geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Sophie Adenot Leads All-Female Spacewalk on ISSصوفی ایڈنوٹ کی خلا میں تاریخ ساز تیسری واک، پہلی بار مکمل خواتین ٹیم کی قیادت
    • Why Posting Back-to-School Photos of Your Kids Is Riskyبچوں کی اسکول واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا کیوں خطرناک ہے؟
    • Micro-Influencers: The New Marketing Goldmineمائیکرو انفلوئنسرز کا عروج: جب چھوٹے مداح بڑے برانڈز کو اپنی طرف کھینچتے ہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان، مسجد میں بم دھماکا، تقریبا 40 افراد ہلاک

October 16, 2021 2 1 min read
Afghanistan Bomb Blast
Share this:

Afghanistan Bomb Blast

قندھار (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں جمعے کے روز ایک شیعہ مسجد میں ہوئے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے جبکہ ستر سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بم دھماکا ٹھیک اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ اس بم دھماکے کا ہدف صوبے کی سب سے بڑی شیعہ مسجد بنی۔ طبی ذرائع کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے معاون مشن برائے افغانستان UNAMA نے امام باڑہ فاطمیہ مسجد پر ہوئے اس بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ظالمانہ واقعات میں ملوث ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ طالبان کی جانب سے بھی اس حملے کو ‘بڑا جرم‘ قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے سکیورٹی فورسز کو فوری طور پر جائے واقعے کی جانب بھیج دیا گیا ہے۔

اس سے قبل طبی ذرائع نے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 بتائی تھی جب کہ کہا جا رہا تھا کہ اس واقعے میں کم از کم تیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم حکام کا کہنا تھا کہ یہ تعداد ابتدائی ہے اور واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی اصل تعداد بعد ہی میں بتائی جا سکے گی۔ فی الحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم ماضی قریب میں افغانستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ملوث رہی ہے۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں دھماکے کی وجہ سے مسجد کو پہنچنے والے نقصان کے علاوہ جا بہ جا خون کے نشانات دکھائی دیتے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے میں افغانستان میں شیعہ برادری پر ہونے والا یہ دوسرا خونریز حملہ تھا۔ فقط ایک ہفتہ قبل شمالی افغان شہر قندوز میں ایک شیعہ مسجد پر ہوئے خودکش حملے میں 40 سے زائد عبادت گزار ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے قبول کی تھی۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جمعے کے روز کہا کہ شمالی افغانستان میں دہشت گرد تنظیم ‘اسلامک اسٹیٹ‘ سے وابستہ سینکڑوں جنگجو جمع ہو رہے ہیں۔ پوٹن کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر آیا ہے، جب روس اگلے ہفتے افغانستان کے موضوع پر بین الاقوامی بات چیت کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ آئندہ منگل ہونے والے اس اجلاس میں امریکا، چین اور پاکستان کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان کے موضوع پر اس سطح کے لیے پہلے مذاکرات ہیں۔

جمعے کے روز پوٹن نے سابقہ سوویت ریاستوں کے رہنماؤں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس میں کہا، ”انٹیلی جنس کے مطابق شمالی افغانستان میں فقط اسلامک اسٹیٹ سے جڑے جنگجوؤں کی تعداد دو ہزار کے قریب ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ان افراد کی کوشش ہے کہ مہاجروں کے روپ میں وسطیٰ ایشیائی ریاستوں میں پہنچا جائے۔ رواں ہفتے پوٹن نے خبردار کیا تھا کہ عراق اور شام میں لڑنے والے جنگجو افغانستان پہنچ سکتے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ نے بھی کہا تھا کہ افغانستان پر قابض طالبان کو ان جنگجوؤں سے نمٹنے کا راستہ نکالنا چاہیے۔

Share this:
Jamaat-e-Islami
Previous Post بھارت کا ہندوتوا۔ پاکستان کا اسلام
Next Post بہترین دوست کا قتل، رابرٹ ڈرسٹ کو عمر قید کی سزا
Robert Durst

Related Posts

Trump Envoys Head to Moscow, Kyiv for Peace Push

# ٹرمپ کے ایلچی ماسکو اور کیف میں امن مشن پر روانہ

September 5, 2026
Paris Makes School Canteens Free for 17,000 Children

پیرس میں اسکول کینٹین مفت: 17,000 بچوں کے لیے اہم فیصلہ

September 5, 2026
Trump’s Renaming Spree: Narcissism or Imperial Power Play?

# ٹرمپ کا نام رکھنے کا جنون: طاقت کا دعویٰ یا بے اختیاری کا اعتراف؟

September 5, 2026
Ex-Minister Dati Seeks Return as Magistrate Before Trial

# رشیدہ داتی کا قضائی پیشے میں واپسی کا فیصلہ، کرپشن کیس کے پیش نظر تنقید کی زد میں

September 5, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.