geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میرکل جرمنی بھر میں ایک سے لیکن مختصر لاک ڈاؤن کی حامی

April 8, 2021 0 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ایک مختصر لیکن ایک سے لاک ڈاؤن کی حمایت کی ہے تاکہ جرمنی میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر ملک گیر سطح پر قابو پایا جا سکے۔

وفاقی جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے بُدھ کے روز جرمنی میں برطانیہ سے پھیلنے والے تبدیل شدہ وائرس یا میوٹیشن کے سبب نئے کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے خلاف ٹھوس اقدامات کے طور پر ایک ‘مختصر مگر بالکل ایک سے‘ لاک ڈاؤن کی حمایت کی ہے۔ قبل ازیں رواں ہفتے میرکل کی قدامت پسند جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین کے سیاستدان اور صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے وزیر اعلیٰ آرمین لاشیٹ نے دو سے تین ہفتوں پر محیط ایک مبہم سے لاک ڈاؤن کا ایک ایسے وقت میں مطالبہ کیا تھا، جب جرمنی میں کورونا ویکسینیشن کی سست روی عوام میں بڑی بے چینی کا سبب بن رہی ہے۔

لاشیٹ نے چانسلر میرکل اور تمام 16 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ایک اجلاس کا مطالبہ بھی کیا تھا تاکہ آئندہ پیر سے کورونا کے پھیلاؤ کے خلاف سماجی رابطوں اور دیگر نوعیت کی پابندیوں میں سختی کے فیصلے کو مل کر نافذ کیا جا سکے۔ اس پر لاشیٹ کو اپنے ہم منصبوں کی مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ بُدھ کو برلن میں جرمن چانسلر کی ایک خاتون ترجمان اُلریکے ڈیمر نے کہا کہ لاشیٹ اور انگیلا میرکل کی طرف سے مختصر مگر ایک سے لاک ڈاؤن کی تجویز پر ریاستی وزرائے اعلیٰ کی اکثریت نے اتفاق نہیں کیا ہے۔

جرمنی کی 16ریاستوں کے سربراہاں یا وزرائے اعلیٰ کورونا کی وبا کے پھیلاؤ سے لے کر اب تک ایک طرح کے اقدامات پر متفق نہیں ہوئے ہیں۔ ہر ریاست یا صوبے کو اپنے اپنے حالات کے مطابق لاک ڈاؤن میں اضافے، پابندیوں میں سختی یا نرمی کے فیصلے کا مکمل اختیار ہے۔

میرکل کی ترجمان اُلریکے ڈیمر نے گرچہ ایک بیان میں کہا،” اس وقت جرمنی میں کورونا کیسز کی صورتحال بہت امید افزا نظر نہیں آ رہی اور ایسٹر کے موقع پر نئے کیسز کی رپورٹنگ بھی مناسب طریقے سے نہیں ہو سکی ہے تاہم جرمنی کے ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت کے یونٹس مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں اور ایک بستر بھی خالی نہیں نظر آتا، یہ حالات بہت کچھ ظاہر کر رہے ہیں۔ اس لحاظ سے ملک بھر میں ایک طرح کا لاک ڈاؤن ایک اچھی تجویز اور وقت کی ضرورت ہے۔‘‘ میرکل کی ترجمان نے کہا ہے کہ تمام جرمن ریاستوں میں گرچہ جن ضوابط پر اتفاق کیا گیا ان میں بہت تنوع پایا جاتا ہے تاہم ان سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں کو کوئی خاطر خواہ مدد نہیں ملی ہے۔

قدرتی مناظر میں گھرے ہوئے مقامات ہوں یا گہرے جنگل، جھیل، ندی یا سمندر کا کنارہ ہو یا پہاڑی راستے، ایسی جگہوں پر تیز رفتار چہل قدمی یا ٹہلنا انتہائی راحت بخش اور صحت مند ہوتا ہے۔ ایک سروے کے مطابق جرمن باشندے عام دنوں سے کہیں زیادہ کورونا کی وبا میں یہ کرتے دکھائی دیے۔

کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کو ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چُکا ہے، اس کے ابتدائی مرحلوں سے لے کر اب تک جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ قریب ہر ہفتے کورونا سے متعلق اقدامات کے موضوع پر بحث کرتے ہیں مگر متعدد معاملات پر اتفاق نہیں ہو پاتا۔ ہر بار یہ بحث کسی نا کسی عدم اتفاق پر ختم ہوتی ہے۔ موجودہ دنوں اور ہفتوں کے دوران جن اقدامات پر اتفاق بھی کیا گیا ان کے بارے میں ہر ریاست کی حکومت نے مختلف انداز اختیار کیا۔

دریں اثناء کورونا کی وبا اور اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا موضوع بہت حد تک سیاسی شکل اختیار کر چُکا ہے۔ جرمنی میں اس سال 26 ستمبر کو عام انتخابات ہونے ہیں۔ جرمنی کے جنوبی صوبے باویریا کے وزیر اعلیٰ مارکوس زؤئیڈر اور مغربی صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے وزیر اعلیٰ آرمین لاشیٹ دونوں کے ہر بیان اور کورونا اقدامات سے متعلق ہر تجویز کو اسی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے کہ غالباً انگیلا میرکل کے جانشین ان دونوں میں سے ہی کوئی ایک ہوگا۔ لاشیٹ اپنے صوبے میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی بنیادی وجہ تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کی بحالی سمجھتے ہیں جبکہ زؤئیڈر مسلسل لاک ڈاؤن میں مزید سختی کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے خود احتسابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حکومت پر خود تنقید کی تھی اور اس امر کو تسلیم کیا تھا کہ جرمنی کی تمام ریاستیں کورونا قواعد و ضوابط پر قائم رہنے میں ناکام رہی ہیں۔

Share this:
Protest
Previous Post ’سیاسی جلسے بند کرو، بچوں کی تعلیم بحال کرو‘
Next Post چین میں ایغور نسل کے سابق مسلم حکومتی اہلکاروں کو سزائے موت
China Detention Centers

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.