geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا کی جمہوریت کانفرنس میں پاکستان کی عدم موجودگی

December 10, 2021 0 1 min read
Joe Biden
Share this:

Joe Biden

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کی طرف سے امریکی صدر جو بائیڈن کی جمہوریت کانفرنس میں عدم شرکت کے فیصلے کو پاکستان میں کئی حلقوں نے سراہا ہے تاہم کچھ ناقدین کا خیال ہے کہ یہ فیصلہ دانشمندانہ نہیں ہے اور اس کے منفی نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے انتخابات سے پہلے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے، تو جمہوریت کے حوالے سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔ اس کانفرنس میں سو سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں لیکن اس میں روس اور چین سمیت کئی ممالک کو دعوت نہیں دی گئی۔ پاکستان کو بھی اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن پاکستان کے دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اس کانفرنس میں شرکت کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ واشنگٹن سے کسی اور وقت کسی اور فورم پر رابطہ جاری رکھا جائے گا۔ دفتر خارجہ نے امریکی حکومت کی طرف سے اس دعوت نامے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مثبت فیصلہ
پاکستان میں امریکا مخالف جذبات ہمیشہ سے موجود رہے ہیں۔ سرد جنگ کے دوران اس طرح کے جذبات پاکستان میں بائیں بازو کی قوتوں میں زیادہ عام تھے لیکن اس جنگ کے خاتمے کے بعد پاکستان کی مذہبی اور دائیں بازو کی قوتوں میں یہ جذبات بہت زیادہ بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان میں بہت سارے حلقے امریکا کو ایک ناقابل اعتبار ساتھی سمجھتے ہیں جو مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے سے انکار کر دیتا ہے۔ اس کے مقابلے میں چین کو قابل اعتماد ساتھی سمجھا جاتا ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سابق سربراہ ڈاکٹر طلعت اے وزارت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے اس فیصلے نے امریکی حکام کو حیران کیا ہوگا لیکن ان کے خیال میں یہ فیصلہ بہت مثبت ہے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا،” پاکستان ون چین پالیسی پر یقین رکھتا ہے جب کہ اس کانفرنس میں تائیوان کو بھی دعوت دی گئی ہے دوسری طرف ہندوستان مسلمانوں پر ظلم و ستم کر رہا ہے اقلیتوں اور دلتوں کی زندگی کو عذاب میں مبتلا کر رہا ہے لیکن وہ بھی مدعو ہے اور فلسطینوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے والا اسرائیل بھی وہاں ہوگا۔ پاکستان کو بھارت، اسرائیل اور تائیوان کے نمائندوں کے ساتھ بیٹھنا پڑتا، جو پاکستان کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے لہٰذا یہ فیصلہ بہت دانشمندانہ ہے۔‘‘

ان کے مطابق امریکا چاہتا تھا کہ پاکستان اس کانفرنس میں شرکت کرے اور وہ چین اور پاکستان کے تعلقات میں دراڑ ڈالے لیکن پاکستان نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ چین سے مضبوط اسٹریٹیجک تعلقات چاہتا ہے۔‘‘

یہ جمہوریت کانفرنس نہیں ہے
ڈاکٹر طلعت اے وزارت کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کانفرنس نہیں بلکہ اس کانفرنس کے مقاصد جیواسٹریٹیجک ہیں۔ ” امریکا چین اور روس کے خلاف ایک محاذ کھڑا کرنا چاہتا ہے اس میں وہ چاہتا ہے کہ پاکستان بھی حصہ بنے۔ امریکا کے اس طرح کے مقاصد نئے نہیں ہیں بلکہ کافی عرصے سے وہ یہ منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اسی لیے میرا خیال ہے کہ اس کانفرنس کو جمہوریت کانفرنس نہیں کہنا چاہیے۔ اگر یہ جمہوریت کانفرنس ہوتی تو اس میں تمام ممالک کو بلایا جاتا۔‘‘

بیجنگ اسلام آباد کی ترجیح
کچھ ناقدین کا خیال ہے کہ اس کانفرنس میں شرکت نہ کرکے پاکستان نے واضح لکیر کھینچ دی ہے کہ اس کے اسٹریٹیجک مفادات کس کے ساتھ ہیں۔ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور ہڈسن انسٹیٹیوٹ کے سربراہ حسین حقانی کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس میں شرکت نہ کرکے پاکستان نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ امریکا کے مقابلے میں چین کو ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا،” اس سے صاف ظاہر ہے کہ طویل المدتی بنیادوں پر پاکستان چین کو اپنا اسٹریٹیجک پارٹنر سمجھتا ہے۔ تاہم پاکستان امریکا سے معاشی مفادات اور ملٹری ٹیکنالوجی لینے کا بھی خواہاں ہے اس کے علاوہ پاکستان نے پہلے ہی چین کو امریکا پر ترجیح دے دی ہے۔‘‘

پاکستان اور امریکا کے تعلقات حالیہ برسوں میں کچھ زیادہ خوشگوار نہیں رہے اور کچھ ناقدین کا خیال ہے کہ اس کانفرنس میں دعوت دے کر امریکا پاکستان سے دوبارہ اچھے تعلقات استوار کرنا چاہ رہا تھا۔ لیکن پاکستان کی طرف سے معذرت آنے کے بعد شاید امریکا اب ان تعلقات کو بہت بہتر انداز میں استوار کرنے کی کوشش نہ کرے۔ حسین حقانی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ،” بائیڈن انتظامیہ نے فرض کیا تھا کہ اسلام آباد واشنگٹن سے اچھے تعلقات رکھنے کی خواہش رکھتا ہے اور ایسے میں اس دعوت نامے کو وہ بہت مثبت انداز میں لے گا لیکن پاکستان نے اس کانفرنس میں شرکت سے معذوری ظاہر کی ہے جس کے بعد ممکنہ طور پرامریکا پاکستان کی ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے مدد نہیں کرے گا۔ بالکل اسی طرح عالمی مالیاتی اداروں میں شاید پاکستان کو واشنگٹن کی حمایت حاصل نہ ہوسکے جہاں امریکی حمایت بہت اہم تصور کی جاتی ہے۔‘‘

معروف عسکری تجزیہ کاراور مصنفہ عائشہ صدیقہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اس فیصلے سے خوش نہیں ہوگا لیکن ان کے خیال میں اس کا یہ مطلب نہیں کہ چین کی طرف اسلام آباد کا شفٹ حتمی ہے۔

تاہم کچھ ناقدین کا خیال ہے کہ پاکستان کے اس فیصلے کا خارجہ امور سے کوئی بڑا تعلق نہیں بلکہ اس کا تعلق پاکستان کے اندرونی مسائل سے ہے۔ پشاور یونیورسٹی کے ایریا اسٹڈی سینٹر کے سابق سربراہ ڈاکٹر سرفراز خان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اس کانفرنس میں شرکت کرتا تو ملک میں جمہوری حقوق کی پامالی پر اس سے کئی سوالات کیے جاتے، جس سے اس کو بین الاقوامی سطح پر شرمندگی ہوتی۔

انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا،” پاکستان سے پوچھا جاتا کہ اقلیتوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک روا رکھا جا رہا ہے؟ لوگوں کو جبری طور پر گمشدہ کیوں کیا جا رہا ہے؟ انسانی حقوق کے کارکن جیسے ادریس خٹک وغیرہ کو جعلی مقدمات میں ملوث کر کے سزا کیوں دی جا رہی ہے؟ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے حکم کے باوجود قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کو رہا کیوں نہیں کیا جا رہا ؟ تو ان تمام سوالات کے جوابات دینا پاکستان کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے اس لیے شرمندگی سے بچنے کے لیے اسلام آباد نے یہ فیصلہ کیا ہے۔‘‘

Share this:
National Institutes of Health
Previous Post کراچی سے اومی کرون کے مشتبہ کیس کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی: قومی ادارہ صحت
Next Post روس نے یوکرین پر چڑھائی کی تو بھاری قیمت اٹھائے گا: جرمنی
Analina Berbock

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.