geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان سے متعلق امریکا اور پاکستان میں پہلی بات چیت

September 24, 2021 0 1 min read
Antony Blinken
Share this:

Antony Blinken

نیویارک (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ دنیا طالبان پر دباؤ ڈالنے کے لیے متحد ہے جبکہ پاکستان کا کہنا ہے دنیا کو افغانستان کو الگ تھلگ چھوڑنے کی اپنی غلطی دہرانی نہیں چاہیے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے 23 ستمبر جمعرات کے روز اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ کہا جا رہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد امریکا کی جانب سے طالبان سے متعلق پاکستانی قیادت کے ساتھ یہ پہلی تفصیلی بات چیت تھی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کی ویب سائٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی سے ان کی میٹنگ نیویارک سٹی کے پیلس ہوٹل میں ہوئی،جو تقریباً ایک گھنٹے تک چلی۔ گرچہ اس میں دو طرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا تاہم اس کا مرکزی موضوع طالبان اور افغانستان تھے۔

اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ طالبان پر دباؤ ڈالنے کے حوالے سے دنیا متحدہے۔ اس بیان سے قبل ہی انٹونی بلینکن نے چینی اور روسی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی تھی جنہیں اب طالبان کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا ہے جبکہ طالبان کے حوالے سے برطانیہ اور فرانس کے وزراء خارجہ سے وہ پہلے ہی مل چکے تھے۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران انٹونی بلینکن نے کہا کہ متعدد رہنماؤں سے بات چیت کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ طالبان کے حوالے سے سبھی کا نقطہ نظر ایک ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”میرے خیال میں نقطہ نظر کے طور پر اور مقصد کے لحاظ سے بھی بہت مضبوط اتحاد پا یا جاتا ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا، ”طالبان کا کہنا ہے کہ وہ قانونی جواز چاہتے ہیں اور انہیں عالمی برادری سے مدد بھی درکار ہے۔ تاہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ ان کے تعلقات کس نوعیت کے رہیں گے، وہ اس بات پر منحصر ہے کہ ان کے اقدامات کیا ہوں گے۔”

انہوں نے اس موقع پر ایک بار پھر سے اس امریکی موقف کا اعادہ کیا کہ افغانستان سے جو بھی نکلنا چاہتا ہے طالبان کو چاہیے کہ انہیں جانے دیں۔ انہیں خواتین، بچیوں اور اقلیتی طبقے کے حقوق کا احترام کرنے کے ساتھ ہی اپنی سر زمین کو القاعدہ جیسے انتہا پسند گروپوں کو بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ انٹونی بلینکن نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بات چیت کے دوران مشترکہ، ”سفارتی مصروفیات کو مربوط کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔”

پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا رہا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کے ساتھ ہی افغانستان کے اثاثوں کو ان کے لیے بحال کرنے کا انتظام کرے۔ اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے بعد پاکستانی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر کہا کہ افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کے لیے پاکستان اپنے عزم پر قائم ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ طالبان نے جو وعدے کیے ہیں اس پر عمل در آمد کے لیے ضروری ہے کا بین الاقوامی برادری ان سے بات چیت جاری رکھے۔ انہوں نے کہا، ”دنیا افغانستان سے علیحدگی اختیار کرنے کی اپنی غلطی کو نہ دہرائے۔”

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں افغانستان میں انسانی بحران میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور عالمی برادری کو اس مشکل گھڑی میں ان کی مدد کرنے کی بھی ذمہ داری لینی چاہیے۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر امریکی ہم منصب سے ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ انٹونی بلینکن کے ساتھ ملاقات کے دوران امریکا کے ساتھ باہمی رشتوں کے حوالے سے ہم نے، ”تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی روابط سے منسلک تعلقات پر توجہ مرکوز کی۔”

امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات سے عین قبل شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا، ” ہمیں امن اور استحکام کے اپنے اس مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کا راستہ تلاش کرنا ہو گا۔”

Share this:
Gaza Israeli Attacks
Previous Post امریکا نے اسرائیل کے دفاع کے لیے مزید رقم منظور کر لی
Next Post سخت سزائیں دی جائیں گی، سزائے موت اور ہاتھ کاٹنے کا دور لوٹ آئے گا: طالبان
Mullah Nooruddin Turabi

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.