geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان پر نئی دہلی اجلاس میں پاکستان کا شرکت سے انکار

November 3, 2021 1 1 min read
Moeed Yusuf
Share this:

 Moeed Yusuf

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر نے افغانستان سے متعلق نئی دہلی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ بھارت نے افغانستان کی مدد کے لیے پاکستان کو ایک تجویز پیش کی ہے لیکن پاکستان نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

پاکستان نے اپنے ایک بیان سے یہ بات واضح کر دی ہے کہ آئندہ ہفتے افغانستان سے متعلق نئی دہلی میں ہونے اجلاس میں وہ شامل نہیں ہو گا۔ چین نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم بھارتی میڈیا میں یہ خبر سہ سرخیوں میں ہے کہ پاکستان کی طرح وہ بھی اس اجلاس میں شریک نہیں ہو گا۔

اسلام آباد میں منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا، ”میں تو نہیں جاؤں گا، ایک بگاڑ پیدا کرنے والا آخر امن قائم کرنے کی کوشش کیسے کر سکتا ہے؟” وہ ازبکستان کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

معید یوسف کا اشارہ غالباً بھارت کے اس بیان کی طرف تھا جس میں نئی دہلی خطے میں تمام مسائل کے لیے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہراتا ہے جبکہ پاکستان کا کہنا ہے خطے میں تمام مسائل کی جڑ بھارت ہے۔

نئی دہلی کو افغانستان کی سکیورٹی کی صورت حال سے کافی خدشات لاحق ہیں اس لیے وہ بھی افغانستان کے حوالے سے ایک اعلی سطحی کانفرنس کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ اجلاس 10 سے 12 نومبر کے درمیان نئی دہلی میں ہونا ہے۔

بھارت نے اس اعلیٰ سطحی اجلاس کے لیے پاکستان، چین، ایران، روس، ازبکستان اور تاجکستان جیسے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کو مدعو کیا ہے۔ لیکن اس میٹنگ کے لیے طالبان کو دعوت نہیں دی گئی۔

پاکستان کے قومی سلامتی مشیرمعیدیوسف نے اس موقع پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے عالمی برادری کی خاموشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ ”بد قسمتی سے دنیا نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور وہ بھارت کے ساتھ اس طرح بات نہیں کر رہی جس طرح اسے کرنی چاہیے تھی۔”

ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی حاصل کرنے میں پاکستان کو کن رکاوٹوں کا سامنا ہے تو انہوں نے کہا، ” میرے خیال میں خطے کی رکاوٹیں آپ کے سامنے واضح ہیں، اس پر بحث کی ضرورت نہیں۔ ایک طرف بھارت ہے… بد قسمتی سے وہاں کی حکومت کے رویے اور اس نظریے کی وجہ سے، مجھے نہیں لگتا کہ یہ (امن کا) عمل آگے بڑھ سکے گا،پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے۔”

غور طلب بات یہ ہے کہ افغانستان کے حوالے سے اب تک پاکستان کی پالیسی رہی ہے کہ وہ کسی ایسی میٹنگ میں شامل ہونے کا قائل نہیں جس میں طالبان کا کوئی نمائندہ شامل نہ ہو۔ بھارت نے نئی دہلی میں جو اجلاس طلب کیا ہے اس میں اس نے طالبان کو مدعو نہیں کیا ہے۔

ابھی چین کی طرف سے اس حوالے سے کوئی با ضابطہ بیان نہیں آیا ہے کہ وہ نئی دہلی میں ہونے والے اجلاس میں اپنے قومی سلامتی کے مشیر کو بھیجے گا یا نہیں، تاہم بھارتی میڈیا میں بعض ذرائع کے حوالے سے یہ خبریں شائع ہوئی ہیں کہ چین بھی اس اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والا ہے۔

بعض بھارتی اخبارات نے بھارتی حکام کے حوالے سے بدھ 3نومبرکو یہ خبر سہ سرخیوں میں شائع کی ہے کہ بھارت نے افغانستان کو غذائی اجناس بھیجنے کے لیے پاکستان کو ایک منصوبہ پیش کیا ہے تاہم اس حوالے سے بھی پاکستان نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

روزنامہ انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارت نے پاکستان کے زمینی راستے سے گندم اور کھانے پینے کی دیگر اشیا افغانستان بھیجنے کی تجویز پیش کی ہے اور تقریبا ًپانچ ہزار ٹرک پاکستان کے راستوں سے جانے کی اجازت طلب کی ہے۔ پاکستان اس تجویز پر ابھی غور کر رہا ہے۔

اخبار کے مطابق اگر بھارتی ٹرکوں کو پاکستان کے زمینی راستے سے جانے کی اجازت نہ ملی تو پھر سرحد سے اٹھا کر پاکستان اس سامان کو افغانستان پہنچائے گا لیکن یہ عمل قدرے مشکل ہو گا۔

چین، ترکی اور پاکستان جیسے ممالک انسانی امداد پہنچانے کا کام پہلے شروع کر چکے ہیں اور وہ کھانے پینے کی اشیا افغانوں کو تقسیم بھی کر رہے ہیں۔ بھارت بھی ایسا ہی کرنا چاہتا ہے، تاہم اس کے پاس پاکستانی راستوں کے استعمال کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، اور اگر ہے بھی تو وہ بہت دشوار کام ہے۔

Share this:
Babar Azam
Previous Post سیمی فائنل تک رسائی پر فخر ہے مگر کام ابھی مکمل نہیں ہوا: بابراعظم
Next Post غیر ملکی رپورٹس دکھا کر متاثر نہ کریں، چیف جسٹس محکمہ جنگلات کے پی پر برہم
Justice Gulzar Ahmed

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.