geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • WhatsApp to Drop Phone Numbers for Usernamesواٹس ایپ کا بڑا فیصلہ: اب موبائل نمبر شیئر کیے بغیر چیٹنگ ممکن، صارفین کے لیے پرائیویسی کا نیا دور
    • Anthropic to Require ID Verification for Claude Usersکلاڈ چیٹ بوٹ استعمال کرنے والوں کے لیے انتھروپک کی نئی شرط: شناخت اور عمر ثابت کرنا ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان: حملے میں نائب صدر بال بال بچے

September 9, 2020 0 1 min read
Afghanistan Kabul Attacks
Share this:

Afghanistan Kabul Attacks

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) کابل میں آج بدھ کی صبح سڑک کے کنارے ہوئے ایک بم دھماکے میں افغانستان کے اول نائب صدر امراللہ صالح کو نشانہ بنایا گیا تاہم وہ بال بال بچ گئے۔

افغان نائب صدر کے ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تاہم ‘امراللہ صالح محفوظ ہیں اور انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش نا کام بنادی گئی ہے۔‘ ہلاک اور زخمی ہونے والے میں نائب صدر کے ذاتی محافظ شامل ہیں۔

اس حملے کی فوری طورپر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہ حملہ ٹھیک ایسے وقت ہوا ہے جب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان اہم امن مذاکرات شرو ع ہونے والے ہیں۔

امر اللہ صالح کے ترجمان رضوان مراد نے فیس بک پر لکھا ہے”آج ایک بار پھر افغانستان کے دشمنوں نے امراللہ صالح کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے شیطانی مقصد میں ناکام رہے اور صالح کواس حملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔”

انہوں نے روئٹرز کو بتایا کہ امراللہ صالح کے قافلے کو بم کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کے کچھ محافظ زخمی ہوئے ہیں۔

افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز کے مطابق یہ حملہ صبح ساڑھے سات بجے کے قریب کابل شہر کے تیمانی علاقے میں ہوا، جب صالح اپنے گھر سے دفتر کی جانب جارہے تھے۔

وزارت صحت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔ افغان پولیس کی طرف سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ امراللہ صالح افغانستان انٹلی جنس سروس کے سابق سربراہ ہیں۔ ماضی میں بھی انہیں قتل کرنے کی کئی کوششیں ہوچکی ہیں۔ گزشتہ برس ان کے دفتر میں ایک بڑا حملہ ہوا تھا جس میں 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ خود کش حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان دونوں طرف سے قیدیوں کی رہائی کے بعد امن مذاکرات کا ایک اہم دور شروع ہونے جا رہا ہے۔

حکام اور سفارت کاروں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پرقابو نہیں پایا گیا تو مذاکرات کے لیے ضروری اعتماد قائم ہونا مشکل ہوگا۔

Share this:
Greek Refugees - Camp Fire
Previous Post یونان میں مہاجرین کے سب سے بڑے کیمپ میں آتشزدگی
Next Post سابق صدر اور وزیراعظم کیسز بھگت رہے ہیں تو سب کو حساب دینا پڑے گا۔ بلاول بھٹو
Bilawal Bhutto

Related Posts

Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologists

سمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا

July 20, 2026
Bones Found in Tarn Confirmed as Delphine Jubillar

ڈی این اے تجزیے نے تصدیق کر دی: ملنے والی باقیات ڈیلفین جوبیلار کی ہی ہیں، شوہر نے قتل کا اعتراف کر رکھا ہے

July 20, 2026
Argentina's World Cup Final Meltdown Mars Spain's Victory

ورلڈ کپ فائنل کی شکست پر ارجنٹائن کا غصہ پھوٹ پڑا، لیانڈرو پیرڈیس نے ہسپانوی کھلاڑیوں پر حملہ کر دیا

July 20, 2026
Town Seals Off Site Where Delphine Aussaguel's Remains Were Found

ڈیلفین جوبلار کی باقیات والی جگہ پر سیاحوں کا ہجوم، میونسپلٹی نے رسائی بند کر دی

July 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.