geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا افغان طالبان کا معاہدہ

March 4, 2020 0 1 min read
US-Afghan Agreement
Share this:

US-Afghan Agreement

تحریر : میر افسر امان

دس سال سے کیمونسٹ روس یو ایس ایس آر کی طرف سے مسلط کر دہ جنگ کی سفاکیت اور روسیوں کی تاریخی شکست کے بعد تباہ شدہ افغانستان پرانیس سال سے جنگ مسلط کرنے والا امریکا، افغانستان میں اسلامی حکومت کے بانی اور اپنے ملک کو بیرونی فوجوں سے آزادی دلانے والے افغان طالبان سے شکست تسلیم کرتے ہوئے معاہدہ کرنے پر مجبور ہو گیا۔یہ معاہدہ فاقہ مست افغانیوں کی تاریخی فتح ہے۔دہشت گردبھارت کے سوا ساری دنیا کے امن پسند حلقوں نے اس امن معاہدے کو خوش آئیند قرار دیا ہے۔ اس سے افغانستان میں جاری چالیس سالہ جنگ کے خاتمے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ وہ امریکا جس نے فرعونیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے٤٨ ملکوں کے نیٹو اتحاد کی فوجوں کے ساتھ مل کر ایک غریب پسماندہ اسلامی ملک افغانستان پر حملہ کیا تھا۔ افغان طالبان نے اپنے ملک کی آزادی کے لیے امریکا اورنیٹو اتحادی فوجوں سے مقابلہ کیا ۔امریکا ان طالبان کو دہشت گرد کہتا تھا ۔جب کہ حملہ آور امریکا خود دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔

امریکا اب مجبور ہو کر برابری کی سطح پر بیٹھ کر طالبان سے امن معاہدہ کرنے پرمجبور ہواہے۔ یہ اللہ کی طرف سے اسلام کے شیدائی اور جہادی افغان طالبان کی فتح ہے۔ ہم نے روس افغان جنگ کے دوران” کہسارباقی! افغان باقی” کے عنوان سے ایک کالم میں ثابت کیا تھا کہ افغانوں سے کوئی جنگ نہیں جیت سکتا۔ افغانی کبھی بھی کسی قوم کے غلام نہیں رہے۔پہلے برطانیہ جس کی سلطنت پر سورج غروب نہیں ہوتا تھا، کو شکست دی تھی۔ پھر روس کو شکست دی۔ مگرکیا کیا جائے کہ یہ تاریخی حقیقت ہے کہ غالب قوتیں تاریخ سے سبق حاصل نہیں کرتیں۔کمزوروں پر اپنے اقتدار کے نشے میں چڑھ دوڑتیں ہیں۔یہی کچھ امریکا نے بھی کیاتھا۔ اس میں شک نہیں کہ حتمی شکست امریکی مدد سے اسٹنگرمیزائیل اور اسلامی ملکوں کے مجائدین کی بدولت ہوئی مگر یہ جنگ افغانیوں نے خود جہاد فی سبیل اللہ کی قوت سے جیتی۔

جب روسی تربیت یافتہ کامریڈببرک کارمل روسی ٹینکوں پر سوار ہو کر افغانستان میں داخل ہوا تھا تو افغانوں نے روسیوں کے ساتھ درے کی بندوکوں سے مقابلہ شروع کیا تھا۔پھر افغان مجائدین وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹومرحوم کے پاس مدد کے لیے آئے تو بھٹو نے انہیں برائے راست مدد کرنے کے بجائے درے سے اسلحہ خریدنے کے لیے فنڈ دیے تھے۔ افغان طالبان نے دنیا کی سب سے بڑی مشین جوایٹمی اور میزئیل وقت سے لیس تھی صرف جہاد فی سبیل اللہ کے زور پر شکست دی تھی اورروس ٹوٹ کر ماسکو تک معدود ہو گیا۔ راقم اس وقت کراچی میں مقیم تھا۔

مسلمانوں کی پشتی بان جماعت اسلامی کا ایک کارکن ہونے کی حیثیت سے افغان طالبان کی فتح پر اپنی بستی کے بازاروں میں مٹھائی تقسیم کی تھی۔ کیونکہ افغان طالبان کے خون کی وجہ سے سفید ریچھ سے افغانستان کے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اس جنگ کے نتیجے میں مشرقی یورپ کی کئی اسلامی ریاستیں آزاد ہوئیں۔ ترک عثمانیوں سے چھینے گئے تھے وہ علاقے جن میں چھ اسلامی ریاستوںقازقستان،کرغیزستان،اُزبکستان،ترکمانستان، آزربائیجان ، اور تاجکستان کی شکل میں آزاد ہوئیں۔پاکستان کے مایا ناز جرنل ضیاء الحق شہید نے روس سے بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے دو ٹکڑے کرنے کا بدلہ بھی چکایا تھا۔جرمن قوم کو تقسیم کرنے والی دیوار برلن بھی ٹوٹی تھی۔اس دیوار کے ٹکڑے جرمن قوم نے جہاد افغانستان کے ہیروریٹائرڈ جرنل حمید گل مرحوم کو تحفے کے طور پر پیش گئے تھے۔

امریکا اور افغان کے درمیان معاہدے کی بنیاد پر افغان طالبان امریکی فوج پر حملے نہیں کریں گے۔واپسی کے لیے محفوظ راستہ دیں گے۔ امریکا چار ماہ میں پانچ ہزار اور چودہ ماہ کے اندر اندر ساری فوج کو افغانستان سے واپس نکال لے گا۔قوم پرست افغان حکومت طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کو رہا کرے گی۔ افغان طالبان افغان حکومت کے ایک ہزار قیدیوں کو رہا کرے گی۔افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونذادہ اور سیاسی ونگ کے ملا غنی برادرز نے امن معاہدے کو خوش آیند قرار دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے جو امریکی قوم سے وعدہ کیا تھا وہ پورا ہونے جارہا ہے۔ نومبر ٢٠٢٠ء میں امریکا میں الیکشن کے دوران ٹرمپ امریکی قوم کو اس بے مقصد جنگ سے جان چھڑانے کی خوش خبری سنانے کے قابل ہو گیا۔ ٹرمپ نے افغان طالبان سے برائے راست ملاقات کا بھی عندیہ بھی دیا۔ امریکا افغان طا لبان معاہدے کے بھارت کے سوا ساری دنیا نے تائیدکی۔معاہدے کے مطابق افغان طالبان اوراشرف غنی افغان قوم پرست حکومت افغانستان میں مکمل امن کے لیے مذاکرات کریں گے۔

امریکی افغان طالبان معاہدے کے بعد نیٹو چیف اور امریکی سیکڑی دفاع کے ساتھ بیٹھ کر اپنی پریس کانفرنس میں امریکی پٹھو اشرف غنی نے کہا کہ ہم طالبان قیدی رہا کرنے کے پابند نہیں۔البتہ افغان طالبان اور افغان امریکی پٹھو قوپرست حکومت کے درمیان مکمل جنگ بندی کے مذاکرات کے ایجنڈے میں اس شک کو رکھ سکتے ہیں۔ اس لیے افغان طالبان کو بڑی عرق ریزی اور سمجھداری سے اس معاہدے کو دیکھنا چاہیے۔ امریکا چالباز ہے۔ کہیں وہ افغان طالبان معاہدے کی آڑ میں اپنی فوجیں نکال کر افغانیوں کو آپس میں لڑتا چھوڑ کر جانے کی سازش تو نہیں کر رہا۔ اس لیے ہوشیار رہنا ہوگا۔امن معاہدہ کرتے وقت افغان طالبان نے ضرور اس کو مد نظر رکھا ہو گا۔

قارئین! دنیا کو ایک غریب ملک کے عوام جو گذشتہ چالیس سال سے دنیا کی دو بڑی جنگی طاقتوں نے ٤٨ نیٹو اتحادی فوجوں کے ظلم و ستم اور سفاکیت کا نشانہ بنا رہا۔ جس ملک میں لاکھوں ٹن بارود اور کارپیٹیڈ بمباری اور تباہ کن میزائیلوںسے ہر، ہرکت کرنے والی چیزوں کو تباہ برباد کر کے تورا بورا بنا دیا گیا۔لاکھوں لوگ بے وطن ہوئے، شہید ہوئے اور زخمی اور آپائچ ہوئے۔ اس غریب ملک میں اب امن قائم ہونے میں مدد کرنی چاہیے۔ اس غریب ملک کی ترقی کے یے دل کھول کر مدد کرنی چاہیے۔قوم پرست امریکی پٹھو اشرف غنی حکومت کو معاہدے پر عمل کرنے پر مجبور کرنا چاہیے۔ خاص کر اسلامی ملکوں، پڑوسی ملکوں اور دنیا کے دیگر امن پسند ملکوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔اسی سے اس خطے اور دنیا میں امن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔لوگ سکھ کا سانس لینے کے قابل ہو گے۔ مہاجرین اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔ یہ پر امن دنیا کاانسانیت پر ایک قسم کا احسان ہو گا۔ اللہ کسی قوم کو بھی بے گھر نہ کرے۔ آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Taliban – US Afghanistan Peace Agreement
Previous Post افغان باقی کہسار باقی انشاء اللہ
Next Post پی ایس ایل 5: اسلام آباد نے لاہور قلندرز کو 71 رنز سے شکست دے دی
PSL

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.