geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 15, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    صحت و تندرستی
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Anthropic Eyes Record $100B IPO With Nvidia Backingاینتروپک کی ریکارڈ 100 بلین ڈالر کی آئی پی او: اینویڈیا ممکنہ اینکر انویسٹر
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہم نے فضائی دفاع کے وسائل سعودی عرب کو دے رکھے ہیں: فرانس

January 28, 2021 2 1 min read
Saudi Arabia and France
Share this:

 Saudi Arabia and France

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس نے ایک بار پھر سعودی عرب پر یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی طرف سے ہونے والے میزائل حملوں کی مذمت کی ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے ہونے والے حملوں پر پیرس، الریاض کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ شہری آبادی کو حملوں کا نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ میزائل اور بمبار ڈرون کی مدد سے حملے کرنا خطے میں سنگین خطرات کی واضح علامت ہے۔ بیان کے مطابق پیرس نے ستمبر 2019ء سے سعودی عرب کو اپنے دفاع کے لیے فضائی دفاعی آلات اور وسائل فراہم کر رکھے ہیں۔

خیال رہے کہ 23 جنوری کو یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پر میزائل حملے کی کوشش کی گئی تھی تاہم عرب اتحاد اور سعودی محکمہ دفاع نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے یہ میزائل فضا ہی میں تباہ کردیا تھا۔ عرب ممالک اور عالمی برادری نے اس حملے کو امن کی کوششوں کو تباہ کرنے کی بزدلانہ کوشش قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

قبل ازیں بائیس جنوری کو عرب اتحاد نے بتایا تھا کہ اس نے جنوبی بحر احمر میں حوثیوں‌ کی ایک بمبار کشتی کو تباہ کرکے دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنا دی ہے۔ اسی روز حوثیوں‌ کی طرف سے سعودی عرب پر بمبار ڈرون کی مدد سے حملے کی بھی ناکام کوشش کی گئی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

عرب عسکری اتحاد کے ترجمان بریگیڈئر ترکی المالکی نے بتایا کہ 15 جنوری کو اتحادی فوج نے حوثیوں‌ کے تین بمبار ڈرون فضا میں تباہ کر دیے تھے۔ یہ تینوں ڈرون طیارے سعودی عرب میں شہری آبادی پر بم گرانے کے لیے بھیجے گئے تھے۔

Share this:
Nazaha
Previous Post میگا کرپشن: سعودی عرب میں ساڑھے 11 ارب ریال کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
Next Post سعودی عرب اور سوڈان کے وزرائے خارجہ میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
Meeting

Related Posts

Israel Threatens to Revoke Citizenship of Venice-Winning Filmmakers

وینس میں نازہ کی پذیرائی، اسرائیل میں غداری کے الزامات

September 14, 2026
France Revises Under-15 Social Media Ban for EU

فرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا

September 14, 2026
Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrage

پیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت

September 14, 2026
Sydney Sweeney Ad Sparks Backlash From Female Athletes

سڈنی سوینی کے نیم عریاں اشتہار پر خواتین کھلاڑیوں کا شدید ردعمل

September 14, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.