geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نقد رقم اس وقت افغانستان کی سب سے بڑی ضرورت، ریڈ کراس

November 20, 2021 1 1 min read
Afghanistan Kabul
Share this:

Afghanistan Kabul

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) انسانی بحران کے شکار افغانستان میں اس وقت بینک کھاتوں کے ذریعہ تنخواہیں منتقل کرنے کا کوئی نظام نہیں پایا جاتاہے۔ ایسے میں وہاں سرگرم بین الاقوامی امدادی تنظیمیں اپنے کارکنوں کو تنخواہیں دینے کے لیے راستے تلاش کررہی ہیں۔

بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (آئی سی آر سی) کا کہنا ہے کہ ایک طرف افغانستان اس وقت انسانی بحران سے دوچار ہے دوسری طرف امدادی تنظیموں کو اپنے کارکنوں مثلاً ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر اہلکاروں کو تنخواہیں ادا کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے کیونکہ وہاں بینک کھاتوں میں تنخواہیں منتقل کرنے کا فی الحال کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے۔

آئی سی آرسی کے صدر پیٹر ماورر نے خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا،” افغانستان میں اصل مسئلہ بھوک کا نہیں ہے۔ اصل مسئلہ سماجی خدمات سے وابستہ افراد کو ان کی تنخواہیں ادا کرنے کا ہے کیونکہ وہاں نقد رقم کی کمی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ” ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہدے کہ بیشتر ڈاکٹرز، نرسیں، آبی نظام اور بجلی کی فراہمی کے نظام سے وابستہ افراد وہی لوگ ہیں جو پہلے بھی کام کررہے تھے۔ تبدیلی قیادت کی ہوئی ہے ان کام کرنے والے افراد کی نہیں۔‘‘

ریڈکراس کے سربراہ نے کہا کہ اگر خشک سالی کی وجہ سے اناج کی پیداوار متاثر ہوتی ہے اور ملکی معیشت بدحالی سے دوچار رہتی ہے تو افغانستان بھوک کے بحران سے دوچار ہوسکتا ہے۔انہوں نے تاہم زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو اس وقت جس فوری بحران کا سامنا ہے وہ لوگوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کا ہے۔ ان کی تنخواہیں جلد از جلد ادا کی جانی چاہییں تاکہ بنیادی سماجی خدمات بحال رہ سکیں۔

ماورر کا کہنا تھا،” اگر لوگوں کو بنیادی خوراک نہیں ملے گی تو وہ بیمار ہوجائیں گے۔ اگر ہیلتھ سسٹم صحت کے مسائل پر خاطر خواہ قابو پانے میں ناکام رہے تو یہ بھی ایک مسئلہ ہے۔ اس لیے خوراک، صحت، پانی، حفظان صحت، بجلی اور تعلیمی نظام میں جو باہم ربط ہے میں اس حوالے سے فکر مند ہوں۔‘‘

آئی سی آر سی کے صدر پیٹرماورر کے یہ خدشات افغانستان کے لیے اقو ام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے خیالات سے مماثل ہیں جنہوں نے اس ہفتے متنبہ کیا تھا کہ یہ ملک ” ایک بڑے انسانی تباہی کے دہانے ‘‘پر ہے اوراس کی تباہ ہوتی ہوئی معیشت سے شدت پسندی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اگست میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے ملکی معیشت میں 40فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔

آئی سی آر سی نے فی الحال عارضی طورپر نقد رقم کا انتظام کیا ہے وہ ڈالر کو مقامی کرنسی میں تبدیل کرکے اپنے بعض ملازمین کوتنخواہیں دے رہی ہے۔امریکی وزرات خزانہ نے آئی سی آرسی کو اس کی اجازت دے رکھی ہے۔ ریڈ کراس نے طالبان کے زیر انتظام وزارت صحت کے ساتھ بھی ایک معاہدہ کیا ہے جس کی رو سے وہ طالبان کی اجازت کے بغیر بھی اپنے اسٹاف کو تنخواہیں ادا کرسکتی ہے۔

طالبان قیادت نے حال ہی میں تمام غیر ملکی کرنسیوں میں لین دین پر پابندی عائد کردی تھی۔ا س نے امریکا سے بیرون ملک میں افغانستان کے اثاثوں پر عائد پابندی کو ختم کرنے کی اپیل کی تھی تاکہ حکومت اساتذہ، ڈاکٹروں اور دیگر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کرسکے۔

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد امریکا نے افغان سینٹرل بینک کے تقریباً 9.5 ارب ڈالر منجمد کردیے تھے اور نقد رقومات بھیجنے پر روک لگادی تھی۔

امریکا نے طالبان کی طرف سے منجمد افغان اثاثوں کو جاری کرنے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے جمعے کو کہا ہے کہ کابل میں نئی حکومت کو پہلے قانونی حیثیت حاصل کرنا ہوگی۔

افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ واشنگٹن نے بہت پہلے واضح کر دیا تھا کہ اگر طالبان نے سابقہ امریکی حمایت یافتہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کی بجائے فوجی طاقت کے ذریعے اقتدار حاصل کیا تو اہم غیر انسانی امداد کو روک دیا جائے گا۔ ویسٹ کا کہنا تھا،” اور یہی ہوا ہے۔‘‘

بدھ کو ایک کھلے خط میں طالبان نے امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا تھاکہ افغانستان کے منجمد کیے گئے افغان اثاثوں کو جاری کیا جائے۔

طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے خط میں کہا تھاکہ افغانستان کو درپیش سب سے بڑا چیلنج مالی عدم تحفظ ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کے اندر معاشی بدحالی دنیا کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔

تھامس ویسٹ کا کہنا ہے کہ امریکا افغان عوام کی انسانی بنیادوں پر مدد جاری رکھے گا اور یہ کہ اس سال پہلے ہی 474 ملین ڈالرز فراہم کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن افغان شہریوں کی مدد میں ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور ” ہم طالبان کے ساتھ واضح، صاف سفارت کاری جاری رکھیں گے۔‘‘

Share this:
Kamala Harris
Previous Post کمالا ہیرس پچاسی منٹ کے لیے امریکا کی پہلی قائم مقام خاتون صدر بنیں
Next Post پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی اور سیریز اپنے نام کرلی
Pakistan vs Bangladesh

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.