geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

البغدادی کی ہلاکت کے باوجود داعش شام میں مضبوط ہے: امریکی رپورٹ

February 6, 2020 0 1 min read
Al-Baghdadi
Share this:

 Al-Baghdadi

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) ایک آزاد امریکی کمیشن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ شدت پسند گروپ ‘داعش’ نے اپنے رہ نما ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے باوجود شام میں مضبوط ہے اور اپنی صلاحیتوں کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ عراق سے امریکی افواج کا انخلا ممکنہ طور پر شدت پسندوں کو دوبارہ سر اٹھانے کا موقع فراہم کرسکتا ہے۔

پینٹاگان میں انسپکٹر جنرل کے دفتر کے ماتحت ایک آزاد کمیشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں امریکی اسپیشل فورس کے ایک آپریشن میں البغدادی کی گذشتہ سال کے آخر میں ہلاکت نے شدت پسند تنظیم کی صلاحیتوں کو متاثر نہیں کیا۔

48 سالہ البغدادی نے 2014 سے دولت اسلامیہ کی قیادت کی اور وہ دنیا میں مطلوب افراد کی فہرست میں سرفہرست تھا۔ اس نے سنہ 2014ء میں عراق اور شام کے وسیع رقبے پر ڈرامائی انداز میں قبضہ کرلیا تھا۔

البغدادی کو 27 اکتوبر کو شمال مغربی شام کی ادلب گورنری میں امریکی اسپیشل فورسز کے ایک آپریشن میں مارا گیا جس کے بعد داعش نے ابو ابراہیم الہاشمی القرشی نامی ایک جنگجو کو اس کا جانشین مقرر کیا ہے۔

رپورٹ میں مشرق وسطی میں امریکی افواج کے لیے ذمہ دار امریکی سنٹرل کمانڈ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ داعش کی قیادت اور اس کے شام کے شہروں اور دیہاتوں میں موجود نیٹ ورک کے درمیان بھرپور روابط موجود ہیں اور ان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ اور ملٹری انٹیلیجنس ایجنسی دونوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ بغدادی کی موت عراق اور شام میں داعش کی صلاحیتوں کو زیادہ متاثر نہیں کرسکی۔

تین جنوری کو بغداد میں امریکی فوج کے ایک آپریشن میں ایرانی پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکی فوج نےعراق میں اپنے 5200 فوجیوں کے تحفظ کے لیے داعش کے خلاف آپریشن عارضی طور پر روک دیا تھا۔

امریکا سنہ 2014ء سے شام اور عراق میں ‘داعش’ کے خلاف فضائی اور زمینی آپریشن میں سرگرم ہے اور داعش مخالف عالمی اتحاد کی قیادت کررہا ہے۔

Share this:
Mahmoud Abbas
Previous Post فلسطینی صدر سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے منصوبے کے خلاف قرار داد پیش کریں گے
Next Post ٹرمپ کے مشرقی وسطٰی امن منصوبے پر یورپی یونین کی تنقید
Josep Borrell

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.