geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا: پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شہری کی ہلاکت، ہنگامے پھوٹ پڑے

April 12, 2021 0 1 min read
America Riot
Share this:

America Riot

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا میں پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر ہنگامے پھوٹ پڑے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کا واقعہ اسی مقام کے قریب پیش آیا جہاں گزشتہ سال سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ مینیاپولس شہر کے شمال میں واقع شہر بروک لائن سینٹر میں پولیس نے گاڑی نہ روکنے پر شہری پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ اپنی گاڑی میں ہی ہلاک ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے ہلاک شخص 20 سال کا نوجوان ہے جو ایک سیاہ فام شہری ہے۔

برطانوی میڈیا کا بتانا ہےکہ سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد مینیاپولس اور بروک لائن سینٹر میں ہنگامے پھوٹ پڑے جس پر بروک لائن کے میئرنے شہر میں کرفیو نافذ کردیا جب کہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری کی ہلاکت کے بعد سیکڑوں مظاہرین پولیس کی بربریت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور بروک لائن پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے جمع ہوگئے جہاں انہوں نے شدید نعرے بازی کی جب کہ مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا جس سے پولیس کی کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے حالات کشیدہ ہونے پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جب کہ شہر میں ہنگاموں کے دوران لوٹ مار کی وارداتیں بھی ہوئیں جس کی وجہ سے کرفیو نافذ کیا گیا۔

اس کے علاوہ بروک لائن شہر میں تمام اسکولز بند کردیے گئے اور دیگر سرگرمیاں بھی معطل کردی گئی ہیں۔

ریاست منی سوٹا کے گورنر کا کہنا ہےکہ شہر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں جب کہ ہلاک شہری کے اہلخانہ کے لیے دعاگو ہیں۔

دوسری جانب بروک لائن پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ پولیس افسران نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک شخص کو روکنے کی کوشش کی جس پر پولیس کو پتا چلا کہ اس شخص کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں، پولیس نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وہ گاڑی میں گھس گیا۔

پولیس کے مطابق ایک افسر نے اس گاڑی کے ڈرائیور پر فائرنگ کی جس نے بلاکس توڑتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں شہری موقع پر ہی ہلاک ہوا۔

Share this:
Angela Merkel
Previous Post چانسلر میرکل کی جگہ لینے کے لیے دو امیداور کون ہیں؟
Next Post ایف آئی اے نے جہانگیر اور علی ترین کو کل طلب کر لیا
Jahangir Tareen, Ali Tareen

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.