geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان کے لیے فضائی حدود کا استعمال، پاکستان اور امریکا معاہدے کے قریب: ذرائع

October 24, 2021 4 1 min read
Drone
Share this:

Drone

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے قانون سازوں کو بتایا کہ واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ پاکستان کی فضائی حدود کو افغانستان میں فوجی اور انٹیلی جنس آپریشنز کے لیے استعمال میں لانے کی خاطر باضابطہ معاہدہ کرنے کے قریب ہے۔

ذرائع میں سے ایک نے بتایا کہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد کے بدلے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ایک دوسرے ذریعے نے بتایا کہ مذاکرات جاری ہیں اور معاہدے کی شرائط ، جنہیں ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہےمیں تبدیلی ہوسکتی ہے۔

یہ بریفنگ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وائٹ ہاؤس افغانستان میں زمین پرامریکی موجودگی کی عدم موجودگی میں افغانستان میں داعش اور دیگر مخالفین کے خلاف انسداد دہشت گردی آپریشن کرنے کی اپنی صلاحیت کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

امریکی فوج اس وقت انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کی کوششوں میں افغانستان پہنچنے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہے لیکن افغانستان میں آپریشن کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کا کوئی باقاعدہ معاہدہ نہیں ہے۔

افغانستان کے لیے ہوائی راہداری اس وقت اور زیادہ اہم ہو گئی ہے جب امریکا شہریوں اور ملک میں رہنے والے دیگر افراد کی نقل و حمل کے لیے کابل کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر نے کی تیاری کررہا ہے۔

تیسرے ذریعے نے بتایا کہ معاہدے پراس وقت تبادلہ خیال کیا گیا جب امریکی حکام نے پاکستان کا دورہ کیا لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ اسلام آباد کیا چاہتا ہے یا واشنگٹن کیا فراہم کر سکتا ہے۔

فی الحال باضابطہ معاہدے کی عدم موجودگی میں پاکستان امریکا کے فوجی طیاروں اور ڈرونز کو افغانستان کے لیے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینا خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکا کے ساتھ “مفاہمت” کے وجود کی تردید کی اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کا علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی پر دیرینہ تعاون ہے اور دونوں فریق باقاعدہ مشاورت میں مصروف ہیں۔

دریں اثنا ازبکستان اور تاجکستان افغانستان میں نام نہاد کراس افق آپریشن کرنے کے لیے امریکی فوجی موجودگی کے لیے ممکنہ مقامات کے لیے بڑے آپشن کے طور پر ابھر رہے ہیں تاہم دونوں کو روس کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے رواں ماہ کے شروع میں ازبکستان کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے صدر شوکت مرزیوئیف کے ساتھ افغانستان میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

Share this:
Prince Muhammad bin Salman
Previous Post محمد بن سلمان کا ماحولیاتی منصوبوں سے متعلق 700 ارب ریال کے پیکج کا اعلان
Next Post ہندوؤں کے مقدمات حل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں: چیف جسٹس پاکستان
Justice Gulzar Ahmed

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.