geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا شکار خاتون مکمل صحت یاب

February 10, 2020 0 1 min read
Woman - Corona Virus
Share this:

Woman - Corona Virus

عرب امارات (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے ملک میں نئے کرونا وائرس کے پہلے کیس کے ایک چینی مریضہ کے مکمل طور پر تندرست ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اماراتی وزارت نے کہا ہے کہ وائرس سے صحت یاب ہونے والی مریضہ چین سے تعلق رکھتی ہے۔ اسے گذشتہ ماہ کے آخر میں اس مرض میں مبتلا قرار دیا گیا اور امارات میں اس کا علاج کیا جا رہا تھا۔

صحت یاب ہونے والی چینی خاتون شہری ‘لیو یوجیا’ نے امارات کی طرف سے علاج میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے ابوظبی کا شکریہ ادا کیا ۔ اس نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اسے اور کنبہ کے تمام افراد کو جو کچھ فراہم کیا وہ اس کا اظہار ہے امارات کی سرزمین پر رہنے والا ہر شخص یہاں‌کی حکومت کی لطف وعنایات سے بہرہ مند ہو رہا ہے۔

امارات میں چین کے قونصل جنرل ‘لی ژیونگ’ نے بھی کروناوائرس سے متاثرہ چینی شہری کے علاج میں ہرممکن مدد اور سہولت فراہم کرنے پر امارات حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت ، حکومت اور لوگوں نے اس بیماری کے مقابلہ میں چین کے ساتھ یکجہتی کا جو مظاہرہ کیا ہے ، اس نے دونوں دوست ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو اور بھی گہرا کردیا ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں اس مرض کے پہلے کیس میں مریض کی صحت یابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

چینی خاتون شہری کا علاج کرنے والے اماراتی ڈاکٹر حسین عبد الرحمٰن الرند نے کہا کہ چینی خاتون کے میڈیکل ٹیسٹوں سے یہ واضح‌ہو رہاہے کہ ان میں کرونا وائرس کا کوئی اثر باقی نہیں رہا ہے۔

ڈاکٹر حسین الرند نے کہا کہ کہ چینی خاتون کی صحت یابی سے یہ امید کی جاسکتی ہے کہ اس طرح کے امراض کے علاج کے لیے مملکت میں سہولت موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امارات نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہرممکن طریقہ علاج اپنانےکا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ چین سے پھوٹنے والے کرونا وائرس کے نتیجے میں چند ہفتوں میں ایک ہزار کے قریب جاں بحق اور ہزاروں کی تعداد میں متاثر ہوئے ہیں۔

Share this:
Oscars Awards
Previous Post آسکرز ایوارڈز: لاس اینجلس میں فلمی ستاروں کی کہکشاں سج گئی
Next Post ‘الحشد’ کو وزارت دی تو علاوی کی حکومت تین دن میں‌ گرادیں‌ گے:الصدر
Moqtada al-Sadr

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.