geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوئے، سوڈانی جنرل

October 28, 2020 0 1 min read
Bildkombo Benjamin Netanyahu, Abdel Fattah al-Burhan, Donald Trump
Share this:

Bildkombo Benjamin Netanyahu, Abdel Fattah al-Burhan, Donald Trump

سوڈان (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل کے ساتھ افریقی ملک سوڈان نے دو طرفہ تعلقات استوار کرنے کی ڈیل طے کر لی ہے۔ اس تناظر میں اعلیٰ ترین فوجی جنرل کا کہنا ہے کہ وہ امریکی بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوئے۔

سوڈانی فوج کے اعلیٰ ترین جنرل عبد الفتاح عبد الرحمٰن البرہان نے پیر چھبیس اکتوبر کو اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے سے خرطوم حکومت کو امریکی بلیک میلنگ کا سامنا قطعاً نہیں رہا۔ سوڈانی حکومت کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے پر بعض عرب اور فلسطینی ناقدین کا سامنا ہے۔ ان ناقدین کا کہنا ہے کہ سوڈان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کر کے ‘پین عرب مفادات‘ اور فلسطینیوں کی جد و جہد کو نقصان پہنچایا ہے۔

اُدھر واشنگٹن سے بھی ٹرمپ انتظامیہ نے سوڈانی اور اسرائیلی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ اسی اعلان میں بتایا گیا کہ امریکی حکومت نے سوڈان کو دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والی اقوام میں سے خارج کر دیا ہے۔ سابق مطلق العنان حکمران عمر البشیر کی حکومت کے سن 2019 میں خاتمے کے بعد سے نئی حکومت امریکا سے مطالبہ کر رہی تھی کہ اسے اس ‘بلیک لسٹ‘ سے خارج کیا جائے۔

سوڈانی فوج کے اعلیٰ ترین جنرل عبد الفتاح عبد الرحمٰن البرہان نے ریاستی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو نارمل کرنے میں کسی قسم کی بلیک میلنگ شامل نہیں ہے۔ اس کا انہوں نے اعتراف کیا کہ تعلقات کی بحالی میں امریکی کرادر یقینی طور پر ‘عمل انگیز‘ کا تھا۔ اس تناظر میں یہ بھی اہم ہے کہ پچیس اکتوبر بروز اتوار سوڈانی وزارتِ خارجہ نے کہا تھا کہ رواں برس اگست میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خرطوم کے دورے پر ایسا عندیہ دیا تھا کہ دہشت گردی کی لسٹ سے اخراج کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ہو گا۔

جنرل عبد الفتاح عبد الرحمٰن البرہان نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا سوڈان کے مفاد میں ہے۔ جنرل کے مطابق وہ فلسطینی ریاست کے حق میں ہیں اور اس کی سرحد میں سن 1967 کے مقبوضہ علاقے بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی صورت حال کا مکمل بوجھ کسی بھی صورت میں اکیلے سوڈان پر ڈالنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے حوالے سے اُن افواہوں کی تردید کی کہ انہیں متحدہ عرب امارات کے دباؤ کا سامنا تھا۔

سوڈانی جنرل نے یہ بھی کہا کہ ملک تنہائی کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ سخت پابندیوں کا بھی سامنا کر رہا تھا جو ملک اور عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث تھا۔ ان کے خیال میں دہشت گردی کی لسٹ سے خارج ہونے کے بعد ان کا ملک پھر سے بین الاقوامی کمیونٹی کا حصہ بن گیا ہے۔ جنرل البرہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب ان کے ملک کو اقتصادی فوائد ملنے کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی تک رسائی بھی حاصل ہو سکے گی۔

اس دوران اسرائیل نے پانچ ملین ڈالر کی گندم سوڈان کو فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ یہ اعلان سوڈان کو اجناس کی کمیابی کے تناظر میں ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سوڈان اور اسرائیل اگلے دنوں میں مختلف امور میں تعاون پیدا کرنے کی بات چیت شروع کرنے والے ہیں۔ ان میں زراعت، تجارت، اقتصادیات، شہری ہوابازی، مہاجرت سمیت کئی معاملات شامل ہیں۔

یہ امر اہم ہے کہ امریکی بلیک لسٹ سے خارج ہونے کے بعد سوڈان کے لیے بین الاقوامی امداد کے دروازے بھی کھل جائیں گے۔ اس کے علاوہ تین اکتوبر کے داخلی امن برائے سوڈان کے معاہدے پر پوری طرح عمل درآمد ہو سکے گا۔ سوڈانی فوج کے اعلیٰ ترین جنرل نے یہ بھی کہا کہ داخلی امن ڈیل سے سوڈان میں سرگرم کئی باغی گروپوں کو امن و استحکام کے دھارے میں لانا ممکن ہو گا۔

Share this:
Immigrants
Previous Post ترک وطن اور پناہ کی تلاش: یورپی یونین میں انسانی حقوق کی صورت حال
Next Post وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ہفتہ عشقِ رسول محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منانے کا فیصلہ
Eid Milad-un-Nabi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.