geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

صدیوں قبل قربان کیے گئے سینکڑوں بچوں کی جسمانی باقیات دریافت

August 29, 2019 0 1 min read
Discover Physical Remains of Children
Share this:

Discover Physical Remains of Children

لیما (اصل میڈیا ڈیسک) ماہرین آثار قدیمہ کو پیرو میں دو سو ستائیس بچوں کی باقیات ملی ہیں۔ قدیم اور انتہائی پراسرار چیمو تہذیب میں قربان کیے گئے بچوں کی اب تک کی یہ سب سے بڑی دریافت ہے۔

ماہرین آثار قدیمہ گزشتہ ایک برس سے پیرو کے دارالحکومت لیما کے شمال میں واقع ایک سیاحتی مقام ہوانچکو میں کھدائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ منگل کو ان ماہرین کی ٹیم کے سربراہ فیرن کاسٹیلو کا نیوز ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”یہ ایسا سب سے بڑا مقام ہے، جہاں اس قدر زیادہ قربان کیے گئے بچوں کی باقیات ایک ساتھ ملی ہیں۔‘‘

فیرن کاسٹیلو کا کہنا تھا کہ ان بچوں کی عمریں چار سے چودہ برس کے درمیان ہیں۔ قریب ساڑھے پانچ صدیاں قبل چیمو تہذیب میں خداؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے بچوں کو قربان کیا جاتا تھا۔ ان ماہرین کے مطابق اس وقت موسمیاتی تبدیلی، جسے آج کی زبان میں ال نینو کہتے ہیں، کو خداؤں کی ناراضی سمجھا جاتا تھا اور پھر شدید موسمیاتی تبدیلی سے بچنے اور خداؤں کو خوش کرنے کے لیے ان بچوں کو قربان کیا جاتا تھا۔ تحقیق سے یہ بھی واضح ہوا ہے کہ ان بچوں کو نمدار موسم میں قربان کیا گیا تھا۔ زیادہ تر بچوں کے چہروں پر سندور سے بنا رنگ ملا گیا تھا جو بہت ممکنہ طور پر قربانی کی رسم کا حصہ تھا۔

اندازوں کے مطابق ایسی مزید باقیات بھی مل سکتی ہیں۔ فیرن کاسٹیلو کا کہنا تھا، ”ہم جہاں بھی کھدائی کر رہے ہیں، وہاں سے بچوں کی باقیات مل رہی ہیں۔‘‘ ان میں سے کچھ باقیات پر جلد بھی موجود ہے اور بال بھی جبکہ جب ان بچوں کو دفنایا گیا تو ان کے چہروں کا رخ سمندر کی جانب رکھا گیا۔

قدیم چیمو سلطنت کا دارالحکومت چَن چَن تھا۔ آج اس جگہ کو ٹروخیلیو کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل ہے۔ چیمو تہذیب موجودہ دور کے پیرو میں بحر الکاہل کے ساحلی علاقے میں 1000ء سے 1470ء تک پروان چڑھتی رہی اور اسے اِنکا سلطنت کے فوجیوں نے شکست دی تھی۔ اپنے عروج کے دور میں چیمو سلطنت موجودہ دور کے جنوبی ایکواڈور اور پیرو کے دارالحکومت لیما تک پھیلی ہوئی تھی۔

Share this:
Fawad Chaudhry and Imran Khan
Previous Post فضائی راستہ بند کرنے کی باتیں: ماہرین کا احتیاط کا مشورہ
Next Post ٹوماٹینا یا ’کیچ اپ فائٹ‘: ہسپانوی قصبے بونیول کا سالانہ میلہ
Ketchup Fight Annual Festival

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.