geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان میں نئے انتخابات تک عبوری حکومت کی امریکی تجویز

March 9, 2021 0 1 min read
Antony Blinken
Share this:

Antony Blinken

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) تجویز کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے لیے نئے آئین پر اتفاق اور انتخابات منعقد ہونے تک ایک نئی عبوری حکومت موجودہ حکومت کی جگہ لے گی اور ایک مشترکہ کمیشن جنگ بندی کی نگرانی کرے گا۔

تاہم افغانستان میں امن منصوبے کے حوالے سے امریکہ کی نئی تجویز کے اہم نکات پر باہم متحارب دھڑوں میں اختلافات پائے جاتے ہیں اور کسی بھی فریق نے ان تجاویز پر اب تک باضابطہ کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی سفیر زلمے خلیل زاد نے ‘عبوری امن حکومت‘ کے حوالے سے ایک تجویز گزشتہ ہفتے افغان صدر اشرف غنی، اپوزیشن اور سول سوسائٹی کے رہنماوں اور طالبان کے مذاکرات کاروں کو پیش کی تھی۔ تاہم ابھی تک اس مسودے پر کسی فریق کا کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ افغانستان میں نجی حلقے البتہ اسے کابل حکومت کے لیے ایک مشکل تجویز قرار دے رہے ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امن معاہدے کے رو سے کاروبارِ مملکت چلانے کے لیے ایک عبوری امن حکومت کا قیام عمل میں آئے گا جس میں دونوں فریقوں کو نمائندگی حاصل ہو گی۔ یہ عبوری انتظامیہ نیا آئین بننے کے بعد اور اقتدار مستقل حکومت کو منتقل ہونے تک قائم رہے گی۔

مسودے کے مطابق عبوری حکومت کے تحت موجودہ قومی پارلیمان کی یا تو توسیع کی جائے یا طالبان کے اراکین کو شامل کیا جائے یا نئے انتخابات تک معطل رکھا جائے۔

مسودے میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان”نہ تو دہشت گردوں کی میزبانی کرے گا اور نہ ہی اپنی سرزمین سے ایسی کسی طرح کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی اجازت دے گا جو دیگر ملکوں کے لیے خطرہ ثابت ہو اور طالبان کو اپنے محفوظ ٹھکانوں کو چھوڑنا پڑے گا اور ”پڑوسی ملکوں” سے فوجی رابطے ختم کرنے ہوں گے۔

مسودے میں جنگ بندی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ معاہدے کے فوراً بعد فریقین کی جانب سے مکمل جنگ بندی ہوگی اور طالبان افغانستان کے اندر اور دوسرے ملکوں میں قائم اپنا تمام جنگی انفراسٹرکچر ختم کرنے کے پابند ہوں گے، کوئی حریف بھی ملیشیا نہیں بنا سکے گا اور نہ ہی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں جواب دے گا بلکہ جنگ بندی کمیشن سے رجوع کرے گا۔

جنگ بندی کی نگرانی اور اسے یقینی بنانے کے لیے فریقین کے چار چار نمائندوں اور ایک صدر کے نمائندے پر مشتمل جنگ بندی کمیشن بنایا جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چند روز قبل افغان صدر اشرف غنی کو ایک خط کے ذریعے اس تجویز سے آگاہ کیا تھا۔ بلنکن نے اپنے خط میں لکھا تھا: ”ہم اقوام متحدہ سے خواہش کا اظہار کریں گے کہ افغانستان میں امن کے قیام پر اتفاق رائے کے لیے امریکا، روس، چین، بھارت، ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس طلب کرے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگلے مرحلے میں حکومت اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان ترکی کے شہر استنبول میں مذاکرات کا آغاز ہوگا، جن میں واشنگٹن کی شراکت اقتدار کی تجویز کی بنیاد پر گفتگو ہوگی۔

کابل میں صدارتی محل کے ایک اعلی عہدیدار سمیت چار سیاسی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرامریکا کی جانب سے تجویز کا مسودہ پیش کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ طلوع نیوز اور افغانستان کے دیگر میڈیا اداروں نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

کابل میں صدارتی محل کے ایک اعلی عہدیدار نے پیر کے روز کہا کہ صدر اشرف غنی نے عبوری حکومت کے لیے اپنا عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا”ہم کسی کانفرنس یا سیاسی معاہدے کے ذریعہ قائم کسی عبوری نظام کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔”

طالبان نے بھی جنگ بندی اور انتخابات کو مسترد کر دیا ہے۔ طالبان کے ایک رہنما نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسند گو کہ عبوری حکومت میں شامل نہیں ہوں گے لیکن وہ اس طرح کی حکومت کے خلاف بھی نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال فروری میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان قطر کے شہر دوحہ میں افغانستان میں قیام امن سے متعلق ایک معاہدہ ہوا تھا، جس میں طالبان اور کابل حکومت کی جانب سے قیدیوں کے تبادلے کے علاوہ بین الافغان مذاکرات اور یکم مئی تک افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر اتفاق ہوا تھا۔

اسی معاہدے کے تحت گزشتہ ستمبر میں دوحہ میں کابل حکومت اور افغان طالبان کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات شروع ہوئے، جو تاحال گفتگو کا ایجنڈا طے کرنے کے مرحلے پر ہی رکے ہوئے ہیں۔

Share this:
Malala Yousafzai
Previous Post ملالہ یوسفزئی ایپل ٹی وی کے لیے ڈرامے اور دستاویزی فلمیں بنائیں گی
Next Post برطانیہ نے چینی ٹی وی چینل پر جرمانہ عائد کیا
Ofcom Office of Communications

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.