geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی

January 30, 2021January 30, 2021 1 1 min read
Life
Share this:

Allah

تحریر: زمرد سلطانہ، وزیر آباد

زندگی میں سب چیزیں سو فیصد نہیں ہو سکتیں ہمیں کچھ چیزیں قبول کرنا ہوتی ہیں۔ جو چیزیں قبول کرنی ہوں ان کو اللہ تعالیٰ کی رضا سمجھ کر قبول کرنا چاہیے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ پہلے کے مقابلے میں ہمارے پاس زیادہ آسائشیں موجود ہوتی ہیں لیکن اس کے باجود زبانوں پر شکوے ہیں۔ اس کی ایک وجہ دین کے متعلق ہمارے غلط نظریات ہیں۔ ہمیں اپنے نظریات کو قرآنی حوالوں سے دیکھنا چا ہیے۔

قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ”اور ہم تمہیں آزمائیں گے خوف سے، بھوک اور مال و اولاد کے نقصان سے اور صبر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔ وہ لوگ جب انہیں کوئی مصیبت پہنچتی ہے تووہ کہتے ہیں بیشک یہ اللہ کی طرف سے ہے اور ہم نے اسی کی طرف لوٹ کر جاناہے۔ان لوگوں پر اللہ کی رحمت اور سلامتی ہے اور یہی ہدایت پانے والے ہیں۔“ (سورة البقرة)

ہماری زندگیوں کے بارے میں ہمیں سب کچھ پہلے سے قرآن پاک میں بتا دیا گیا ہے کہ ساری مرضی ہماری نہیں ہوگی ، ساری چیزیں ہمارے مطابق نہیں ہوں گی، جب سب کچھ ہمارے مطابق نہیں ہوناتو پھر کیوں نہ اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی رہا جائے۔ ہم ان آزمائشوں پر پورا نہیں اترتے اور کہتے رہتے ہیں کہ میرے ساتھ ہی ایساکیوں ہے؟ یہ ایک مزاج ہے اور اس مزاج کا نام ”شکوہ“ ہے جو اللہ تعالیٰ کوپسند نہیں ہے۔ ہمیں اس مزاج کو بدلنے اور شکوے کی جگہ ”شکر“ لانے کی ضرورت ہے۔

ایاز محمود غزنوی کا انتہائی فرمانبردار غلام تھا وہ اس قدر فرمانبردار تھا کہ”محمود و ایاز“ محاورہ بن گیا۔ ایک دفعہ محمود غزنوی نے اپنے دربار میں اپنے وزیروں اور مشیروں کو بلایا اور انہیں اپنے ہاتھ سے خربوزہ کاٹ کر دیا اور کہا کہ اس کو کھاﺅ اور بتاﺅ کہ یہ کیسا ہے۔ ایک مشیر نے ابھی منہ میں ڈالا ہی تھا کہ اگل دیا اور برا سا منہ بنا لیا دوسرے نے بھی ایسا ہی کیا، تیسرے نے بھی ایسا ہی کیا غرض سب نے ایسا ہی کیا۔ جب ایاز کے پاس خربوزے کا ٹکڑا آیا تو اس نے مسکراتے ہوئے اس کو کھا لیا۔ محمود غزنوی نے سب سے پوچھا بتاﺅ یہ خربوزہ کیسا تھا تو سب نے جواب دیا کہ” اتنا کڑوا خربوزہ زندگی میں ہم نے کبھی نہیں کھایا“ جب ایاز سے پوچھا تو اس نے جواب دیا کہ” اتنا مزیدا ر خربوزہ میں نے زندگی میں کبھی نہیں کھایا۔“

محموز غزنوی نے کہا ”یا تو تم جھوٹ بول رہے ہو یا پھر یہ سب، میں ان کو مانوں یا تمہیں؟“ ایاز نے کہا ”بادشاہ سلامت حقیقت تو یہی ہے کہ یہ پھل کڑوا ہے لیکن میں نے آپ کے ہاتھوں سے اتنے میٹھے پھل کھائے ہیں اس لیے میرا دل نہیں چاہا کہ میں آپ کو کہوں کہ یہ کڑوا ہے۔“
Life

ہماری زندگی میں اللہ تعالیٰ کی اتنی نعمتیں، اتنی کرم نوازیاں، اتنی آسانیاں اور اتنا فضل ہوتا ہے جس کو شمار نہیں کیا جا سکتا لیکن اس کے باجود بجائے شکریہ ادا کرنے کے ہم کہتے ہیں کہ یہ ہماری محنت کا صلہ ہے۔ دوسری طرف اگر ہمیں تھوڑی سی تکلیف آتی ہے تو ہم فوری طور پر شکوہ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ راضی رہنا ایک طرزِ فکر اور طرزِ زندگی کا نام ہے اسی کو اپنانا اور راضی رہنا چاہیے۔

تحریر: زمرد سلطانہ، وزیر آباد

Share this:
Police
Previous Post سیالکوٹ این اے 75 کے ضمنی انتخابات؛ ن لیگی امیدوار کے بھائی منشیات کیس میں گرفتار
Next Post لاہور: آن لائن امتحانات کا مطالبہ کرنیوالے 5 لاپتا طلبہ کا پتا چل گیا
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.