geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغان اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت افسوس ناک، بھارتی ذرائع

November 6, 2021 6 1 min read
Ajit Dobhal
Share this:

Ajit Dobhal

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت نے کہا کہ 10 نومبر کو مجوزہ نئی دہلی افغان میٹنگ کے حوالے سے پڑوسی ملکوں کی دلچسپی کافی حوصلہ افزاء ہے، تاہم پاکستان کا عدم شرکت کا فیصلہ افسوس ناک ہے۔ اس اجلاس میں طالبان کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

افغانستان میں امن اور سیکورٹی کی صورت حال پر غوروخوض کے لیے بھارت پڑوسی ملکوں کے قومی سلامتی مشیروں کی ایک میٹنگ 10نومبر کو نئی دہلی میں منعقد کررہاہے۔ اس میں روس، ایران اور پانچ وسط ایشیائی ممالک قازقستان، تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان اور ترکمانستان نے اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال کی صدارت میں اس مجوزہ میٹنگ میں چین اور پاکستان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ چین نے فی الحال کوئی جواب نہیں دیا ہے لیکن پاکستان نے اس میٹنگ میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ نئی دہلی میں 10 نومبر کو مجوزہ افغان میٹنگ کے حوالے سے متعدد ملکوں کی جانب سے جس طرح کا حوصلہ افزا ردعمل سامنے آیا ہے وہ اس بات کا مظہر ہے کہ افغانستان میں امن اور سیکورٹی کے فروغ کے لیے علاقائی کوششوں کے حوالے سے بھارت کے کردارکو کتنی اہمیت دی جاتی ہے۔

بھارتی ذرائع نے تاہم کہا،”پاکستان کا فیصلہ افسوس ناک تو ہے لیکن اس سے کوئی حیرت نہیں ہوئی ہے۔ یہ پاکستان کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے جو افغانستان کو اپنے زیرنگیں سمجھتا ہے۔ پاکستان اس فارمیٹ کے تحت ما ضی میں بھی ہونے والی میٹنگوں میں شریک نہیں ہوا تھا اوربھارت کے خلاف پاکستانی میڈیا میں پاکستان کے بیانات افغانستان میں اس کے تخریبی کردار سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔”

خیال رہے کہ جنگ زدہ ملک افغانستان میں سیکورٹی کی صورت حال کے حوالے سے مذکورہ فارمیٹ کے تحت بات چیت کا یہ تیسرا دور ہے۔ اس سے قبل بات چیت کے دو دور ایران میں ستمبر 2018 اور دسمبر 2019میں ہوئے تھے جبکہ تیسرے دور کی میٹنگ2020میں بھارت میں ہونے والی تھی لیکن کووڈ وبا کی وجہ سے منعقد نہیں ہوسکی تھی۔ اس دوران 15اگست کوافغانستان سے امریکی اور دیگر بین الاقوامی افواج کے انخلاء اور ملک پر طالبان کے کنٹرول حاصل کر لینے کے بعد سے صورت حال یکسر بدل گئی ہے۔

نئی دہلی نے 10نومبر کو قومی سلامتی مشیروں کی میٹنگ کے لیے اکتوبر میں ہی متعلقہ ممالک کودعوت نامے ارسال کیے تھے۔ چین نے اب تک اس کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ لیکن پاکستان نے میٹنگ میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

نئی دہلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے قومی سلامتی مشیر معید یوسف نے منگل کے روز کہا، ”میں تو نہیں جاؤں گا، ایک بگاڑ پیدا کرنے والا آخر امن قائم کرنے کی کوشش کیسے کر سکتا ہے؟”

معید یوسف کا اشارہ غالباً بھارت کے اس بیان کی طرف تھا جس میں نئی دہلی خطے میں تمام مسائل کے لیے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہراتا ہے جبکہ پاکستان کا کہنا ہے خطے میں تمام مسائل کی جڑ بھارت ہے۔

معیدیوسف سے جب یہ پوچھا گیا کہ خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی حاصل کرنے میں پاکستان کو کن رکاوٹوں کا سامنا ہے تو ان کا کہنا تھا، ”میرے خیال میں خطے کی رکاوٹیں آپ کے سامنے واضح ہیں، اس پر بحث کی ضرورت نہیں۔ ایک طرف بھارت ہے… بد قسمتی سے وہاں کی حکومت کے رویے اور اس نظریے کی وجہ سے، مجھے نہیں لگتا کہ یہ (امن کا) عمل آگے بڑھ سکے گا، پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے۔”

افغانستان کے حوالے سے اب تک پاکستان کی پالیسی رہی ہے کہ وہ کسی ایسی میٹنگ میں شامل ہونے کا قائل نہیں جس میں طالبان کا کوئی نمائندہ شریک نہ ہو۔ بھارت نے نئی دہلی میں جو اجلاس طلب کیا ہے اس میں طالبان کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع کا کہنا تھاکہ10نومبر کو ہونے والی میٹنگ میں ان ممالک کی شرکت کا فیصلہ ”افغانستان میں صورت حال کے حوالے سے علاقائی ملکوں میں بڑھتی ہوئی فکر مندی اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ صلاح و مشورے اور تعاون کرنے کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے۔ بھارت کو اس عمل میں ایک اہم کردار ادا کرنا ہے۔”

واضح رہے کہ بھارت نے افغانستان میں سڑکوں، ڈیم اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور ترقی پر اربو ں ڈالر کی سرمایہ کاری کررکھی ہے لیکن افغانستان میں اقتدار پر طالبان کے قبضے کے بعد اسے سخت تشویش لاحق ہوگئے ہیں۔

بھارتی روزنامے ‘انڈین ایکسپریس‘ نے ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار کے حوالے سے لکھا ہے کہ بھارت کو شدید قسم کے سیکورٹی خدشات لاحق ہیں اور وہ کسی بھی حال میں اس سے تحفظ کا خواہاں ہے۔ ”جب آپ میز پر نہیں ہوتے تو آپ مینو میں ہوتے ہیں… یہ کانفرنس میز کو ترتیب سے لگانے، میز پر رہنے اور اس کے ایجنڈے کا فیصلہ کرنے کی بھارتی کوشش ہے۔”

Share this:
Employees
Previous Post پنجاب لوکل گورنمنٹ کے 90 ہزار ملازمین کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا آغاز
Next Post ہربھجن سنگھ نے اپنا غصہ پاکستانی شائقین پر نکال دیا
Harbhajan Singh

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.