geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا: حوثی تحریک کو غیر ملکی دہشت گرد گروپ قرار دینے کا منصوبہ

January 11, 2021 0 1 min read
Houthi Rebels
Share this:

Houthi Rebels

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا یمن کی حوثی تحریک کو پیر گیارہ جنوری کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے سکتا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت ہورہی ہے جب نو منتخب صدر جو بائیڈن، ٹرمپ انتظامیہ سے 20 جنوری کو اقتدار اپنے ہاتھ میں لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پیر گیارہ جنوری کو یمن کی حوثی تحریک کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم اعلان کرسکتی ہے تاہم سفارت کاروں اور امدادی گروپوں کا کہنا ہے کہ اس سے امن مذاکرات کو خطرہ لاحق ہوجائے گا اور دنیا کے سب سے بڑے انسانی بحران پر قابو پانے کے کوششیں مزید پیچیدگی کا شکار ہوسکتی ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے حالیہ ہفتوں میں ایران سے متعلق متعدد پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ بائیڈن کے بعض حامیوں اور بیرونی تجزیہ کاروں کا بھی خیال ہے کہ ٹرمپ کے معاونین آنے والی انتظامیہ کے لیے ایران کے ساتھ بات چیت شروع کرنے اور بین الاقوامی جوہری معاہدے میں شمولیت ہونے کے امکانات کو مشکل تر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ان خبروں پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ایک قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے یمن میں انسانی ہمدردی کے تحت اشیاء کی سپلائی کی اجازت دینے کے حوالے سے تفصیلات طے کرلی ہیں اور اس کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود امدادی تنظیموں کو کام کرنے میں کوئی زیادہ دشواری پیش نہیں آئے گی۔ انہوں نے تاہم اس کی وضاحت کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی تحریک کو دہشت گر د گروپ قرار دینے کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ کے اندر ہفتوں تک بحث و مباحثہ ہوتا رہا ہے اور اس امر پر کافی اختلاف پایا جاتا ہے کہ بلیک لسٹ کرنے کی صورت میں امدادی سامان لے کر جانے والے جہازوں کو یمن جانے کی اجازت دینے کا کیا طریقہ کار ہوگا۔

سعودی عرب کی قیادت والے فوجی اتحاد نے سن 2015 میں یمن میں مداخلت کی تھی۔ اس کے بعد سے ہی وہ حوثی گروپ کے خلاف نبرد آزما حکومتی فورسز کی مدد کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار جنگ کو ختم کرنے کے لیے امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیوں کہ اقتصادی اور کرنسی بحران نیز کووڈ انیس کی وبا کے سبب ملک کی حالت ابتر ہوچکی ہے۔

اقو ام متحدہ نے یمن کی موجودہ صورت حال کو دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران قرار دیا ہے، جہاں 80 فیصد افراد کو مدد کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے متنبہ کیا ہے کہ لاکھوں افراد کو قحط سالی کا سامنا ہے اور انہیں مدد فراہم کرنے کے لیے مزید رقم کی ضرورت ہوگی۔

شمالی یمن پر عملاً حوثی گروپ، جو انصار اللہ کے نام سے بھی مشہور ہے، کا قبضہ ہے اور بین الاقوامی ایجنسیوں کو اپنی امدادی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے حوثیوں کے ساتھ مل کر ہی کام کرنا پڑتا ہے۔ صنعاء ہوائی اڈہ اور حدیدہ بندرگاہ پر حوثیوں کا کنٹرول ہے لہذا امدادی کارکنوں کو اپنی سرگرمیاں حوثیوں کے تعاون سے ہی انجام دینی پڑتی ہیں۔

مشرق وسطی میں خدمات انجام دینے والے سابق امریکی سفیر ریان کروکر کا کہنا ہے کہ حوثی گروپ کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے ”ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک بعض حوثیوں کے دہشت گردانہ واقعات میں ملوث ہونے کا سوال ہے تو جس طرح مشرق وسطی کے دیگر گروپ میں ایسے عناصر موجود ہیں حوثی گروپ میں بھی موجود ہوسکتے ہیں۔

Share this:
World Health Organization Experts
Previous Post کورونا وائرس، عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کو چین میں تفتیش کی اجازت
Next Post کورونا وائرس، جرمنی میں پیر سے نئی پابندیاں نافذ العمل
Coronavirus in Germany

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.