geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغان امن عمل میں پیشرفت اور مہاجرین کی واپسی

August 11, 2020 0 1 min read
Refugees
Share this:

Refugees

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے اقوام متحدہ نے دفاتر قائم کر دیے ہیں۔ کئی افغان مہاجرین اپنے ملک میں امن مذاکرات کی بحالی کی امید پر واپس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پاکستان سے رضاکارانہ طور پر وطن واپس جانیوالے افغان مہاجرین کیلئے اقوام متحدہ کے دو مراکز کھول دیئے گئے ہیں۔ یہ دونوں مراکز پیر اور منگل کے روز کھلے رہی‍ں گے اور اس دوران اقوام متحدہ کے رجسٹرڈ افغان مہاجرین واپسی کیلئے درخواستی جمع کرا سکیں گے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کا پروگرام سالِ رواں کے مہینے مارچ میں کورونا وبا کی وجہ سے بند کیا گیا تھا، تاہم پانچ کی بحالی کے بعد رضاکارانہ واپسی کیلئے ان مراکز میں آنیوالے والے مہاجرین کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درامد کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

افغان مہاجرین کو ہدایت کی گئی کہ کورونا وائرس سے متاثرہ یا اسکے زیر اثر افراد مراکز میں نہ ائیں۔ اس کے علاوہ تمام افراد کا کورونا ٹسٹ بھی کیا جائے گا۔ اسی طرح انہیں ہدایت کی گئی کہ مراکز میں انیوالے ماسک پہن کر آئیں، ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ سینیٹائزر کا استعمال اور سماجی دوری کا بھی خاص خیال رکھیں۔ رضاکارانہ واپسی کیلئےخیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں اضا خیل اور بلوچستان میں بلبلی کے مقام پر واقع مراکز نے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا ہے۔

ڈی ڈبلیو نے یو این ایچ سی ار کے ترجمان قیصر آفریدی سے رابطہ کیا تو انکا کہنا تھا، ”ابتدائی طور پر ایس او پیز کے ساتھ دو مراکز کھولے ہیں جو لوگ اپنی مرضی سے واپس جانا چاہتے ہیں وہ پیر اور منگل کو ان مراکزمیں رجسٹریشن کے لئے آ سکتے ہیں، ان مراکز میں صرف رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو آنے کی اجازت ہے۔‘‘ قیصر آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ واپس جانے والے افغان شہریوں کو فارمز دیئے جائیں گے اور ابتدائی ضروریات کے لئے ڈھائی سو ڈالر فی کس بھی دیے جایہں گے۔ یہ ادائیگی انہیں افغانستان میں یو این ایچ سی ار کے ان کیش منٹ سینٹر میں کی جائیگی جو ننگرہار، کابل اور قندھار میں واقع ہیں۔ یہی مراکز پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متا‍‌ثرہ افراد میں کمی اور افغانستان میں صلح اور قیام امن کیلئے جاری بات چیت میں پیش رفت کی وجہ سے بھی زیادہ تر افغان مہاجرین واپس جارہے ہیں۔ پاکستان اور باالخصوص خیبر پختونخوا میں قیام پذیر زیادہ تر افغان مہاجرین کاروبار سے وابستہ ہیں یا پھر روزمرہ کی مزدوری کرتے ہیں۔ کورونا وبا کی وجہ سے جہاں پانچ ماہ تک کاروبار بری طرح متاثر ہوئے ہیں، وہاں یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔

پشاور میں کپڑے کے کاروبار سے منسلک افغان مجید اللہ نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ لویہ جرگہ کی جانب سے طالبان قیدیوں کی رہائی کے اعلان سے افغان مہاجرین پرامید ہیں کہ اب امن آئے گا۔

گذشتہ روز افغان لویہ جرگہ نے افغانستان میں امن مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ختم کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں گرفتار چار سو افغان طالبان کی رہائی کی منظوری دی ہے ۔ اس اعلان سے افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

Share this:
France - Lebanon
Previous Post اصلاحات نہ کی گئیں تو لبنان تباہ ہو جائے گا: فرانس کا انتباہ
Next Post پانچ سینیٹروں سمیت گیارہ اہم امریکی شخصیات پر چینی پابندیاں
United States

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.