geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان میں جنگی جرائم: آئی سی سی نے امریکا کو تفتیشی عمل سے کیوں علیحدہ کر دیا؟

October 2, 2021October 2, 2021 1 1 min read
Karim Khan
Share this:

Karim Khan

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے افغانستان میں جنگی جرائم کی تفتیش طالبان اور داعش تک محدود رکھنے کے اقدام کا خیر مقدم تو کیا جارہا ہے لیکن دوسری طرف امریکا کو تحقیقات سے الگ رکھنے پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں اور کارکنان بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے اس فیصلے کی پذیرائی کر رہے ہیں جس کے تحت افغانستان میں ممکنہ جنگی جرائم کے سلسلے میں طالبان اور داعش کے خلاف تفتیش کی جائے گی۔ لیکن آئی سی سی کے پاس وسائل کی کمی کی وجہ سے امریکا کو اس تفتیشی کارروائی میں شامل نہ کرنے پر بھرپور نکتہ چینی کی جارہی ہے۔

بین الاقوامی فیڈریشن فار ہیومن رائٹس نے آئی سی سی کے پراسیکیوٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ اب جنگی جرائم کے حوالے سے جاری تفتیشی کارروائی کو بغیر کسی تاخیر کے جاری رکھا جائے۔ اس کے علاوہ امریکی سول لبرٹی یونین کے ڈائریکٹر جمیل ڈِکوار ایسے تین متاثرین کی نمائندگی کر رہے ہیں، جو امریکی حکومت کو افغانستان میں اُن پر تشدد اور حراست کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ انہوں نے اس فیصلے کو واپس تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کیتھرین گیلگھر گوانتانامو میں زیر حراست رکھے گئے بعض متاثرین کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ طاقتور ملکوں کو، کئی سالوں تک مختلف براعظموں میں کیے گئے جرائم سے معافی نہیں دی جاسکتی۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے نئے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے رواں ہفتے پیر ستائیس ستمبر کو کہا کہ وہ افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات دوبارہ شروع کرانا چاہتے ہیں لیکن اس میں امریکی فوجیوں کی تفتیش کی بجائے صرف طالبان اور اسلامک اسٹیٹ (خراسان) پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان اور داعش (خراسان) کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کا فیصلہ افغانستان میں حالیہ پیش رفت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ چونکہ طالبان نے افغانستان کا اقتدار سنبھال لیا ہے ایسے میں ان کی حکومت کے تحت جنگی جرائم کی کسی آزادانہ تحقیقات کی توقع نہیں ہے۔

انسانی حقوق کے علمبردار تنظیم ہیومن رائٹس واچ سے منسلک پیٹریسیا گروسمان نے آئی سی سی کے نئے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کے اس فیصلے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو میں کہا کہ دنیا بین الاقوامی فوجداری عدالت کو انصاف کے دفاع کے لیے ایک اہم ادارہ کے طور پر دیکھتی ہے لیکن اس اقدام سے اس کی ساکھ اثراندار ہوسکتی ہے۔

روم میں امریکی یونیورسٹی آف افغانستان میں قانون کے اسسٹنٹ پرافیسر ہارون رحیمی نے گروسمان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی میں وسائل کی کمی کے سبب لیے گئے اس اقدام کی وجہ سے عدالت کی اخلاقی حیثیت پر سوالیہ نشان کھڑے ہوجائیں گے۔

رحیمی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان کی طرف سے مسلم عسکریت پسندوں پر توجہ مرکوز کرنا طالبان اور دیگر گروہوں کے لیے ایک بڑی فتح ہوگی۔ کیونکہ وہ اس کارروائی کو اپنے بیانیے کے لیے استعمال کریں گے، جس کے مطابق ”ہم ان [امریکا اور مغربی ممالک] کے خلاف ہیں۔‘‘

دریں اثناء وکلا اور متاثرین کی نمائندگی کرنے والی تنظیمیں کریم خان سے ملاقات کا مطالبہ کر رہی ہیں تاکہ ان کے سامنے اپنے موقف کو پیش کیا جاسکے۔

Share this:
Expo 2020 Dubai
Previous Post دبئی ایکسپو: مشرقِ وسطیٰ کے پہلے عالمی میلے کا افتتاح
Next Post کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظربندی کالعدم قرار
Saad Rizvi

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.