geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاک امریکا تعلقات اور چین

March 25, 2021 0 1 min read
Joe Biden
Share this:

Joe Biden

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے ساتھ واشنگٹن کی پارٹنرشپ بہتر کرنے کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان میں ماہرین کے مطابق اس کی گنجائش تو ہے لیکن شاید بہت زیادہ نہیں۔

پاکستان کے سابق سفیر برائے اقوام متحدہ شمشاد احمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹرمپ دور کی سرد مہری ختم ہو رہی ہے اور تعلقات معمول کی طرف آ رہے ہیں۔

انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “جوبائیڈن جب نائب صدر تھے اس وقت بھی ان کا یہ خیال تھا کہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے۔ امریکا افغانستان میں پاکستان کے تعاون کا معترف ہے۔ وہ بھارت سے قریبی تعلقات کے باوجود اسلام آباد سے تعلقات نہیں بگاڑے گا۔”

ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ بات صحیح ہے کہ امریکا چین کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے لیکن وہ اسلام آباد سے یہ امید نہیں کر سکتا کہ وہ چین کے خلاف جائے گا۔ “ہم اب ساٹھ یا ستر کی دہائی میں نہیں۔ اب پاکستان ایک آزادانہ خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے جس میں چین اس کا ایک بہت بڑا اتحادی ہے۔ پاکستان کسی بھی دباؤ میں آکر چین سے تعلقات خراب نہیں کرے گا۔”

تاہم بعض تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ امریکا کے قریب جانے سے پاکستان اور چین کے تعلقات میں گرم جوشی متاثر ہوگی۔

اسلام آباد کی پریسٹن یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے وابستہ ڈاکٹر امان میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بھی تعلقات کی بہتری چاہتا ہے جس میں امریکا کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا، “بھارتی وزیراعظم مودی کی طرف سے یوم پاکستان پر خصوصی پیغام دیا گیا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی کم ہونے کی طرف جا رہی ہے اور امریکا اس میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں پاکستان کی چین کے ساتھ وہ پہلے والی گرم جوشی نہیں رہے گی۔ “سی پیک کے تقریبا تمام پروجیکٹس پہلے ہی بند ہیں۔ پاکستان چین سے تعلقات خراب نہیں کرے گا تاہم ماضی والی قربت میں کمی آئے گی۔”

بین الاقوامی امور کے کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ امریکا چین کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے جاپان، آسٹریلیا اور بھارت سے تعاون چاہتا ہے۔ مبصرین کے خیال میں یہ صورتحال پاکستان کے لیے پریشان کن ہو سکتی ہے، جس کے بیجنگ سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔

اسلام آباد کی نسٹ یونیورسٹی کے عالمی ادارہ برائے امن و استحکام سے وابستہ ڈاکٹربکارے نجم الدین کا کہنا ہے کہ حال ہی میں الاسکا کانفرنس میں یہ بات واضح تھی کہ “امریکا آسٹریلیا، جاپان اور بھارت سے مل کر چین کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے اور اس اتحاد میں پاکستان شامل نہیں ہے۔ نظر یہ آرہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ میں جو اہمیت بھارت کو حاصل ہوگی وہ شاید پاکستان کو نہ ہو سکے۔”

لیکن کچھ ناقدین کا خیال ہے کہ اگر امریکا نے افغانستان کو نظر انداز کیا تو اس سے پاکستان اور خطے کے لیے بہت سارے مسائل پیدا ہوں گے۔

کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ امریکا افغانستان میں اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹتا ہوا نظر آ رہا ہے اور طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں جس سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔

کراچی یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی سابق سربراہ ڈاکٹرطلعت اے وزارت کا کہنا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی اور بھارت امن مذاکرات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا، “ایسا لگ رہا ہے کہ امریکا افغانستان میں امن معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں سے پِھر رہا ہے جس سے یقینا طالبان اور اسلام آباد کو دھچکا لگے گا۔ ایسا ہوا تو افغان طالبان پاکستان پر بھروسہ نہیں کریں گے اور دوبارہ ان کو مذاکرات کی میز پر لانا مشکل ہو جائے گا۔”

Share this:
Pope Francis
Previous Post بنگلہ دیش کے قیام کی پچاسویں سالگرہ، پوپ کی طرف سے مبارک باد
Next Post برطانیہ میں پناہ کے متلاشی افراد کے لیے پالیسی میں سختی
Priti Patel

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.