geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان میں طالبان حکومت کے 100 دن، کیا اچھا کیا بُرا رہا ؟

November 24, 2021 1 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت کے 100 دنوں میں افغانستان میں سکیورٹی کے 7 بڑے واقعات ہوئے۔

افغانستان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک میں امارت اسلامیہ کی حکومت کے پہلے 100 دنوں میں سکیورٹی کے 7 بڑے واقعات رونما ہوئے جن میں 630 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

افغان خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اگست میں امریکی انخلا کے دوران کابل ائیرپورٹ کے باہر خودکش حملہ، قندوز اور قندھار میں مساجد پر خودکش حملے اور کابل میں سردار محمد داؤد اسپتال پر حملہ اہم دہشت گردی کے واقعات میں سے ہیں۔

کابل ائیرپورٹ پر حملہ غیر ملکی شہریوں کے انخلا کے درمیان ہوا، اس وقت ائیر پورٹ امریکی فوجیوں کے کنٹرول میں تھا۔

اس حملے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

کابل ائیرپورٹ پر حملے کے تین دن بعد ہی امریکی ڈرون نے کابل میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں 7 بچوں سمیت 10 شہری مارے گئے۔

اس کے بعد 3 اکتوبر کو کابل میں عید گاہ مسجد کے باہر ایک دھماکا ہوا، جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اسی دن شام کو امارت اسلامی نے کابل میں داعش کے خلاف آپریشن شروع کیا اور حکام کے مطابق داعش کے 10 ارکان مارے گئے۔

افغان خبر رساں ایجنسی کے مطابق نومبر کے شروع میں داعش کے 5 خودکش بمباروں نے کابل کے سردار محمد داؤد اسپتال پر حملہ کیا۔

سکیورٹی فورسز نے حملے کا جواب دیا جس کے نتیجے میں4 سکیورٹی اہلکار مارے گئے جبکہ حملہ آور بھی مارے گئے۔

افغان خبر رساں ایجنسی کاکہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے باوجود طالبان حکومت نے کئی کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں ان میں سکیورٹی اہل کاروں کی جانب سے ہراساں کیے جانے اور ماورائے عدالت قتل کی شکایات کے جواب میں امارت اسلامیہ نے ایک اصلاحی کمیشن قائم کیا۔

کمیشن کے عہدیداروں نے افغان خبر رساں ایجنسی کو بتایاکہ اب تک 650 فورس کے ارکان کو امارت اسلامیہ کے نام کا غلط استعمال کرنے پر برطرف کیا جاچکا ہے اور ان میں سے بعض کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 100 دنوں میں افغانستان میں جرائم اور اغوا کی وارداتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔

Share this:
Saudi Foreign Ministry
Previous Post حوثیوں کا یمن میں امریکی سفارت خانے پر دھاوا ایک مجرمانہ فعل ہے: سعودی عرب
Next Post حکومت کے بروقت اقدامات نہ کرنے سے گیس بحران آیا: شوکت ترین کا اعتراف
Shaukat Tareen

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.