geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اینٹی کرپشن پنجاب نے کس طرح غلام سرور خان کو جعلی ڈگری کیس میں بچایا

July 12, 2020 0 1 min read
Ghulam Sarwar Khan
Share this:

Ghulam Sarwar Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور خان کو جعلی ڈگری کیس میں پنجاب کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بچایا۔

مذکورہ وزیر کے خلاف جب جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں کیس بالکل تیار تھا ۔اینٹی کرپشن یونٹ نے غلام سرور خان کے حق میں مکمل یو ٹرن لیا۔

ان کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے کر بریت کا موقع فراہم کر دیا ۔ایف آئی آر ٹرائل کورٹ میں ڈگری منسوخ کئے جا نے کی رپورٹ داخل کر نے کے بعد دائر کی گئی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ نے غلام سرور خان کے حق میں 2017 میں جاری حکم امتناع 10 جنوری 2019 کو واپس لے لیا اور فریقین کو 11 مارچ 2019 کو حتمی دلائل دینے کو کہا ۔

29 جنوری 2019 کو ٹرائل کورٹ نے سماعت ملتوی کر تے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ملزم آٓئندہ 28 فروری کو سماعت پر حاضر نہیں ہوا لہٰذا عدالت اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے گی۔ لیکن 14 فروری کو لاہور ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ دونوں نے اس وقت کے ڈی جی اے سی ای حسین اصغر غلام سرور خان کی جعلی ڈگری کیس کی ازسرنو تحقیقات کا حکم دیا ۔

نئے انکوائری افسر نے کیس ختم کر دینے کی سفارش کی ۔ڈی جی اے سی ای نے انکوائری افسر کی سفارشات کی منظور ی دیتے ہو ئے نوٹ تحریر کیا کہ چئیرمین بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور کی جانب سے غلام سرور خان کے ڈپلومے کی تنسیخ کو لاہور ہائی کورٹ نے ایک طرف رکھدیا ہے ۔

اب34 سال بعد ازسرنو کارروائی کی ابتدا اور کسی دستاویزی ثبوت کے بغیر 44 سال بعد کسی دستاویزیحتمی شکل دیا جا نا ایک مشق لاحاصل ہے ۔

رپورٹ منظور ہو گئی اور تنسیخی رپورٹ عدالت میں ڈاخل کر دی گئی۔اس وقت غلام سرور خان وزیر پٹرولیم تھے جب کیس منسوخ ہو نے کی رپورٹ داخل کی گئی۔

تمام چاروں فورمز ٹرائل کورٹ ، الیکشن ٹریبونل ،ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اے سی ای نے بڑی شد و مد سے غلام سرور خان کے جعلی ڈپلومے پر احتجاج کیا۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے لے کر عدالتمیں حتمی چالان میں انہیں مورد الزام ٹھہرایا گیا ۔لیکن پھر اچانک ذہن ہی تبدیل ہو گیا ۔

پنجاب فورنسک سائنس ایجنسی کی رپورٹ میں جعلسازیوں کی تصدیق کی گئی ۔وہ ٹرائل کورٹ میں زیر غور ہی نہیں آئی ۔نہ ہی ڈی جی اے سی ای کی جانب سے تنسیخی رپورٹ دیتے وقت اس کا ذکر ہوا ۔

غلام سرور خا ن کا یہ اعتراف ریکارڈ پر ہے کہ ریٹرننگ افسر لاہور کو داخل کر دہ ان کے اسلامیہ یونیورسٹی کے ڈپلومہمیں نقائص ہیں۔ 2002 کے عام انتخابات میں ریٹرننگ افسر کو انہوں نے نقائص پر مبنی ڈپلومہ داخل کیا ۔

اسکیس کا پس منظر یہ ہے کہ یکم ستمبر 2001 کو پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے غلام سرور خان کے حق میں 1974 میں غلام سرور خان کے حق میں این او سی جا ری کی کہ وہ پولی ٹیکنیک کالج لائلپور کے طالب علم تھے جہاں سے انہیں سیریل نمبر 004597 کے تحت ڈپلومہ جاری کیا گیا ۔ تاہم وہ پولی ٹیکنیک کالج لائلپور کے کبھی طالب علم نہیں رہے ۔

5 ستمبر 2001 کو ایک اور این او سی جاری ہوئی جس میں بتایا گیا کہ غلام سرور خان نے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ سے ڈپلومہ پاس کیا ہے ۔

2002 میں غلام سرور خان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے بی اے امتحان میں بیٹھنے کے لئے درخواست دائر کی اسی سال انہوں نے اپنے داخلہ فارم کے ساتھ حلف نامہ داخل کیا کہ وہ پی بی ٹی ای سے ʼ1975 میں ڈپلومہپ کر چکے ہیں ۔اسی ڈپلومہکی بنیاد پر انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے بی اے کیا ۔

اسی ڈپلومے کی بنیاد پر انہوں نے 2002 کے عام انتکابات میں قومی اسمبلی حلقہ ۔53 کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے جنہیں ان کے مقابل چوہدری نثار علی خان نے چیلنج کیا ۔2003 میں غلام سرور خان نے اپنے ڈپلومے سے لاتعلقی ظاہر کر دی ۔

اسبار وہ ایک نیا ڈپلومہ مختلف مندرجات کے ساتھ لے آئے ۔پرویز مشرف کے دور میں انہوں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی جب پی بی ٹی ای نے پرسنٹیج میں تصھیح اور رولنمبر میں تبدیلی کا این او سی ان کے لئے جاری کیا 2003 میں انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو درخواست دی کہ ان ڈپلومہرولنمبر 7830 درخواست گزارکے تعلیمی ریکارڈ میں رکھا جائے ۔

2009 میں پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے معاملے کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کی جس نے دستیاب شہادتوں کی بنیاد پر ڈپلومے کو جعلی پایا ۔

5 دسمبر 2012کو پنجاب بورڈ آف ٹینیکل ایجوکیشن نے غلام سرور خان کے ڈپلومے کو جعلی قرار دے دیا ۔

اسلامیہ یو نیورسٹی بہاولپور نے انہیں شو کاز جاری کیا ،غلام سرور خان نے فیصلے کو چیلنج کر تے ہوئے13 دسمبر 2012 کو رٹ پٹیشن دائر کی جس میں آرڈر کو چیلنج کیا گیا ۔

18 جولائی 2013 کو سپریم کورٹ نے ان کے حق میں جاری الیکشن کمیشن کا نوفکیشن معطل کر دیا ۔2015 میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سنڈیکیٹ نے غلام سرور خان کی ڈگری اور رزلٹ کو منسوخ کر دیا ۔2016 میں غلام سرور خان نے لاہور کورٹ سے حکم امتناع حاصل کرلیا ۔

2018 میں ٹرائل کورٹ نے غلام سرور خان کو طلب کیا ۔انہوں نے انتخابی مصروفیات کے باعث التوا کی درخوست دے دی ۔گزشتہ سال ڈی جی اے سی ای نے ازسر نو تحقیقات کا حکم دیا ۔نئے انکوائری افسر ناصر چٹھہ نے کیس ختم کر دینے کی سفارش کی ۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post حکومت گرے گی، ضروری نہیں کہ ہر حکومت اپنی مدت پوری کرے
Next Post جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کیخلاف شاہراہ فیصل پر دھرنا
Jamaat-e-Islami Dharna

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.