geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سالانہ 20 لاکھ افراد کو روزگار دینے کی ضرورت ہے، شوکت ترین

May 9, 2021 2 1 min read
Shaukat Tareen
Share this:

 Shaukat Tareen

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال روزگار کے 20 لاکھ مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے، حکومت آئندہ مالی سال میں بنیادی ڈھانچہ کے بڑے منصوبوں پر6 ارب ڈالرخرچ کرنا چاہتی ہے، محصولات میں اضافہ ہمارا ہدف ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روزگار اور بڑھوتری میں اضافے کے لیے حکومت آئندہ مالی سال میں بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں پر6 ارب ڈالرخرچ کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے چاہا اور اگر کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات بہترہوئے توآئندہ مالی سال میں 4 اعشاریہ 5 سے لے کر5 فیصد اور سال2022ء تا 2023ء میں 6 فیصد بڑھوتری کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے سائز اور تقریباً 110 ملین نوجوانوں کی موجودگی کے تناظر میں معاشی بڑھوتری میں اضافے اور سالانہ 20 لاکھ روزگار کے مواقع کی ضرورت ہے، اگر ہم بڑھوتری کی طرف نہ گئے تو بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے ہمیں زیادہ محصولات جمع کرنا ہوں گی، جاری مالی سال میں محصولات کا ہدف 4700 ارب روپے رکھا گیا، آنے والے مالی سال میں محصولات کا ہدف 6 ہزار ارب روپے رکھا جائے گا، اگر ہم نے ریونیومیں اضافہ نہ کیاتوپھرمعیشت کوترقی دینے کے لیے سہولیات کوبھول جانا ہو گا۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات کےبارے میں وزیرخزانہ نے کہاکہ ہمارا موقف ہے کہ محصولات میں اضافہ اور توانائی کے قرضوں میں کمی سمیت ہم اہداف کومتبادل طریقوں سے حاصل کرسکتے ہیں، ہمارامقصد یہ ہے کہ یہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے آخری بیل آؤٹ ہو۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک اورعالمی بینک سے 20 ارب ڈالرکے وہ مختص فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کرے گاجو ابھی تک پاکستان نے حاصل نہیں کیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکنالوجی کی برآمدات کا ہدف دو ارب ڈالرتک مقررکیا جائے گا، ہماراارادہ ہے کہ ٹیکنالوجی کی برآمدات کو دو برس میں 8 ارب ڈالرکی سطح پر پہنچایا جائے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ گلوبل سکوک بانڈز جاری کیے جائیں گے، جب کہ آئندہ مالی سال میں مالیاتی خسارہ رواں مالی سال کے مقابلہ میں ایک یا ڈیڑھ فیصد کم ہو گا۔

Share this:
Fawad Chaudhry
Previous Post حکومت کا شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پر عدالت جانے کا اعلان
Next Post بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں
Kangana Ranaut

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.