geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان میں جب تک ضروری ہے فوج موجود رہے گی: نیٹو

November 17, 2020 0 1 min read
Afghanistan NATO Military
Share this:

Afghanistan NATO Military

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) نیٹو کے سربراہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان سے تیزی سے امریکی فوجی انخلاء کے لیے متنبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ جلد بازی ہوگی۔ امریکی انتظامیہ نے کرسمس تک اپنی فوج کو واپس بلانے کی بات کہی تھی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک امریکی اعلی افسر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صدر ٹرمپ کی اس منصوبے سے کہ کرسمس تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کا کسی طرح انخلاء ہوجانا چاہیے، نیٹو کے دیگر اتحادیوں میں افرا تفری کا ماحول ہے اور اس پر ایک دوسرے سے صلاح و مشورے کا عمل جاری ہے۔

اس دوران برسلز میں نیٹو کی ترجمان اوانا لنگسکیو کا کہنا ہے کہ افغانستان کے تنازعے کے حوالے سے نٹیو اتحاد کے موقف میں ابھی تک ایسی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ نیٹو کی ویب سائٹ کے مطابق افغانستان میں 38 ممالک پر مشتمل اتحاد نیٹو کے تقریباً 0 1600 فوجی موجود ہیں، جس میں سے نصف تعداد امریکی فوجیوں کی ہے۔

لیکن نیٹو کی ترجمان نے پیر کو اپنے بیان میں یہ تعداد 12 ہزار سے بھی کم بتائی۔ انہوں نے نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”ہم اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے۔ نیٹو کا کوئی بھی اتحادی بلا ضرورت وہاں رکنا نہیں چاہتا۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ہم نے اتنی قربانیاں دیکر جو کامیابی حاصل کی ہے اسے کی پاسبانی بھی چاہتے ہیں۔”

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں وزیر دفاع مارک ایسپر کو برخاست کر کے کرس ملر کو اپنا کارگزار وزیر دفاع متعین کیا تھا اور نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے ان سے بھی بات چیت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کرس ملر نے صدر ٹرمپ سے شام اور افغانستان سے مکمل انخلا کے بارے میں بات چیت کی کوشش کی تھی۔

جرمنی میں تقریباﹰ 35 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں جن کی اکثریت ملک کے مغرب اور جنوب میں ہے۔ لیکن اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس 75 سالہ پرانے تعلق میں تبدیلیاں لانے کے خواہشمند ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے جرمنی سے بارہ ہزار امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔ فوج کی واپسی کا یہ عمل امریکا اور جرمنی کے مابین فوجی اتحاد کے لیے ایک بہت بڑا امتحان ثابت ہو سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی ایک قرار داد کے تحت 2015 میں افغانستان میں ‘ریزولوٹ سپورٹ’ کے تحت نیٹیو افواج کو تعینات کیا گیا تھا۔ گرچہ اس میں نصف فوجی امریکی ہیں تاہم نصف کا تعلق دیگر مختلف ممالک سے ہے اس لیے افغانستان سے مکمل انخلاء کا عمل قدرے پیچیدہ ہے۔

نیٹو کی ترجمان اوانا لنگسکیو کا کہنا ہے کہ نیٹو کے اتحادی افواج کا انحصار امریکی لاجیسٹکس پر رہا ہے اور اس مشن کے حوالے سے، ”زمینی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم آہنگی سے صلاح و مشورے کا عمل جاری رہیگا۔”

ادھر امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کا کہنا ہے کہ کرس ملر اور اسٹولٹن برگ نے، ”افغانستان اور عراق میں نیٹو مشنوں کی حمایت میں ہم آہنگی کی مسلسل اہمیت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔”حالیہ مہینوں میں دیکھا گیا ہے کہ افغانستان میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ قطر میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کوئی خاص پیش رفت بھی نہیں ہوئی ہے۔

گزشتہ ماہ اپنی انتخابی مہم کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ افغانستان میں جو بہادر امریکی فوجی اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں ان میں جو تھوڑے بہت وہاں بچے ہیں وہ بھی کی کرسمس تک اپنے گھر واپس ہوجائیں گے۔

موجودہ کارگزار امریکی وزیر دفاع کرس ملر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جو امریکی فوجی بیرونی ممالک میں تعینات ہیں وہ اپنے گھر واپس آجائیں۔ حالانکہ انہوں نے اپنے بیان میں اس کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں کیا کہ کب تک ان کی واپسی ہوگی۔

Share this:
Student
Previous Post کے پی کے: اسکولوں میں ڈبل شفٹ کے آغاز کی اصولی منظوری دے دی گئی
Next Post بحرین کے وزیر خارجہ کا تاریخي دورہ اسرائیل
Bahrain Manama Zeremonie Abkommen Israel Bahrain

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.