geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایڈز HIV کے مریضوں سے پیار

December 3, 2019 3 1 min read
AIDS Patients
Share this:

AIDS Patients

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

افسوس ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں اگر ہماری ذات بیمار ہو جائے تو ہم اسے اللہ کی طرف سے آزمائش کہتے ہیں اگر کوئی ہمارا جاننے والہ کسی مرض میں مبتلا ہو تو ہم اسے ” خدائی عذاب قرار دیتے ہیں ۔اسلام دین فطرت ہے آج کی میڈیکل سائنس جہاں بیماریوں سے بچاؤ کے لئے صفائی ستھرائی کو اہمیت دیتی ہے ساڈھے چودہ سوسال قبل محسن انسانیت خاتم النبین حضرت محمد ۖ نے ” صفائی کو نصف ایمان قرار دیکر احسان اعظیم کیا ہے۔

جب ایچ آئی وی وائرس، خون کے CD4 خلیات کو مستقل مارتا اور ختم کرتا رہے تو انسانی جسم میں ان کی تعداد کم سے کم ہوتی چلی جاتی ہے اور اسی کی وجہ سے انسان میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت ختم ہوجاتی ہے کیونکہ سفید خلیات کی CD4 قسم مدافعتی نظام میں بہت اہم کردار رکھنی ہے اور جب یہ وائرس کے باعث ختم ہوجاتے ہیں تو جسم کی مدافعت بھی ختم ہوجاتی ہے۔ عام طور انسانی جسم میں ان کی تعداد لگ بھگ ایک ہزار تک ہوتی ہے اور جب یہ HIV کی وجہ سے کم ہو کر 200 تک رہ جائے تو اس شخص کو ایڈز کا مریض تشخیص کر دیا جاتا ہے۔

ایڈز کی وجہ ایچ آئی وی وائرس) human immunodeficiency virus)ہے کہ جو آہستہ آہستہ مدافعتی نظام کے خلیات پر حملہ ہے۔ جیسا کہ ایچ آئی وی آہستہ آہستہ ان خلیات کو پہنچنے والے نقصانات، جسم کی انفیکشن، جو اس بند کے خلاف جنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کے زیادہ خطرے سے دوچار ہو جاتا ہے۔ یہ بہت اعلیٰ درجے کی ایچ آئی وی کے انفیکشن کے نقطہ پر ہے کہ ایک شخص کو ایڈز سے کہا جاتا ہے۔

ایڈز اور ایچ آئی وی میں فرق HIV ایک انفیکشن ہے جو اسی نام کے HIV وائرس کے جسم میں داخل ہوجانے کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ ایچ آئی وی کا وائرس مستقل جسم میں رہ جاکی قوت مدافعت میں کمی واقع ہوتی چلی جاتی ہے۔

AIDS اس وقت کہا جاتا ہے کہ جب HIV کا وائرس یا انفیکشن جسم میں موجود ہو اور ٹی خلیات کی تعداد 200 تک یا اس سے کم ہو جائے کوئی ایسا عدوی جسم کو بیمار کر دے جو عام حالت میں جسم کی قوت مدافعت سے ختم کیا جاسکتا ہے اور صرف قوت مدافعت کی کمی کی وجہ سے ہی بیماری پیدا کرتا ہے۔

ایڈز کو یوں سمجھ لیجیئے کہ یہ ایک اپنی انتہا پر پہنچا ہوا HIV (انفیکشن) ہے جو جسم کی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت اس قدر کم کردیتا ہے کہ پھر وہ جراثیم بھی جو عام طورپر بیماری پیدا کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔بیماریاں پیدا کرنا شروع کردیتے ہیں کیونکہ ایچ آئی وی کی وجہ سے خون کے Tـخلیات اس حد تک کم ہوچکے ہوتے ہیں کہ ان کمزور جراثیموں کا مقابلہ بھی نہیں کرپاتے۔ اللہ پاک کا شکر ہے کہ ایڈز (AIDS ) وائرس یعنی HIV متاثرہ شخص کے قریب ہونے، بات کرنے۔

اس کو چھونے یا اس کی استعمال کردہ چیزوں کو ہاتھ لگانے سے جسم میں داخل نہیں ہوتا۔ ایڈز (AIDS ) وائرس یعنی HIV جسم میں داخل ہونے کے اہم اسباب یہ ہیںمردوں اور عورتوں کے جنسی اعضاء سے ہونے والے سیال مادے (اخراجات) یا رطوبتیں، یعنی مردوں میں نظفہ (semen) اور عورتوں میں مھبلی افراز (الف کے نیچے زیر—ifraz) جس کو انگریزی میں vaginal secretion کہتے ہیںمتاثرہ شخص کے زیر استعمال بلیڈ ، سرنج خون وغیرہ ہیں ایڈز AIDS ایچ آئی وی ایک وائرس اور اس سے پیداکردہ بیماری کا نام ہے۔
Hایچ human (انسان)– یہ انسانوں کو ہوتی ہے
I آئی immunodeficiency (قوت مدافعت میں کمی)– یہ آپ کے مدافعتی نظام پر حملہ کرتا ہے
V وی virus (وائرس) – ایک جرثومہ جوآپ کو بیمار کرتا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں میں آگائی برائے HIV دی جائے تاکہ معاشرہ ایڈز سے متاثرہ لوگوں سے نفرت کی بجائے مدد کرنے کو صدقہ سمجھے ۔ صفائی ستھرائی کا مناسب اور معقول انتظام کیا جائے سکولز کے نصاب میں ایڈز سے بچاؤ اور احتیاط کے ساتھ ساتھ ایڈز سے متاثرہ لوگوں سے ہمدری کی تلقین کی جائے۔

ایڈز اور HIV کو بھی دیگر امراض کی طرح خدائی عذاب کی بجائے اللہ کی آزمائش سمجھا جائے۔ قرآن و سنت کی تلقین اور سبق آموز تحریریں نصاب کا حصہ بنائی جائے تاکہ لوگ بے حیائی فحاشی عریانی کو آئیڈیل کی بجائے اسلام کو اپنی زندگی کا محور و مرکز بنا سکیں ۔ اسلام میں بیمار کی فضیلت اور اس کے دیکھ بحال کرنے والے والے کی اجرو ثواب کو نمایاں کیا جائے ۔ اہل ایمان جانتے ہیں اور عمل کر کے ڈھیروں نیکیاں کماتے ہیں یااللہ ہمیں بھی توفیق عطا فرما جیسا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ جو مسلمان کسی مسلمان بھائی کی عیادت کو صبح کو جاتا ہے، تو ستر ہزار فرشتے شام تک اس کے حق میں رحمت کی دعائیں کرتے رہتے ہیں، اور جنت میں اس کے لیے ایک باغ ہو گا (ترمذی: 969)

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنھا فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی مریض کی عیادت کو تشریف لے جاتے تو یہ دعا پڑھتے ” اے تمام انسانوں کے پروردگار! اس بندے کی تکلیف دور فرما دے، اور شفا عطا فرما دے، تو ہی شفا دینے والا ہے، بس تیری ہی شفا ہے، ایسی کامل شفا عطا فرما، جو بیماری کا اثر بالکل نہ چھوڑے،،(بخاری: 5675، مسلم: 2191، الفاظ مسلم کے ہیں)

حضرت ابو ہریرة رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ رب العزت قیامت کے دن کہے گا ” اے آدم کی اولاد! میں بیمار ہوا تھا تو نے میری عیادت نہیں کی، بندہ کہے گا اے اللہ کیسے میں تیری عیادت کرتا جبکہ تو سارے جہانوں کا پروردگار ہے؟ اللہ کہے گا: کیا تم نہیں جانتے کہ میرا فلاں بندہ بیمار ہوا تھا، تو اس کی عیادت اور مزاج پرسی کو نہ گیا؟ کیا تجھے خبر نہیں، اگر تم اس کی عیادت کو جاتے تو تم مجھ کو اس کے پاس پاتے،(مسلم: 2569)ثابت ہوا محسن انسانیت کی سنت بیماروں کی عیادت کا بہت اجرو ثواب ہے۔ تو آج سے اور ابھی سے بیماروں خاص طور پر ایڈز HIV سمیت سب مریضوں کی عیادت کریں گئے اور مریضوں سے پیار کر یں گئے ان شااللہ
 Dr Tasawar Hussain Mirza

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:
Shahbaz Sharif
Previous Post نیب لاہور کا شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم
Next Post اردو ڈرامے کی روایت
Urdu Drama

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.