فراہم کی گئی۔”

پاکستانی فوج کے مطابق اس سے قبل بھی اسی ماہ پینتیس افغان فوجیوں نے پاکستان میں پناہ کے لیے سرحد پار کی تھی۔ طالبان کی پیش قدمی کے تناظر میں سرحدی علاقوں میں تعینات افغان فوجی کئی مواقع پر پناہ کے لیے پاکستان، تاجکستان اور ایران جا چکے ہیں۔

ان دنوں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کا عمل جاری ہے۔ ایسے میں طالبان نے اپنے حملے بڑھا دیے ہیں اور ان کا دعوی ہے کہ وہ ملک کے80 فیصد علاقوں پر قابض ہیں۔ کابل حکومت ایسے الزامات مسترد کرتی ہے مگر مبصرین اس پر متفق ہیں کہ مجموعی طور پر لگ بھگ چار سو اضلاع میں سے نصف پر اب طالبان کا کنٹرول ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے، جب افغانستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ کابل حکومت اپنے ملک میں امن و امان کو پاکستانی فوجی اسٹیبلشمنٹ کے کردار سے جوڑتی ہے۔ اس کا ایک عرصے سے الزام ہے کہ پاکستان افغان طالبان کو اپنے ہاں پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اس الزام کو رد کرتا ہے۔ پاکستان نے افغان امن عمل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور خود بھی اس جنگ سے کافی زیادہ متاثر ہوا ہے۔

Share this:
Bakra – Eid Qurbani
Previous Post عید کے بکرے
Next Post سری لنکا کی حکومت ہے یا کوئی’فیملی کمپنی‘ ؟
Mahinda Rajapaksa

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.