geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’ہم افغانستان میں اکٹھے داخل ہوئے اور اکٹھے ہی نکلیں گے‘

March 24, 2021 0 1 min read
Antony Blinken
Share this:

Antony Blinken

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ افغانستان سے ممکنہ امریکی فوجی انخلاء کے منصوبے کے بارے میں یورپی ممالک کو مکمل معلومات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ اینتھونی بلنکن برسلز کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سکریٹری جنرل سے ابتدائی گفتگو کے بعد میڈیا کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا،”امریکا اور اس کے مغربی اتحادی ایک ساتھ افغانستان میں داخل ہوئے تھے اور اب اکٹھے ہی وہاں سے نکلیں گے۔‘‘ بلنکن نیٹو ہیڈکواٹرز میں دو روزہ مذاکرات کے لیے برسلز پہنچے ہیں۔

نئی امریکی حکومت کے وزیر خارجہ اینتھونی بلنکن پہلی بار نیٹو کے ہیڈکواٹرز برسلز کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے مغربی دفاعی اتحاد کے سکریٹری جنرل ژینس اشٹولٹن برگ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے بلنکن کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پائے جانے والے خطرات اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کے تناظر میں موجودہ وقت نیٹو کے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے برسلز کے دورے کے بارے میں کہا،” میں یہاں امریکا کی نیٹو کے ساتھ وابستگی میں اس کی استقامت کا اظہار کرنے آیا ہوں۔‘‘ بلنکن کا مزید کہنا تھا،”امریکا سب سے پہلے اور ترجیحی بنیادوں پر مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانا اور اس میں اپنی شرکت کی بحالی چاہتا ہے۔ ہم اپنے اتحاد کو مضبوط تر بناتے ہوئے اس کی احیاء چاہتے ہیں۔‘‘یورپ کو امریکی عسکری تعاون پر انحصار کم کرنا چاہیے، جرمن وزیر

امریکا کے سابق صدر اور ریپبلکن لیڈر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں واشنگٹن اور مغربی دفاعی اتحاد کے مابین اختلافات اور تنازعات کے چار سال بعد اب ڈیموکریٹ لیڈر اور نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی طرف سے دوستی بڑھانے کے سگنل کا برسلز میں نیٹو نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔ یورپی اتحادیوں نے جو بائیڈن کے لہجے میں لچک اور دوطرفہ تعلقات کو دوستانہ بنانے کے اعلانات کو خوش آمدید کہا ہے۔ امریکا کے وزیر دفاع کا برسلز کا یہ دورہ اس بات کی ایک واضح علامت ہے کہ واشنگٹن نیٹو کیساتھ تعلقات کے احیا کی کوششوں میں سنجیدہ ہے اور موجودہ بین الاقوامی سیاسی صورتحال میں مغربی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

امریکی وزیر خارجہ سے برسلز میں جب افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے امکانات کے بارے میں سوال کیا گیا تو بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکا اس بارے میں ابھی متبادل امکانات کا جائزہ لے رہا ہے اور اس بارے میں وہ اپنے اتحادیوں سے مشورے بھی لے گا اور ان کی تجاویز بھی سنے گا۔ آئندہ دو روز کے دوران برسلز میں نیٹو وزراء افغانستان کے موضوع پر بحث و مباحثہ کریں گے۔ بلنکن نے کہا،” ہم اکھٹے افغانستان میں داخل ہوئے تھے، ہم نے حالات کے مطابق، موافقت اور باہمی ربط سے کام لیا اور ہم وہاں سے اکٹھے ہی نکلیں گے۔‘‘‘سیاسی حل کے بغیر افغانستان سرد جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے‘

یاد رہے کہ گزشتہ اتوار 21 مارچ کو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اچانک افغانستان پہنچے تھے، جہاں انہوں نے اس غیر اعلانیہ دورے پر کابل میں افغانستان کے صدر اشرف غنی سمیت سینئر افغان حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔ گزشتہ برس طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء میں اب چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں اور اس لحاظ سے امریکی وزیر دفاع کا افغانستان کا وہ دورہ اور آج سے شروع ہونے والا امریکی وزیر خارجہ کا برسلز کا دورہ غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا افغانستان میں کہنا تھا، ”اس ملک میں تشدد کی سطح کافی زیادہ ہے۔ ہم حقیقتاً تشدد میں کمی دیکھنا چاہتے ہیں اور میرے خیال سے اگر اس میں کمی آ جائے تو کسی نتیجہ خیز سفارتی کام کے لیے ماحول بننے کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔‘‘

امریکی وزیر دفاع گزشتہ ہفتے ایشیا کے دورے پر تھے۔ افغانستان سے پہلے وہ جاپان، جنوبی کوریا اور بھارت بھی گئے تھے۔

Share this:
Fire in Rohingya Refugee Camp
Previous Post روہنگیا مہاجر کیمپ میں آگ: پندرہ افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
Next Post امیر اور غریب ممالک کے درمیان ویکسین کی فراہمی کا فرق بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ ٹیڈروس ایڈہینم گبرائسس
Tedros Adhanom

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.