geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی جنگی ہتھیاروں کی منڈی میں بھارت بڑاخریدار

February 15, 2020February 15, 2020 0 1 min read
US War Weapons
Share this:

US War Weapons

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

ُٓپاکستان اور بھارت جنوبی ایشیاء کے دوایٹمی ممالک ہیں ، دونوں ممالک ماضی میں کئی روایتی جنگ کے حامل ہوچکے ہیں،بھارت کا جنگی جنون ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ بڑھتاہی جارہاہے حتی کہ بھارت میں عوام غربت کی نچلی سطح سے بھی نیچے زندگیاں گزرنے پر مجبور ہیں۔
جبکہ پاکستان کی ہمیشہ سے ہر فورم پریہی کوشش رہی ہے کہ خطے میں حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی اِسی صُورت ممکن ہے کہ جب خطے کے دونوں ایٹمی ممالک مسئلہ کشمیر سمیت اپنے دیگر مسائل کا حل جنگ کے بجائے افہام تفہیم اور ٹیبل ٹاک سے نکالیں۔

خطے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی اور اپنے ممالک کی معاشی و اقتصادی دگرگوں او ر بگڑی ہوئی خراب صُورتِ حال میں استحکام پیداکیا جائے:آج اچھی طرح جانتی ہے کہ خطے میں ایک پاکستان ہی امن کا داعی ہے۔ جو بھارت کی جانب چھائے جنگی جنون کے سیاہ بادل ختم کرنے میں دوقدم آگے بڑھ کر اپنا مثبت کردار ادا کرنے کو ہمہ وقت تیار ہے۔

اِس سے اِنکار نہیں ہے کہ یہ پاکستان کا صبرو برداشت ہی تو ہے کہ جس نے آٹھ ، نو ماہ سے مقبوضہ کشمیرمیں اپنے کشمیری بھائیوں پر بھارتی کی جانب سے جاری غیر اعلانیہ ، غیرقانونی اور دہشت گردانہ کرفیوپر اپنی بھر پورطاقت رکھنے کے باوجود بھی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔پاکستان طاقت کا استعمال کرنے کی حکمتِ عملی رکھتے ہوئے بھی صرف خطے کو جنگ و جدل میں جھونکنے کی عدم پالیسی پر قائم ہے۔ ورنہ تو پاکستان کے لئے کوئی مشکل نہیں ہے کہ ایک لمحہ ضیائع کئے بغیر اپنی خدادادطاقت اور صلاحیتوں کااستعمال کرتے ہوئے بھارتیوں کے ظلم وستم سے اپنے کشمیری بھائیوں کو نجات دلاسکتاہے۔

مگر اِس کے برعکس بھارت نے پاکستان کی اِس امن کی کوشش کوہمیشہ پاکستان کی کمزوری گردانہ ہے۔ اَب تک کی پاکستان کی پُرامن پالیسی کے جواب میں بھارتی حکمرانوں ، سیاستدانوں ، عسکری قیادت ، میڈیا اور عوام کے سروں پر جنگی جنون اِنتہاکی حدتک پہنچ گیاہے۔
ایسا لگتاہے کہ جیسے اَب بھارتیوں کے سروں پر سوار تباہ کُن جنگی جنون کا خاتمہ ناممکن ہوگیاہے۔اَب اگر حد درجہ کو پہنچا بھارتیوں کا جنگی جنون کسی بھی روایتی جنگ کی صورت میں سر سے نہ اُتراتو بھارتیوں کو خود یہ خدشہ کھائے جارہاہے کہ کہیں ۔اِن کا یہ جنگی جنون سے اِنہیں اپنی ہی موت آپ مرنے کا سبب نہ بن جائے۔

آج یہی وجہ ہے کہ بھارت خود کو کسی بھی روایتی جنگ کے لئے تیار کررہاہے جس کے لئے بھارت اپنے فضائی دفاعی نظام کو مربوط بنانے کے لئے امریکا سے جدید فضائی دفاع کے ہتھیارں کی خریداری کررہاہے۔ جس پر پاکستان نے اپنے سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت سے خطہ میں مزید عدم استحکام آئے گا،اُدھرجنگی تیاریوں میں مصروف بھارت خطے کو جنگ سے دوچار کرنے کے لئے ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر جعلی آپریشن کی ڈرامہ بازی رچاناچاہتاہے۔ اَب جو صرف اِس تاک میں ہے کہ جوں ہی آنے والے دِنوں میں امریکی صدر کا دوروزہ بھارت کا دورہ ختم ہوپھر بھارت خطے کو جنگ سے دوچار کرنے کی اپنی سازش کو عملی جامہ پہنائے گا ۔یوںبھارتی حکمران اور عسکری قیادت بھارت بھر میں متنازع بل سے جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے پاک بھارت جنگ کا سہارالیں گے۔
اِس بار بھارت کو اکسی بھی جارحیت شروع کرنے سے قبل اپنا انجام ضرور سوچنا ہوگا ۔یقین ہے کہ بھارت کو ہمیشہ کی طرح خطے میں کسی بھی نئے جنگی محاذ کو کھولنے سے پہلے بھارت امریکی صدر کو اعتماد میںلے گا؛ پھر اپنی پہلے سے تیار کردہ جنگی سازش پر ورکنگ کرے گا ۔
اگر اِس مرتبہ کسی سُپر پاور مُلک کے صدر کے کہنے پر بھارت خطے کو جنگ کی سازش میں جھونک کر شعلوں کی نظر کرناچاہئے گا؛ تو یاد رکھے پاکستان اپنے دفاع میں پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دے گا؛ اور اِس بار بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب پاکستان کی جانب سے ملے گا کہ بھارت کی اگلی پچھلی سات پستیں یاد رکھیں گیں۔ بہتر اِسی میں ہے کہ بھارت کسی جنگی جنون میں مبتلا ہوکر ایسی کوئی غلطی نہ کرے جو اِسے رہتی دنیا تک نشانِ عبرت بنادے۔

بہر حال ، کشمیر اور کشمیریوں کو بھارتی تسلط اور ظلم وستم سے نجات دِلانے کے لئے بھارت سے کئی جنگی لڑنے والے پاکستان اور پاک فوج سے متعلق کسی بھی کشمیری کا یہ مطالبہ ہوسکتا ہے ؟ کیا واقعی ایسا ہے؟اِس خبر میں کتنی صداقت ہے؟جیسا کہ پچھلے دِنوں جرمن میڈیا سے ایک ایسی خبر آئی ہے ،جسے پڑھنے کے بعد یقین تو نہیں آیا ۔مگر جب اپنے مُلک سے متعلق پڑھی تو حیرت ضرور ہوئی ہے ۔جِسے کراچی سے شائع ہونے والے مُلک کے ایک معروف روزنامے نے اپنے صفحہ آخر پر دوکالمی خبر (نیٹ نیوز) کے حوالے سے ”اپنی اپنی فوجیں کشمیر سے نکالو! کشمیری قوم پرستوں کا پیغام“ شائع کی ہے۔سوچیں کیا ایسا ہی ہے اوراِس خبر میں اتنی صداقت ہے؟ جیسا کہ جرمن میڈیاسے آنے والی خبر کو اخبار نے اپنی زینت بنا یاہے ۔کچھ بھی ہے ۔

کشمیری بھارت کو تو اپنی سرزمین سے نکلنے کا ضرور مطالبہ کرسکتے ہیں۔ مگرلمحہ بہ لمحہ بھارتیوں کے ہاتھوں اِنسانیت سوز مظالم سے تنک کشمیری بھائی ہر دم میرے ہم وطنوں(پاکستانیوں اور پاک فوج) سے مدد کے متلاشی کیسے اپنی سرزمین کشمیر سے پاکستانیوں کو نکلنے کا مطالبہ کرسکتے ہیں ؟میرے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کا ہم سے ایسا مطالبہ کرناتودرکنار ہے۔ ایساسوچنا بھی ممکن ہے کہ میرے کشمیری بھائی بہن گناہ سمجھتے ہوں۔مگر اِس سارے پس منظر میں ہمیں یہ ضرور سوچنا ہوگا کہ کیسے جرمن میڈیانے خبر لگادی کہ ” اپنی اپنی فوجیں کشمیر سے نکالو“ …؟؟خبر یوں ہوگی کہ ” بھارتی حکمران اپنی فوج کشمیر سے نکالو! کشمیر کی خود مختاری کو تسلیم کیا جائے اور جنوبی ایشیا کو جنگ کے شعلوں میں نہ جھونکا جائے“۔(ختم شُد)
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:
NAB
Previous Post نیب کے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے
Next Post نوشہرو فیروز میں فائرنگ، پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری جاں بحق
Shahnaz Ansari

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.