geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی ڈو مور اور افغانستان کا انسانی بحران

February 27, 2022 2 1 min read
Afghanistan Humanitarian Crisis
Share this:

Afghanistan Humanitarian Crisis

تحریر: بشریٰ نسیم

عالمی سطح پر مختلف خطوں میں طاقت کا توازن بگاڑنے میں واشنگٹن نے کلیدی کردار ادا کیا ہےلیکن اس سے بھی کوئی انکاری نہیں ہے کہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے اتحادیوں کی مدد سے شطرنج کی جو بساط بچھا ئی گئی تھی اس میںوہ آج خود بری طرح پھنس چکا ہے۔کئی دہائیوں سے مغربی ممالک نے نت نئے حربے استعمال کر کے ایشیائی اور افریقی ممالک کے عوام کا استحصال جاری رکھا ہوا تھا لیکن نائن الیون کے بعد دہشت گردی کیخلاف جو نام نہاد جنگ شروع کی گئی اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کیاامریکہ اب جوبائیڈن کی قیادت میں جنگ عظیم دوئم کے بعد کے سب سے بڑے معاشی بحران سے نکل پائے گا؟کیاامریکی صدرنے جن نئی اقتصادی پالیسیوں کا وعدہ کیا تھا اس سے تمام امریکی مستفید ہو سکیں گے؟،کیا جن معاشی منصوبوں کی نشاندہی کی گئی تھی ان کی تکمیل سے امریکی معیشت دنیا کی دیگر بڑی طاقتوں کا مقابلہ کر پائے گی؟بہرحال یہ تو آنے والاوقت ہی بتائے گا لیکن موجودہ نازک حالات میں یورپی ممالک جنہیں امریکہ نے روس کے خوف سے یرغمال بنایاہواتھا وہ اس کے سحر سے نکل رہے ہیںاسی بدتر صورتحال نے ایک طاقت کا خلا ء پیدا کیا ہے جسے روس اور چین پہلے ہی پر کر رہے ہیں۔افغانستان سے انخلاء کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جہاں امریکی انتظامیہ کی خارجہ پالیسی اور بالخصوص کابل سے متعلق حکمت عملی پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں وہیں ہر ملک اپنے تئیں بنائی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے کیلئے تگ دو میں مصروف ہے جس سے علاقے میں نت نئے بحرانوں نے سر اٹھا لیا ہے اور اب معاملات کنٹرول سے باہر ہو چکے ہیں۔

اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ خطے کا کوئی بھی ملک امریکی ڈیمانڈ کو نہیں جان سکا اور نہ ہی یہ معلوم ہے کہ بدلے میں اسے کیا دیا جا رہاہے؟ ۔ پاکستان ہمیشہ امریکی اتحادی ہونے کا دعویدار رہا مگردفاع اور ترقی کیلئے جب بھی تعاون کی ضرورت پڑی اس نے طوطا چشمی کا ہی مظاہرہ کیا۔اس میں کوئی شک و شبے کی گنجائش نہیں ہے کہ ماضی میں ہماری قومی خارجہ پالیسی کی سمت کبھی درست نہیں رہی۔ سوویت یونین کے باضابطہ دورے کی دعوت کو ٹھکرا کر واشنگٹن سے ہاتھ ملایاگیا حالانکہ سپرپاور ہونے کے زعم میں مبتلا امریکہ نے کبھی بھی ہمارے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات استوار نہیں کئے نہ ہی کبھی اس کی آزادی اور خودمختاری کی پاسداری کی جو عالمی برادری میں ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعلقات کا بنیادی اصول ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ خطے میں اس کی پسپائی ایک گریٹر منصوبے کا ہی حصہ ہے کیونکہ قبل ازیں بھی اس نے مشرق وسطیٰ میں ایسا ہی کیا تھا۔ سابق صدر اوباما نے بھی شدید تنقید کے باوجود شام کا میدان روس کے لئے چھوڑ دیا تھا جس پر شامی اپوزیشن عرب ممالک اور ترکی بھی حیران تھے بالکل ویسے ہی افغانستان میں بدتر حالات پیدا کر کے چین اور روس کو اس میں الجھانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ ”ون بیلٹ ون روڈ”منصوبے کو ناکام بنا یا جا سکے بھارت بھی اس میں جلتی پر تیل ڈالنے کا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

امریکہ نے ایک طرف ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے جرم میں عالمی اقتصادی پابندیاں لگوانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ دوسری طرف تمام ممالک کو این پی ٹی اور سی ٹی بی ٹی کی شکل میں ایٹمی عدم پھیلائو کے معاہدوں کے ساتھ باندھ کر خود کبھی اس کی پاسداری نہیںکی۔واشنگٹن کا اپنے اتحادیوں کو چین اور روس کیخلاف نیا محاذکھول کراٹیمی ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے نت نئے معاہدے کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سیاسی، معاشی اور اسٹریٹجک عدم استحکام کا جونیا دور شروع کیا جارہا ہے شاید ہی کوئی ملک اس کے شدید منفی اثرات سے خود کو محفوظ رکھ پائے۔

بھارت نے گزشتہ 2دہائیوں سے خطے میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے کیلئے امریکی آشیر باد پردہشت گردی اور تخریب کاری کو ہی پروان نہیں چڑھایا بلکہ طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اس نے ہمیشہ ڈبل گیم کھیلنے کا ڈ رامہ رچایا ، ایک طرف طالبان سے مذاکرات جبکہ دوسری جانب ان کیخلاف سابق غنی انتظامیہ کو اسلحہ کی فراہمی کے اس کے مذموم مقاصد کا پرچہ چاک کرتی ہے لہٰذااب بھی ” امن عمل ”میں رکاوٹیں ڈالنے کی سازشوں میں اگر کوئی ملک ملوث ہو سکتا ہے تو وہ صرف مودی ہی ہے جو اپنے توسیع پسندانہ مقاصد ناکام ہوتے دیکھ کر سخت اضطراب کا شکار ہے۔بی جے پی سرکار کو پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کی سلامتی اور ترقی و خوشحالی ایک آنکھ بھی نہیں بھاتی لہٰذا ”را”،”این ڈی ایس ”اور دیگر ملک دشمن ایجنسیوںکے ذریعے امن کو تباہ و برباد کرنے کا کوئی کوئی موقع ہاتھ نہیں جانے دیا جا رہا۔

ایل او سی پر بھارتی افواج کی جارحیت ،بلوچستان اور فاٹا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ پاکستان کو کشمیریوں کی استصواب رائے کے بنیادی حق کی حمایت سے دستبردار کراکر سی پیک منصوبے کو روکا جائے ۔واشنگٹن کی مذموم مقاصد اور مفادات کے حصول کیلئے توسیع پسندانہ اور جنگجویانہ پالیسیاں معیشت کے لئے زہر قاتل ثابت ہوئی ہیں کیونکہ دہشت گردی کیخلاف نام نہاد جنگ نے پوری دنیا کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کر دیا ہے۔افغانستان کے ابتر حالات کو دیکھتے ہوئے پاکستان امداد پہنچانے کیلئے زمینی اور فضائی پل کے طور پر کام کررہا ہے لیکن مسلسل2دہائیوں کے جنگ زدہ ملک کے سنگین حالات، عوام کی بھوک و افلاس اورنئے جنم لینے والے انسانی ومعاشی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام عالم بالخصوص امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کو منجمند اثاثوں کی بحالی یقینی بنانا ہو گی ۔طالبان کا غلبہ ہونے کے بعد خطے کی تبدیل ہوتی صورتحال کے تناظر میں چین، روس، ایران، ترکی اور دیگر ممالک کی نگاہیں پاکستان پر مرکوز ہیں جو افغانستان میں امن کی بحالی کے حوالے سے اس کے کردار کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون پر آمادہ ہیں۔
Naseem Bushra

تحریر: بشریٰ نسیم

Share this:
Muskaan Khan
Previous Post مسکان اور بڑھتا ہوا حجاب فوبیا
Next Post توانائی کی یوکرائنی تنصیبات پر روسی میزائل حملے
Russian Missiles Atack

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.