geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغان طالبان کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

November 28, 2019 2 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

تہران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے تہران میں طالبان رہنماؤں کے ایک اعلیٰ وفد سے ملاقات کی ہے۔ اس وفد کی سربراہی ملا عبدالغنی برادر کر رہے تھے۔ حالیہ کچھ عرصے میں طالبان رہنماؤں کا ایران کا یہ دوسرا دورہ تھا۔

افغان طالبان کے ایک ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور طالبان رہنماؤں کے مابین یہ ملاقات بدھ اور منگل کی درمیانی شب ہوئی۔ ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ستمبر میں طالبان اور امریکا کے مابین امن مذاکرات ناکام ہونے کے بعد طالبان کا ایران کا یہ دوسرا اہم دورہ تھا۔

ایرانی نیوز ایجنسی ایرنا نے لکھا ہے کہ جواد ظریف نے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ طالبان ابھی تک کابل حکومت سے براہ راست مذاکرات سے انکار کرتے آئے ہیں۔ طالبان کا کہنا ہے کہ اشرف غنی حکومت امریکا کی کٹھ پتلی حکومت ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب ہونے والی ملاقات میں ایران نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ایرانی وزارت خارجہ ماضی میں یہ بیان دے چکی ہے کہ طالبان کے ساتھ ایسی ملاقاتیں کابل حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب طالبان امریکا کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے سلسلے میں پڑوسی ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

گزشتہ ہفتے طالبان نے قیدیوں کا تبادلہ کرتے ہوئے ایک امریکی اور ایک آسٹریلوی پروفیسر کو بھی رہا کر دیا تھا۔ اس کے بعد امید پیدا ہوئی تھی کہ امریکا اور طالبان کے مابین امن مذاکرات ایک مرتبہ پھر شروع ہو سکتے ہیں۔ دریں اثناء پیرکو صدر ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ وہ طالبان کے ساتھ ایک امن معاہدہ طے پانے کے بارے میں پرامید ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کا گزشتہ برس دسمبر میں کہنا تھا، ”ایران افغانستان کا ہمسایہ اور ایک اہم علاقائی طاقت ہے اور یہ افغانستان میں امن کے لیے ایک اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔‘‘ طالبان رہنما حال ہی میں پاکستان کے علاوہ چین اور روس کا بھی دورہ کر چکے ہیں۔

Share this:
Demonstrators
Previous Post ہیومن رائٹس واچ کا ایرانی حکومت پر مظاہرین کی ہلاکتوں کی تعداد چھپانے کا الزام
Next Post نواز شریف کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے: حسین نواز
Nawaz Sharif

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.