geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عرب اتحاد کے صنعاء، الحدیدہ اور عمران میں حوثی ملیشیا کے فوجی اہداف پر فضائی حملے

March 22, 2021 0 1 min read
Houthi Militia Attacks
Share this:

Houthi Militia Attacks

صنعاء (اصل میڈیا ڈیسک) عرب اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے فوجی اہداف پر حملے کیے ہیں اور ان میں حوثیوں کے بیلسٹک میزائلوں اور فوجی سازوسامان کے گوداموں کو نشانہ بنایا ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے صنعاء کے علاوہ الحدیدہ اور عمران میں بھی حوثیوں کے اہداف پر بمباری کی ہے۔

عرب اتحاد نے یہ فضائی حملے سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر خمیس مشیط کی جانب حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے کے ایک روز بعد کیے ہیں۔عرب اتحاد نے ہفتے روز اس بارود سے لدے ڈرون کو تباہ کردیا تھا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب میں شہری اہداف اور شہریوں کو ڈرون اور میزائل حملوں میں نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے ان میں سے بہت سے ڈرونز اور میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔

جمعہ کی صبح حوثی ملیشیا نے سعودی دارالحکومت الریاض میں واقع تیل صاف کرنے کے ایک کارخانے کو ڈرونز سے نشانہ بنایا تھا۔اس حملے میں ریفائنری کے ایک حصے میں آگ لگ گئی تھی لیکن سعودی حکام نے اس پر جلد قابو پا لیا تھا۔

اس ڈرون حملے میں کوئی شخص زخمی ہوا تھا اور نہ ریفائنری سے تیل کی سپلائی معطل ہوئی تھی۔اس سے نکلنے والی پائپ لائنوں سے بھی سپلائی جاری رہی تھی۔

سعودی آرامکو کے چیف ایگزیکٹوآفیسرامین الناصر نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ حملے کے بعد ریفائنری میں معمولاتِ کار بحال ہوچکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سعودی آرامکو کے پاس کسی بھی طرح سے حملے سے نمٹنے کے لیے متبادل منصوبے تیار ہیں۔

ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے گذشتہ ایک ماہ سے سعودی عرب کے شہروں اور شہری اہداف پر حملے تیز کررکھے ہیں۔ انھوں نے سات مارچ کو سعودی عرب کی تیل کی برآمدات کے لیے استعمال ہونے والی بندرگاہ راس تنورہ پر متعدد ڈرونز سے حملہ کیا تھا اورمملکت کے مشرق میں واقع شہر ظہران میں سعودی آرامکو کی تنصیبات کوبیلسٹک میزائل کے حملے میں نشانہ بنایا تھا۔

لیکن سعودی فورسز نے ان میں سے بیشتر ڈرونز کو تباہ کردیا تھا۔سعودی حکام کے مطابق راس تنورہ کی بندرگاہ پر پیٹرولیم کے ایک ٹینک پر سمندر سے ڈرون حملہ کیا گیا تھا اور ظہران میں سعودی آرامکو کے اقامتی علاقے میں بیلسٹک میزائل کے ٹکڑے گرے تھے۔حکام کے مطابق ان دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Share this:
Hassan Ali
Previous Post حسن علی کا کورونا کا شکار ہونا معمہ بن گیا، جنوبی افریقا روانگی بھی غیر یقینی
Next Post امریکا پابندیاں ہٹا دے تو ایران جوہری سمجھوتے کے تقاضوں کو پورا کرے گا: خامنہ ای
Ayatollah Ali Khamenei

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.