geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن

May 30, 2019 0 1 min read
Alcohol
Share this:

Alcohol

تحریر : الیاس محمد حسین

چند دن پہلے حکومت نے 22 سال بعد شراب خانہ خراب کا باقاعدہ اجازت نامہ دیاہے جس پرکافی لے دے بھی ہوئی پھر ماحول میں سکوت طاری ہوگیا برسوں پہلے مرزا غالب نے کہا تھا۔

قرض کی پیتے تھے اور اس سوچ میں گم تھے
رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن

لیکن یہ ان کی خام خیالی تھی الٹا عدم ادائیگی کے باعث ان پر قرض خواہوں نے مقدمہ کر دیا مرزا غالب کو ایک انگریز مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا حالات و واقعات سننے کے بعد انگریز مجسٹریٹ فیصلہ سنانے لگا تو مرزا غالب نے اس سے کہا تسلیم کرتا ہوں میں نے قرض دیناہے لیکن جناب مجھ سے کچھ رعائت برتی جائے کیونکہ میں آدھا انگریزہوں۔ مجسٹریٹ نے تجسس سے دریا فت کیا ۔۔وہ کیسے؟ میں شراب پیتاہوں مرزا غالب نے اطمینان سے جواب دیا سو ٔ رنہیں کھاتا ۔۔ یہ سن کر وہ بے ساختہ ہنس دیا اور مرزا غالب کو قرض چکانے کیلئے مزید مہلت دیدی۔ہمارے ملک کے کئی مے نوش اس لئے اتراتے پھرتے ہیں کہ وہ آدھے انگریز ہیں اگر وہ ارکان ِ اسمبلی ہوںتو پھر سونے پر سہاگے والی بات ہوئی نا۔۔ویسے ماضی میں آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے ایم این اے جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجزمیںشراب و شباب کی محفلیں اورمجروں کی بات کرکے اقتدارکے ایوانوںمیں تھر تھلی مچادی تھی جس پر کئی وضاحتیں پیش کی گئیں پھر مقدس پارلیمنٹ سے متعددبار شراب کی خالی بوتلیں بھی پکڑی گئیں لیکن اسے بھی معمول کی بات جان کر نظراندازکردیا گیا کچھ اندر کے لوگوں کا کہناہے کہ وہ لوگ بھی شراب کو برا بھلا کہہ رہے ہیں جو پانی کی طرح پیتے ہیں۔

غالباً ایسی ہی صورت ِ حال پر غالب نے ہی کہا تھا
یہ مسائل ِ تصوف اور تیرا بیان غالب
ہم تجھے ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوارہوتا
کہتے ہیں ایک لڑکی کی شادی ہوئی وہ 15دنوں بعد میکے آئی اور آتے ہی دھاڑیں ما مارکر رونا شروع کردیا ماں باپ نے پریشان ہوگئے
”مجھے آپ نے کس کے پلے باندھ دیا؟
”آخرہوا کیاہے؟ ماںنے پو چھا
”میرا خاوند بہت بڑا شرابہ ہے۔لڑکی نے آنسو پوجھتے ہوئے جواب دیا
”تجھے اب اپنے دنوں بعد پتہ چلاہے۔ باپ نے سخت لہجے میں کہا

”ہاں۔۔لڑکی نے روتے روتے کہا کیونکہ آج وہ پئے بغیرگھر آگیا تھا ۔کہتے ہیں پاکستان میں روزانہ کروڑوںکی شراب پی جاتی ہے اور پینے والوںمیں ہر عمر ہر جنس کے لوگ شامل ہیں راولپنڈی کی ایک شراب سازفیکٹری دن رات دھرا دھڑ شراب تیار کررہی ہے۔ سالانہ کروڑوں اربوں کی ولایتی شراب بھی امپورٹ کی جاتی ہے سمگل ہوکر آنے والی بڑی کھیپ الگ ہے اس کے علاوہ ملک بھر میں غیر قانونی طور دیسی شراب بھی ٹنوں کے حساب تیار اور فروخت ہوتی رہتی ہے کچی شراب پینے سے ہر سال سینکڑوں افرادکی ہلاکت کے باوجودقانون وقتی طورپرحرکت میں آتاہے اور کئی پولیس اہلکاروںکو مالامال کرکے پھر سو جاتاہے شنیدہے کہ پاکستان میں ویلنٹا ئن ڈے،ہیپی نیو ایئر،کرسمس، بسنت اور عیدین جیسے تہواروں پرشراب کی کھپت میں اضافہ ہو جاتاہے شاید پینے والے یہ سوچ کر پیتے ہیں۔

آگے چل کر حساب ہونا ہے
اس لئے بے حساب پی لیجئے

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مذہب نے حرمتِ شراب کا جو حکم دیا ہے و ہ سر آنکھوںپر ! لیکن یہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے شراب۔شراب ہوتی ہے اور یہ ہمیں تو کچھ نہیں کہتی ۔لیکن وہ یہ بات کہتے ہوئے بھول جاتے ہیں کہ اس ملک کے ایک سابق وزیر ِ اعظم نے بھی” پینے” کا بر ملا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ۔ہاں پیتاہوں۔۔۔ تھوڑی سی پیتا ہوں۔۔۔قوم نے ان کی اس غلطی کو معاف نہ کیا۔

یہ اپنی مستی ہے جس نے مچائی ہے ہلچل
نشہ شراب میں ہوتا تو ناچتی بوتل

کا عقیدہ رکھنے والے یقینا غلطی پر ہیں مذہب، اخلاق، قانون اور معاشرہ اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کوئی مسلمان شرابی ہو،ارکان اسمبلی تو پھر عوام کے منتخب نمائیدے ہیں جن کا کردار رول ماڈل ہونا چاہیے برسوں پہلے جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجزمیںشراب و شباب کی محفلوں اورمجروںکا انکشاف کیا تھا اس کی صاف، شفاف ،غیرجانبدار طریقے سے ان الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے تھی لیکن ایسا نہیں کیا ہوا؟ نہ جانے کیوں؟ ہمیں یقین ہے آج بھی پارلیمنٹ لاجز،اسمبلی کے ہوسٹلز اور بااختیار شخصیات کے دفاترسے شراب کی ڈھیروں خالی اور بھری بوتلیں برآمدکی جا سکتی ہیں۔

یہ معاملہ اتنا سادہ بھی نہیں جتنا نظرآرہاہے اس لئے مٹی پائو والا فلسفہ کسی بھی لحاظ سے درست نہ ہوگا اسلام کی حد اورپاکستان کے آئین کی روشنی میں ایسے تمام بااختیارلوگوںکو ہر قسم کے عوامی عہدے اور سرکاری و غیرسرکاری ملازمتوں کیلئے نااہل قرار دیا جائے یہ حکومت کی اخلاقی، قانونی اور آئینی ذمہ داری ہے اور پارلیمنٹ جیسے قانون ساز ادارے میں شرابیوںکی موجوگی خطرے کی گھنٹی ہے یہ بااثر لوگ یقینا کبھی ملک میں اسلامی قوانین کا نفاذ نہیں ہونے دینگے ان کی موجودگی 22کروڑ عوام کی توہین اور اسلامی تعزیرات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ اس کا مطلب ہے ہم شرابیوں کے رحم وکرم پر ہیں ورنہ حکومت کو نیاشراب خانہ کھولنے کی کیا ضروت تھی؟ شاید ان کا بھی یہی نقطہ ٔ نظر ہو
رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن
بتائیں آپ کا کیا خیال ہے؟
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Poverty
Previous Post غربت
Next Post جامعہ المنہاج میں شہر اعتکاف، تربیت کا عظیم کا مرکز
Itikaf

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.