geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فضائی حادثات 875 ہلاکتیں

May 26, 2020 0 1 min read
PIA Plane Crash
Share this:

PIA Plane Crash

تحریر : روہیل اکبر

عید الفطر روزہ داروں کے لئے اللہ پاک کی جانب سے ملنے والا خوبصورت انعام ہے مگر کرونا وائرس اور کراچی کے قریب طیارہ حادثہ نے پورے پاکستان کو دکھی اور غمزدہ کردیا ہے کراچی حادثہ سمیت پچھلے تمام فضائے حادثات کا میں آج یہاں ذکر کرونگا مگر ایک خاص پیغام کہ عید کے دن ہمیں باقی کاموں کے ساتھ ساتھ صفائی کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے کیونکہ صفائی ہماری زندگی کا اہم جز ہے صحت مند ماحول وقت کی اہم ضرورت ہے اس سے بیماریوں سے بچاؤ کیا جاسکتا ہے دین اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا ہے بد قسمتی سے اس سنہرے اصول پر غیر مسلموں نے زیادہ توجہ دی ا ور عمل کیا۔

مسلمانوں نے اسے صرف تقاریر اور درسی کتابوں تک محدود کردیا وقت کے ساتھ اس کی اہمیت نمایاں ہوئی تو اس پر توجہ دی گی ہم اس اصول کو عملی جامہ پہنانے کی کاوش کررہے ہیں مانتے ہیں کہ صفائی ستھرائی کی ذمے داری حکومتی اداروں کی ہے لیکن عوام کو بھی اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا عموما دیکھنے میں آیا ہے کہ کچرے کی مخصوص جگہوں کہ بجائے خالی پلاٹوں یا گلی کے کونے پر کچرا ڈال دیا جاتاہے جہاں سے گندگی پیدا ہوتی ہے اور پھر وہی سے بیماریاں بھی جنم لیتی ہے اب آتے ہیں فضائی حادثات کی طرف عید سے ایک دن قبل کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 96افراد کے جان سے گذر گئے طیارے میں 91 مسافر اور عملے کے7 ارکان سوار تھے۔طیارہ لینڈنگ سے چند سیکنڈ پہلے گر کر تباہ ہوا، پائلٹ اور کنٹرول ٹاور کا رابطہ لینڈنگ سے ایک منٹ پہلے ٹوٹا، جہاز ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن کی آبادی پر گرا پہلے طیارے میں آگ لگی اور انجن سے شعلے نکلے۔

پائلٹ نے ڈولتے طیارے کو اوپر اٹھانے کی کوشش بھی کی لیکن درمیان میں ایک چار منزلہ عمارت آگئی، جس سے طیارے کا پچھلا حصہ بلند عمارت سے ٹکرایا تو جہاز مکانوں پر آگرا۔ رہائشی علاقے میں طیارہ گرنے سے مکانوں اور گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی دم کے بل گرنے کی وجہ سے طیارے کے اگلے حصے میں بیٹھے بعض مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے طیارے میں سوار مسافروں میں 51 مرد،31 خواتین اور 9 بچے شامل ہیں۔طیارے میں بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود اور سینئر صحافی چینل 24 کے پروگرامنگ ڈائریکٹر انصار نقوی بھی سوار تھے جو اس حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں جلد سے جلد صحت اور تندرستی عطا فرمائے۔آمین جبکہ اسی طیارہ حادثہ میں بہت ہی خوبصورت انسان،ملنسار دوست اور درد دل رکھنے والے خالد شیر دل بھی زندگی کی بازی ہار گئے ان جیسے انسان دوست فرد صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔

اللہ کریم اس حادثہ اور اس سے قبل ہونے والے تمام حادثات اور بلخصوص کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو ان صدمات کو برداشت کرنے کی ہمت،جرات اور حوصلہ عطا فرمائے۔ پاکستان کی تاریخ میں اب تک 13فضائی حادثات ہو چکے ہیں اور ان حادثات میں تقریبا 875افراد اپنے پیاروں سے جدا اور درجنوں زخمی ہوگئے20مئی 1965کو پی آئی اے کا طیارہ قاہرہ ائر پورٹ دوران لینڈنگ تباہ ہونے سے 124افراد جان سے گذر گئے تھے،اگست 1970میں راولپنڈی کے قریب روات میں فوکر طیارہ گرنے سے 30افراد جان بحق ہوگئے تھے 8دسمبر 1972کو ایک اور فوکر طیارہ راولپنڈی کے قریب گر گیا تھا جس کے نتیجہ میں 26مسافر خالق حقیقی سے جا ملے،نومبر 1979میں حاجیوں کو واپس لاتے ہوئے پی آئی اے کا طیارہ طائف اور1986میں پشاور کے قریب فوکر تباہ ہوا ان دو حادثات کے نتیجہ میں 200کے قریب افراد جانبحق ہوگئے تھے،اگست1989کو پی آئی اے کا فوکر طیارہ گلگت کے قریب پہاڑوں میں لاپتہ ہوا اور آج تک اسکا ملبہ سکا نہ ہی لاشیں،ستمبر 1992میں پی آئی اے کا طیارہ کھٹمنڈوں کے پہاڑوں سے ٹکرا گیا اور 155مسافر جان سے چلے گئے تھے۔

جولائی 2006کو پی آئی اے کا طیارہ ملتان کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں 41مسافر جاں بحق ہوئے تھے،جولائی 2010میں میں ائر بلیو کی پرواز اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرا گئی جسکے نتیجہ میں 152مسافر اللہ کو پیارے ہوگئے تھے اس حادثہ کے ٹھیک دو سال بعد اپریل 2012میں بھوجا ائر لائن کا طیارہ اسلام آباد کے قریب لوئی بھیر میں گر کر تباہ ہوگیا اور127مسافر جان سے چلے گئے،نومبر 2010کو ایک چھوٹا طیارہ کراچی کے قریب گر کر تباہ ہونے سے 12افراد موت کی وادی میں چلے گئے اسی طرح ہری پور کے علاقہ حویلیاں میں دسمبر 2016کو طیارہ گرنے سے 48مسافر اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے تھے جن میں جنید جمشید بھی شامل تھے امید ہے کہ اس بار جو بھی اس حادثہ کی رپورٹ آئے گی اس پر عمل بھی کیا جائے گا۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
PIA Plane Crash
Previous Post طیارہ حادثہ؛ تحقیقاتی ٹیم نے جہاز کے کپتان کا ریکارڈ طلب کر لیا
Next Post امید بہار رکھ
Ertugrul

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.