geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

احمد ندیم قاسمی کی برسی پر حلقہء فکروفن کا خراج عقیدت

July 12, 2020July 12, 2020 0 1 min read
Ahmad Nadeem Qasmi
Share this:

Ahmad Nadeem Qasmi

تحریر : ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری

گزشتہ روز حلقہ فکروفن کے زیر اہتمام صاحب طرزادیب اور عظیم شاعر احمد ندیم قاسمی کی چودویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک تنقیدی نششت مقامی ہوٹل فوڈ پیلس میں منعقد ہوئی،جس کی صدارت حلقہ ء فکروفن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے کی،مہمان خصوصی معروف بزنس مین قلمکار اور حلقہء فکرو فن کے چیئرمین شیخ سعید احمد تھے،جبکہ مہمان اعزاز حلقہءفکروفن کے منطقہ شرقیہ کے شعیب شہزاد تھے۔وقار نسیم وامق نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے، ڈاکٹر محمود احمدباجوہ نے تلاوت قرآن پاک،ترجمہ اور تفسیر سے محفل کا آغاز کیا، حلقہءفکروفن کے ابھرتے ہوئے شاعر عباس قلب نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کر کے محفل پر سقوط طاری کر دیا۔
وقار نسیم وامق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ احمد ندیم قاسمی مخزن فکرو فن اور منبع علم و کمال تھے،انہوں نے اپنے ادبی جریدے فنون کے ذریعے جو خدمات سرانجام دیں وہ تاریخ اردو ادب کا حصہ ہیں،اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،انہوں نے بہترین نظامت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے احمد نسیم قا سمی کے دل موہ لینے والے اشعار پڑھ کر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔

ناظم الامور ڈاکٹر طارق عزیز نے اپنے خوبصورت مقالہ میں قاسمی صاحب کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ جس پر حاضرین دادو تحسین دئے بغیر رہ نہ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ احمد ندیم قاسمی کی شاعری میں روایت اور جدت کی بڑی اعلیٰ آمیزش ملتی ہے۔ ان کی نظم کو بھی جدید نظم کہا جاتا ہے کیونکہ یہ اپنے اسلوب اور موضوعات کے حوالے سے قاری کو ایک نئے جہان میں لے جاتی ہے ۔ جہاں تک احمد ندیم قاسمی کی افسانہ نگاری کا تعلق ہے انہوں نے دیہی زندگی کی جس خوبصورت طریقے سے عکاسی کی ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

قاضی اسحاق میمن نے احمد ندیم قاسمی کی زندگی کے اوراق سے پردہ اٹھایا اور ان کی شاعری کا سون سے فنون تک کے سفر پر سیر حاصل بحث کی، انہوں نے کہا کہ آپ اردو ادب کے ایک عہد پر اثر انداز ہوئے۔آپ نے بطور افسانہ نگار اور شاعر اپنی انفرادی حیثیت اس وقت قائم رکھی جب برصغیر میں ترقی پسند تحریک اپنے عروج پر تھی،
معروف سکالر اور فکروفن کے ایڈوائزر ڈاکٹر محمود احمدباجوہ نے کہا کہ قیام پاکستان سے قبل اردو ادب پر جن شخصیات کی چھاپ تھی ان میں احمد ندیم قاسمی صاحب کی حیثیت نمایاں تھی،اس لحاظ سے آپ کرشن چندر،راجندر سنگھ بیدی،فیض احمد فیض اور منٹو کے ہم عصر تھے، طلحہ ظہیر نے احمد ندیم قاسمی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے ہمیشہ احترام آدمیت کا درس دیا،اور ساری زندگی انسانوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی۔محمد اسلم عاشق نے کہا کہ قاسمی صاحب ہماری ادبی تہذیب کے ایک عہد کی نمائندگی کرتے ہیں،ان کا فیضان جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا۔

مہمان اعزاز شعیب شہزاد نے کہا کہ انکی وفات سے اردو ادب میں کبھی نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہوا ہے،انہوں نے اپنی زندگی اردو زبان و ادب کے لیے وقف کر رکھی تھی،انکی گرانقدر خدمات ادبی دنیا کبھی فراموش نہیں کر سکے گی، احمد ندیم قاسمی نے اردو ادب کی دونوں اصناف نظم و نثر میں بہت متحرک کردار ادا کیا،ان کی ساری زندگی اسی فن کی ترویج میں گزری وہ بطور انسان،شاعر اور ادیب قابل تقلید شخصیت تھے،

مہمان خصوصی شیخ سعید احمد نے کہا کہ احمد ندیم قاسمی ایک فلک پیما شاعر و ادیب تھے،بیسویں صدی کے وسط میں جو نسل اردوشاعری اور نثر نگاری کے حوالے سے ابھری ان میں احمد ندیم قاسمی منفردحیثیت رکھتے تھے،اپنے ادبی مقام کے علاوہ جو چیز انہیں اپنے ہم عصروں سے ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ زندگی نے جو کچھ انہیں دیا وہ انہوں نے بعد میں آنے والوں میں بانٹ دیا،فنون کی شکل میں نئی نسل کی سرپرستی،نرم گفتاری،بے لوث محبت،اور دوسروں کے کام آنا ان کی یادگار ہے۔

صدر مجلس ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے کہا کہ احمد ندیم قاسمی کی شخصیت مختلف جہتوں پر مشتمل تھی،وہ اپنی ذات میں ایک انجمن تھے،ہمیشہ سچائی کے علمبردار رہے،انہوں نے فکری سطح پر نہ صرف کئی نسلوں کو متاثر کیا بلکہ ان کی رہنمائی کا فریضہ بھی سر انجام دیا،وہ جتنے بڑے ادیب تھے اس سے کہیں بڑے انسان تھے،ایسی شخصیتیں روز روز پیدا نہیں ہوتیں،ان کی وفات کے بعد رسالہ فنون کا بند ہونا دوسرا بڑا المیہ ہے،احمد ندیم قاسمی کا نام اردو ادب میں ہمیشہ زندہ و پائندہ رہے گا،
احمد ندیم قاسمی نے کہاتھا کہ
عمر بھر سنگ زنی کرتے رہے اہل وطن
یہ الگ بات کہ دفنائیں گے اعزاز کے ساتھ
حلقہ فکروفن کے شعراء وقار نسیم وامق، ڈاکٹر محمد ریاض عاجز ، عباس قلب او ر شعیب شہزاد نے احمد ندیم قاسمی کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا،
ڈاکٹر محمد ریاض عاجز
قابل، ذہین، زیرک و عالم، فہیم تھے
کالم نویس،ایک جو احمد ندیم تھے
ذیشان مقتدر بھی صحافی دبنگ بھی
کالم نگار حرف و حکایت و، جنگ بھی
وقار نسیم وامق
ہم کو خدا کی ذات نے بخشی سماعتیں
تم کو خدائے پاک نے اذنِ سخن دیا
احمد ندیم قاسمی کی شکل میں ہمیں
اکبر کے ہر رتن سے بھی اعلیٰ رتن دیا
عباس قلب
یاد کر رہی ہے تجھے اب بھی اک انجمن
نام ہے جس کا حلقہء فکر و فن
کلام پرسا ہے اور افکار ہیں ھاشمی
بلا کا ہے مصنف احمد ندیم قاسمی

آخر میں قاضی اسحاق میمن نے مہمنوں کا شکریہ ادا کیا اور پر تکلف کھانے پر محفل کا اختتام ہوا۔
Dr. Muhammad Riaz Chaudhry

تحریر : ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری

Share this:
DMC KORANGI
Previous Post بلدیہ کورنگی کے تحت کورنگی اور لانڈھی میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے اقدامات
Next Post نوجوان جیالے
Bilawal Bhutto

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.