geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان میں بھارتی سرمایہ کاری ڈوبتی نظر آ رہی ہے، ترجمان پاک فوج

July 11, 2021 3 1 min read
Major General Babar Iftikhar
Share this:

Major General Babar Iftikhar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان میں بھارتی سرمایہ کاری ڈوبتی نظر آرہی ہے جبکہ بھارت نے نیک نیتی سے سرمایہ کاری کی ہو تو آج اسےمایوسی کی ضرورت نہ ہوتی۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا گفتگو میں کہنا تھاکہ پاکستان نےبارباربات کی افغانستان میں ہماراکوئی فیورٹ نہیں، بندوق فیصلہ نہیں کرسکتی کرنا ہوتا تو 20 سال میں ہوجاتا، افغان مسئلے پر فیصلہ بیٹھ کر ہی کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خلوص سے افغان امن عمل آگے بڑھانے پربات کی ہے، کیسی حکومت بنانی ہے اور کیسے آگے لے کر چلنا ہے، یہ افغان عوام کو فیصلہ کرنا ہے، افغان اگر کسی ڈیڈ لاک پر ہیں تو ہم آج بھی حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہماری بھی کچھ حدود ہیں ایک حد تک جا سکتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھاکہ افغانوں میں صلاحیت ہے کہ بیٹھ کر فیصلہ کر کے آگے چل سکتے ہیں، جو بھی ہوگا افغانستان کی اندرونی صورتحال فیصلہ کرے گی اسی سمت میں بڑھیں گے، بندوق فیصلہ نہی کرسکتی، 20 سال میں نہیں کرسکی تو آگے کیا کرے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ افغانوں کو فیصلہ بیٹھ کر ہی کرنا ہوگا ورنہ یہ صورتحال خانہ جنگی میں بدل جائے گی، خانہ جنگی میں کسی کا بھلا نہیں بلکہ پورے خطے کو متاثر کرے گی، افغانستان میں تمام دھڑے 40 سال کے تشدد سے تنگ آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر کی سیکیورٹی اور منیجنمنٹ پہلے ہی بڑھا دی تھی، پاک افغان بارڈر پر 90 فیصد باڑ لگائی جا چکی جبکہ بارڈر سیکیورٹی منیجمنٹ بہت مستحکم ہے اور پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی بڑھانے کیلئے ایف سی ونگز تشکیل پاچکے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھاکہ سب کو علم ہے داعش اور ٹی ٹی پی افغانستان میں ہیں جو گاہے بگاہے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں، اگر افغانستان میں تشدد بڑھتاہے تو پناہ گزینوں کے مسئلے پر وزارت داخلہ نے پلاننگ کی ہے، انٹرنیشنل اسٹیک ہولڈرز کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیسے چلنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، کسی غیر مطلوبہ کویہاں نہیں آنے دیں گے، یہ بات واضح کہی جاچکی کہ اڈوں کی کوئی ضرورت ہے نہ سوال ہوتاہے۔

بھارتی سرمایہ کاری کے حوالے سے میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھاکہ بھارت نے نیک نیتی سے سرمایہ کاری کی ہو تو آج اسےمایوسی کی ضرورت نہ ہوتی، بھارت کا سارا رخ تھا کہ افغانستان میں قدم جما کر پاکستان کو نقصان پہنچا سکے لیکن آج افغانستان میں بھارت کی سرمایہ کاری ڈوبتی نظر آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دنیاکو بتانے کی کوشش کر رہاہے کہ افغانستان میں مسائل کی وجہ پاکستان ہے لیکن اس میں کوئی سچائی نہیں اور دنیا کو علم ہوچکا پاکستان نے افغان مسئلہ بہتر طریقے سے حل کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔

Share this:
China Flight
Previous Post چین نے افغانستان سے اپنے شہریوں کو نکال لیا
Next Post ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 جولائی کو ہو گی
Moon

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.