geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اللہ کی محبت کا حصول

October 25, 2020 1 1 min read
Allah
Share this:

Allah

تحریر : عشاء مقبول

انسان میں کئی طرح کی محبتیں بھر دی گئی ہیں، خود لے کر اپنی اولاد اور پھر مال تک وہ تمام محبتیں ہیں جو ہر کسی میں موجود ہیں۔ اس کے بعد اگلا درجہ ہے اپنے ساتھ کے رشتوں سے محبت کرنا اور پھر اس سے محبت کرنا جو دکھائی نہ دے۔ ان تمام اقسام کی محبتوں کے معیارات اور درجے بھی الگ ہیں، مگر ان سب پر جو محبت فوقیت رکھتی ہے وہ اس ذات کی ہے جس نے انسان کو بنایا پھر ا س کے بھیجے ہوئے پیغام دینے والے سے محبت کرنا اور اس کے پیغام سے محبت کرنا۔

سوال یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے ہی سب سے زیادہ محبت کیوں کی جائے؟ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کیوں ضروری ہے؟ اگر ہم کائنات اور کائنات میں موجود چیزوں کو دیکھے تو ہمیں اس کے بنانے والا کا خیال آتا ہے کہ یہ سب چیزیں کس نے بنائی اتنا منظم نظام کائنات کا کون چلا رہا ہے کوئی ایسی ہستی موجود ہے جو اس نظام کو چلا رہی ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے اور ہم اس کی نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرسکتے، بے شمار احسان ہم پر ہیں ہم نہ چاہتے ہوئے بھی اسے نظر انداز نہیں کرسکتے کوئی ہم پر جب احسان کرتا ہے تو ہم اس کے ساری زندگی احسان مند رہتے ہے تو اس ہستی کے ہم شکر گزار اور احسان مند کیوں نہ ہو اور اس سے محبت کیوں نہ کی جائے جس کے ہم پر بے شمار احسانات ہے ہمارا وجود اس کی مثال ہے ۔ قرآن مجید میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے ”اور اللہ کے احسانات کو گننا چاہو تو تم نہ گن سکو گے۔“ (ابرہیم)

محبت کو دیکھا جائے تو وہ دو طرح کی ہوتی ہے ایک محبت حسی و جبلی ہوتی ہے۔ جیسے ماں کو اپنے بچے سے ہوتی ہے اور ایسی محبت جانوروں میں بھی پائی جاتی ہے اور ایک محبت عقل کی بنیاد پر ہوتی ہے جو انسان کے ساتھ خاص ہوتی ہے جو عقل کی رہنمائی فرماتی ہے ۔ مومن کی محبت کا تقاضا یہ ہے کہ صرف اللہ کی ذات سے محبت ہونی چاہیے ۔ ارشاد ربانی ہے، ”وہ لوگ جو ایمان لائے وہ سب سے زیادہ اللہ سے محبت رکھتے ہیں“ (البقرہ)
اللہ نے ہمارے اوپر بے شمار احسانات کیے ہیں جن کو گنا نہ ممکن ہے، مگر کچھ احسانات وہ ہیں جن کو دیکھ کر ہمیں محسوس ہوگا کہ اللہ سے سب سے زیادہ محبت کیوں کی جائے۔ اس نے ہمیں زندگی جیسی انمول نعمت عطا کی، ہمیں عقل و شعور عطا کیا جو ہمیں دیگر مخلوقات سے ممتاز کرتا ہے، زندگی کے ساتھ ساتھ اس زمین میں رہنے کے تمام اسباب عطا کیے، خلافت ارضی عطا کی، ہماری رہنمائی کے لیے انبیاءکرام اور پیغمبر اور رسول بھیجے، ہم پر اپنے پیارے نبی (صلی علیہ وآلہ وسلم)کے ذریعے اپنی آسمانی کتاب بھیجی جو نہ صرف دنیا میں ہماری رہنمائی کریں گی بلکہ اخرت میں بھی ہماری شفاعت کا ذریعہ بنے گی، وہ مشکلات میں ہماری مدد کرتا ہے ہماری فریاد سنتا ہے اور ہمیں بے سہارا نہیں چھوڑتا ، وہ ہمارے حق میں بہت مہربان اور سدا رحم کرنے والا معاف کرنے والا ہمارے گناہوں پر پردہ پوشی کرنے والا ہماری توبہ قبول کرنے والا ہے۔

ان احسانات کا مطلب ہے کہ ہم بھی اللہ سے محبت کریں، اس کے بتائے ہوئے طریقوں پر زندگی گزاریں ، اس کی بندگی کے حقوق کو ادا کریں۔ اللہ تعالیٰ کی محبت کے کچھ طریقے وتقاضے ہیں ایسی چیزیں جو اس کو نا پسند ہے اسے نہیں کرنا چاہیے جو اسے پسند ہے اس پر عمل کرنا چاہیے اسی طرح ہم اس کی محبت کے مستحق بن سکتے ہیں ۔
جس سے محبت کی جاتی ہے اس کی پسند اور نا پسند کا خیال رکھا جاتا ہے۔ اللہ کی محبت کا یہ تقاضا ہے جو چیز اسے نا پسند ہے اسے نہیں اختیار کرنا چاہیے جو پسند ہے اسے اختیار کرنا چاہیے جیسے کہ اللہ کو جو چیزیں نہ پسند ہے چند یہ ہیں۔ہمیں صرف اللہ ہی کی عبادت کرنی چاہیے شرک نہیں کرنا چاہیے اور ہر قسم کے شرک سے بچنا چاہیے کیونکہ شرک ایک ایسا عمل ہے جو اللہ کو انتہائی نا پسند ہے۔ اس کی بابت اللہ پاک نے قرآن میں ارشاد فرمایا ”آپ (صلی علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجئے کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہوتو میری اتباع کرو پھر اللہ تم سے محبت کریں گا“۔

اللہ کی محبت کیسے حاصل کی جاسکتی ہے، اس کی ہمیں قرآن سے بہتر رہنمائی ملتی ہے۔ اللہ پاک نے ارشاد فرمایا،
”بے شک اللہ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے“۔
”بے شک اللہ تقویٰ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے“۔
”بے شک اللہ پاکیزگی اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے“۔
”بے شک اللہ توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے“۔
اور کچھ اخلاق ایسے ہیں جو اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا جیسے کہ
”’ بے شک اللہ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا’“
” بے شک اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا“
”بے شک فضول خرچی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا“
Quran

مختصراً ہم یوں کہہ سکتے ہیں ہمیں وہ اخلاق اپنانے چاہیے جس سے ہم اللہ کی محبت کی مستحق بن سکتے ہے جیسے اللہ پسند فرماتا ہے اور ان اخلاق کو ترک کرنا چاہیے جو اللہ کو نا پسند ہے اس طرح ہم اللہ کی محبت حاصل کرسکتے ہے ایک مومن ہونے کی حیثیت ہمیں ان تمام معاملات پر عمل کرنا چاہیے ہم عارضی محبت کی خاطر وہ کام کرتے ہیں جو کہ کسی کام کے نہیں اور ایک ایسی محبت جو دائمی ہے ہمارے لیے نجات کا باعث ہے دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہے اس پر عمل کرنا چاہیے اور صحیح حقدار سے محبت کرنی چاہیے اس کی باتوں احکامات پر عمل کرنا چاہیے جو ہمیں بن مانگے عطا کرتا ہے اور ہم پر اپنا رحم و کرم کرتا ہے۔

تحریر : عشاء مقبول

Share this:
Fahim Khan
Previous Post میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کا محکماجاتی افسران کے ہمراہ عید میلاد النبی ۖ کے انتظامات کا معائنہ
Next Post عمران خان ہر الیکشن سے پہلے ایک نئے جھوٹ کے ساتھ آ جاتے ہیں: بلاول بھٹو
Bilawal Bhutto

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.