geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی رسوائی

September 30, 2021 2 1 min read
US Army
Share this:

US Army

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

افغانستان میں بیس سالہ طویل جنگ کے بعد جب دنیا کی اکلوتی سپر پاور کی دعوے دار امریکی فوج اپنے جنگی سازو سامان کو چھوڑ کر ذلت میں ڈوبی واپس بھاگ رہی تھی بوڑھا آسمان ایک بار پھر زمینی خدائوں کی شکست فاش کو دیکھ رہا تھا اِس سے پہلے بھی آسمان ایسے بے شمار عبرت انگیز مناظر دیکھ چکا تھا جب زمینی خدائوں نے خود کو دھرتی کا خدا سمجھ کر غرور و تکبر کے گھوڑے پر سوار ہو کر خدائی کا دعوی کیا اور پھر قدرت نے اُس خدائی کے دعوے دار کو بہت معمولی قوت کے ہاتھوں شکست سے دوچار کر کے اہل دنیا کو سبق دیا کہ حقیقی اور ہمیشہ کی حکمرانی صرف اور صرف خدا کی ہے اہل دنیا سورة بقرہ 149کو یاد کر رہے تھے جس میں حق تعالیٰ فرماتے ہیں بار ہا ایسا ہوا ہے کہ ایک قلیل گرو ہ اللہ کے حکم سے ایک بڑے گروہ پر غالب آیا اہل ایمان کو یوم بدر یاد آیا جب کفار مکہ ایک ہزار کے لشکر کو لے کر جو جنگی ہتھیاروں سے لیس تھا مدینہ پر چڑھائی کر تا ہے پھر آج کا مورخ حیرت سے پڑھتا ہے کہ ایک ہزار کے مقابلے پر نہتے تین سو تیرہ نفوس قدسیہ نے جن کے پاس صرف دو گھوڑے چھ زرہیں اور فقط آٹھ تلواریں تھیں ایمانی جذبے سے سرشار اِس مختصر گروہ نے طاقتور کفار مکہ کو دھول چٹا دی۔ میدان بدر میں مکہ کے سرداروں کے بے جان جسم مٹی میں پڑے تھے ایسا ہی منظر قابل ائر پورٹ پر جب امریکہ شکست کے بعد اپنے ہی جنگی سازو سامان کو تباہ کر رہے تھے آسمان نے اور اہل دنیا نے دیکھا جس طرح امریکہ فوجی اپنے ہیلی کاپٹروں جہاز جنگی سازو سامان کا حلیہ بگاڑ کر انہیں ناقابل استعمال بنانے کی کو ششیں کر رہے تھے اپنے ہی دفاعی جنگی سسٹم کو برباد کر رہے تھے جس کے بارے میں انہیں غرور تھا کہ یہ دنیا کا مضبوط اور جدید ترین ڈیفنس سسٹم ہے۔

اِس سے بڑی شکست اور کیا ہو سکتی ہے کہ سپر پاور اپنے ہاتھوں سے ہی اپنے دفاعی سسٹم کو برباد کر رہی تھی ان کی حرکات سے لگ رہا تھا جیسے انہیں اپنے اِ ن خطرناک جدید ترین ہتھیاروں پر بہت غصہ ہو کہ اِن کی موجودگی میںامریکہ کو شکست فاش ہو گئی تھی امریکی قوم اور فوج جنہیں دنیا کی اکلوتی سپر پاور کا غرور تھا کہ اِس وقت دھرتی پر کوئی قوم اِس قابل نہیں ہے کہ امریکہ کی جدید فوجی طاقت کا مقابلہ کر سکے حیران کن منظر یہ تھا کہ یہاں پر مسلسل بیس سال کو شش کے بعد جس قوم نے سپر پاور کو شکست دی وہ صرف ساٹھ ہزار نفوس تھے جو جدید اسلحے کی بجائے جذبہ ایمانی سے معمور تھے جس کی مدد دنیا کے کسی ملک نے نہیں کی تھی نہ اُن کے پاس جدید جنگی ہتھیار تھے اِن ساٹھ ہزار طالبان کی فتح کے وقت وہی منظر بار بار یاد آرہا ہے۔

جب فتح مکہ کے وقت قریش مکہ بار بار اپنے بتوں لات عزیٰ اور ہبل کے ساتھ تین سو ساٹھ بتوں کو دیکھ کر اُن پر غصہ کر رہے تھے کہ تمہاری موجودگی میں ہمیں شکست ہو گئی ہم جو صدیوں سے تمہاری پوجہ کر رہے تھے آج تم نے کوئی کرامت مدد نہیں کی اِس کا مطلب ہے تم جھوٹے بے جان خدا تھے اور پھر بے دردی سے مسلمانوں نے تمام بتوں کو توڑ دیا بتوں کو زمین بوس کر دیا اُسی طرح امریکی فوجی اپنے ہی طاقت ور جدید ترین خطرناک جنگی ہتھیاروں کو برباد کر رہے تھے کہ ہمیں تو تم پر بہت مان تھا لیکن تمہاری موجودگی بھی امریکہ سپر پاور کو شکست سے نہ بچا سکی امریکہ اور دنیا کی ترقی یافتہ اقوام حیرت اور ذلت کے سمندر میں غرق ہے کہ دنیا کے جدید ترین ہتھیاروں اور دفاعی سسٹم کی موجودگی میں کس طرح نہتے طالبان نے سپر پاور کو شکست دی۔

ذلت آمیز شکست کا یہ حال ہے کہ امریکہ بہت سارے جنگی ہتھیارچھوڑ کر بھاگ گیا جو ہتھیار امریکہ افغانستان میں چھوڑ کر بھاگا اُس کی تفصیل بھی امریکہ ادارے SIGARنے جاری کی ہے جس کا پورا نام Special Inspector General For Afghanistan Reconstrucionہے اِس ادارے کو جارج بش نے 28جنوری 2008ء میں قائم کیا تھا جس وقت امریکی فوجی بلگرام ائر پورٹ سے رات کی تاریکی میں بھاگ رہے تھے اُس وقت اِن ہتھیاروں کی فہرست جاری کی ۔ہیوی ٹینک نما گاڑیاں 22174اِس ایک گاڑی کی قیمت تقریبا 25لاکھ امریکی ڈالر بنتی ہے اِس کو خاص طور پر پہاڑوں صحرائوں کے لیے بنا یا گیا جس کے اطراف میں مقنا طیسی حصار ہوتا ہے جو اپنی طرف آنے والی گولیوں کو واپس دھکیل دیتا ہے پھر ماٹن پروو گاڑیاں 155عدد ٹینک نما گاڑیاں جو سب سے بڑے دہشت اسرائیل کے لیے ڈیزائن کی گئی تھیں۔

بارودی سرنگوں اور اچانک حملوں میں ناقابل تسخیر سمجھی جاتی ہیں پھر M1117گاڑیاں یہ 634چھوڑ کر گئے یہ امریکی پولیس کی خاص گاڑیاں جن کو خاص طور پر افغانستان کے لیے ڈیزائن کیا گیا جو دور سے ہی زیر زمین بارودی سرنگوں اور بموں کو بھانپ لیتی ہیں پھر بکتر بند گاڑیاں 169یہ ٹینک کی طرح گاڑیاں جو ناقابل تسخیر سمجھی جاتی ہیں جو سیٹلائیٹ کی مدد سے کئی میل دور دشمنوں کو ڈھونڈنے کی صلاحیت رکھتی ہیں پھر سب سے خطرناک مشین گنز جو چونسٹھ ہزار تین سو تریسٹھ چھوڑ گئے ہیں بیالس ہزار پک اپ چھوڑ گئے ہیں آٹھ ہزار ٹرک چھوڑ کر بھاگے ہیں تین لاکھ اٹھاون ہزار رائفلیں چھوڑ گئے اور پھر دنیا کے جدید مہنگے ترین اندھیرے میںدیکھنے والے آلات 16035مجاہدین کے لیے چھوڑ گئے امریکہ بہادر اپنے ان آلات کی وجہ سے بہت پریشان ہے کہ کیونکہ یہ طالبان کے ہاتھ لگ گئے ایک لاکھ چھبیس دو سوتیس جدید مہلک پستول چھوڑ گیا ہے پھر میداان جنگ کا مہلک ہتھیار ایک سو چھہتر تو پیں بھی چھوڑ گئے پھر33خطرناک جدید ہیلی کاپٹرز جو دنیا بھر میں خاص شہرت اور مانگ رکھتے ہیں دنیا کا ہر ملک اِن کو حاصل کر نا چاہتا ہے ایک ہیلی کاپٹر کی قیمت کئی کروڑ امریکی ڈالر بنتی ہے MDہیلی کاپٹر43جو فضائی جنگ کا خطرناک ہتھیار ہے 130سی طیارے 4عدد سینا جنگی طیارے 208اٹھائیس چھوڑ گئے۔

یہ فہرست اور بھی طویل ہے امریکہ اپنا سر پیٹ رہا ہے کہ اشر ف غنی کے فوجیوں کے لیے جو افغانستان میں جدید ترین ہتھیاروں کے ڈھیر لگا دئیے گئے وہ سب اب طالبان کے ہاتھ لگ چکے ہیں امریکہ بہادر اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی پر زمینی خدا بن کر بیٹھاتھا کہ اُس کے جدید ترین دفاعی سسٹم اور جنگی ہتھیاروں کا مقابلہ دنیا کا طاقت ور سے طاقت ور ملک نہیں کر سکتا دنیا کی ایٹمی طاقتوں کے پاس بھی امریکہ کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں ہے لیکن حیرت یہ کہ ساٹھ ہزار طالبان جن کے پاس جدید اسلحہ بھی نہیں انہوں نے جذبہ ایمانی سے سرشار ہو کر امریکہ سپر پاور کو عبرت ناک شکست دی امریکہ جو پچھلے کئی سالوں سے بد معاش اعظم بن کر مسلمان ملکوں میں مختلف بہانوں سے گھس کر قتل عام کرتا ہے افغانستان میں شکست اور رسوائی کے بعد اب کبھی جرات نہیں کرے گا کیونکہ افغانستان میں امریکہ کی طاقت کا جنازہ نکل چکا ہے یہ رسوائی کبھی نہیں بھولے گا۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Shah Mehmood Qureshi, Manzoor Wasan, Imran Khan
Previous Post منظور وسان کی عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے متعلق بڑی پیشگوئیاں
Next Post جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ
South Punjab Secretariat

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.