geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغان سکیورٹی فورسز نے جلال آباد جیل کا کنٹرول حاصل کر لیا

August 4, 2020 0 1 min read
Afghan Security Forces
Share this:

Afghan Security Forces

جلال آباد (اصل میڈیا ڈیسک) افغان حکام نے کہا ہے کہ ننگر ہار کے شہر جلال آباد کی اس جیل کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے، جس پر اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں نے حملہ کیا تھا۔ ایک دن کی خونریز جھڑپوں کے بعد افغان سکیورٹی فورسز کو یہ کامیابی ملی۔

افغان حکام نے بتایا ہے کہ جلال آباد کی مرکزی جیل پر حملہ کرنے والے انتہا پسندوں کو پسپا کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دن بھر کی کارروائی کے نتیجے میں انتالیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو جیل میں قید اپنے چار سو فائٹرز کو رہا کرانے میں کامیاب ہو گئے۔

صوبہ ننگر ہار کے شہر جلال آباد کی اہم جیل پر اتوار کی علی الصبح کیا گیا یہ حملہ اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ افغانستان میں ‘اسلامک اسٹیٹ‘ کی موجودگی اس شورش زدہ ملک کی سلامتی کے لیے ایک خطرہ ہے۔

طالبان اور امریکا کے مابین امن ڈیل کے تحت امریکی اور نیٹو فورسز کے افغانستان سے انخلا کے بعد اس وسطی ایشیائی ملک میں اس جہادی تنظیم کی کارروائیوں سے تشدد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ننگر ہار کے حکام نے بتایا ہے کہ جیل پر حملے کے دوران کم ازکم دس جہادیوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔ صوبائی کونسل کے ممبر اجمل عمر نے ایسوسی ایٹڈ پریس سے گفتگو میں کہا کہ باقی ماندہ ہلاک ہونے والوں میں جیل کے قیدی، شہری اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہیں۔ تاہم اس بارے میں کوئی سرکاری اعدادوشمار جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

اس حملے میں پچاس افراد زخمی بھی ہوئے، جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔

اس حملے میں پچاس افراد زخمی بھی ہوئے، جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جلال آباد کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ جیل حملے میں ہلاک شدگان میں کم از کم تین طالبان بھی تھے۔ اس لیے خدشہ ہے کہ طالبان اور ‘اسلامک اسٹیٹ‘ کے مابین ایک نئی عسکری کشمکش شروع ہو سکتی ہے۔

اجمل عمر نے کہا ہے کہ حملے کے وقت اس جیل میں پندرہ سو کے لگ بھگ قیدی موجود تھے، جن میں سے چار سو تیس اپنی اپنی بیرکوں میں چھپ گئے تھے۔

اس حملے کا مقصد جہادیوں کو جیل سے رہا کرانا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس کارروائی سے داعش کے جنگجو جیل میں قید چار یا پانچ اہم سنیئر جہادیوں کو آزاد کرانے میں کامیاب بھی ہو گئے۔ کہا جاتا ہے کہ ننگرہار صوبے میں داعش کے جنگجوؤں کی موجودگی کافی زیادہ ہے تاہم اس صوبے مین ان جنگجوؤں کی تعداد کے بارے میں مصدقہ اعدادوشمار دستیاب نہیں ہیں۔

Share this:
Pir Muhammad Afzal Qadri
Previous Post نیک آباد شریف میں نماز عید الاضحی کا بہت بڑا اجتماع
Next Post ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 9 ہلاکتیں، 399 نئے کیسز رپورٹ
Corona Cases in Pakistan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.