geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان میں عام معافی، طالبان کا اعلان

August 18, 2021 0 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) شورش زدہ ملک افغانستان میں طالبان نے دو روز قبل بظاہر کنٹرول سنبھالا تھا۔ اب انہوں نے سارے ملک کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے اور خواتین کے حوالے سے بھی اہم اعلان کیا ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضہ کرنے کے دو ہی دن بعد طالبان نے سارے ملک میں عام معافی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلان کا ایک بڑا مقصد سرکاری ملازمین کی دفاتر میں واپسی ہے۔ طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عام معافی اس لیے دی گئی ہے تاکہ سب لوگ معمول کی اپنی زندگی پھر سے شروع کر سکیں۔

اس مناسبت سے طالبان کے کلچرل کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی کا کہنا ہے کہ طالبان ملک میں صورت حال کو معمول پر لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی امارات نہیں چاہتی کہ افراتفری کے حالات میں خواتین کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچے۔ طالبان نے خواتین سے کہا ہے کہ وہ حکومت کا حصہ بنیں۔

یہ امر اہم ہے کہ طالبان افغانستان کے لیے اسلامی امارات کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ سمنگانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک کی خواہش ہے کہ ان کی قیادت کے ساتھ عام لوگ شامل ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام لوگ مسلمان ہیں اور ان پر جبر نہیں کیا جائے گا کہ وہ اسلام کے دائرے میں آئیں۔ ادہر ترکی نے طالبان کے ابتدائی بیان کو مثبت قرار دیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ کے مطابق وہ افغانستان کے سب فریقوں سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

افغان دارالحکومت کابل میں عام لوگ اب پتلون میں دکھائی نہیں دے رہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عام مرد اب طالبان کے پہناوے شلوار قمیض میں ملبوس دکھائی دیتے ہیں۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں بیان کیا ہے کہ خوف کی موجودگی میں اب معمولاتِ زندگی ایک نئے انداز سے آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ لوگ گھروں سے باہر نکلنا شروع ہو گئے ہیں اور وہ دیکھنا چاہتے ہیں طالبان کے دور میں معمولاتِ زندگی کیسے ہوں گے۔

مبصرین کے مطابق عام معافی کا اعلان افغانستان میں پھیلی افراتفری کے تناظر میں ہے۔ اس وقت افغان دارالحکومت کابل میں کسی قسم کی جھڑپوں کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ عام لوگ میں خوف و ہراس پیدا ہے۔ کابل پر قبضے کے دوران طالبان نے جیلوں کے دروازے کھول دیے تھے اور اسلحہ خانوں کو بھی لوٹ لیا تھا۔

کابل کے قدرے درمانی اور بزرگ شہریوں کو طالبان کے سابقہ دور میں دی جانے والی سزاؤں کا احوال یاد ہے۔اس دور میں حکمران طالبان نے شرعی سزاؤں کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا، ان میں کھلے عام موت کی سزا پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ ہاتھ کاٹنے کی سزائیں بھی شامل تھیں۔ طالبان کا سابقہ دور گیارہ ستمبر سن 2001 کو ختم ہوا تھا جب امریکا نے اپنی فوجیں افغانستان میں داخل کر دی تھیں۔

Share this:
King Salman bin Abdul Aziz
Previous Post سعودی عرب طالبان کے کنٹرول کے بعد افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے: وزارتی کونسل
Next Post یونان افغان مہاجرین کو اپنی سرحد سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا
Afghan Refugees

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.