geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Sophie Adenot Leads All-Female Spacewalk on ISSصوفی ایڈنوٹ کی خلا میں تاریخ ساز تیسری واک، پہلی بار مکمل خواتین ٹیم کی قیادت
    • Why Posting Back-to-School Photos of Your Kids Is Riskyبچوں کی اسکول واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا کیوں خطرناک ہے؟
    • Micro-Influencers: The New Marketing Goldmineمائیکرو انفلوئنسرز کا عروج: جب چھوٹے مداح بڑے برانڈز کو اپنی طرف کھینچتے ہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عرب دنیا کی سیارہ مریخ تک پہنچنے کی پہلی کوشش

July 20, 2020July 20, 2020 0 1 min read
Space Mission
Share this:

Space Mission

عرب امارات (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا مریخ کے لیے پہلا خلائی مشن پیر کی صبح جاپانی خلائی اڈے تانیگاشیما سے روانہ ہوگیا ہے جو سات ماہ میں تقریبا ً50 کروڑ کلومیٹر کا سفر طے کر کے مریخ پر پہنچے گا۔

متحدہ عرب امارات کا مریخ کے لیے پہلا خلائی مشن پیر کی صبح جاپانی خلائی اڈے تانیگاشیما سے روانہ ہوگیا ہے جو سات ماہ میں تقریبا ً50 کروڑ کلومیٹر کا سفر طے کر کے مریخ پر پہنچے گا۔

متحدہ عرب امارت نے مریخ کے لیے جو اپنی پہلی روبوٹک خلائی گاڑی روانہ کی ہے اس کا نام ‘ہوپ’ یعنی امید ہے اور عرب دنیا کی جانب سے اس طرح کا یہ پہلا مشن ہے۔ اس کا مقصد مریخ پر پہنچ کر اس کی آب و ہوا اور ماحولیات کے بارے میں معلومات جمع کرنا ہے۔

توقع ہے کہ یہ سیٹلائٹ سات ماہ کے طویل سفر کے بعد فروری 2021 تک سیارہ سرخ پر لینڈ کریگی اور تقریبا ًدو برس تک مریخ کا چکر لگا کر مریخ سے متعلق نئی معلومات مہیا کرے گی۔ اگلے برس متحدہ عرب امارات کے بطور ایک ملک کے قیام کے پچاس برس مکمل ہو جائیں گے اور مریخ پر اس خلائی جہاز کی لینڈنگ ملک کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر متوقع ہے۔

اس مصنوعی سیارچہ کا وزن ایک اعشاریہ تین ٹن ہے جسے جاپان کے ایک دور دراز خلائی اڈے تانیگاشیما پر ایچ ٹو اے راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا ہے۔ بغیر انسانوں کے اس مصنوعی سیارے میں ایسے آلات نصب ہیں کہ مریخ کی بالائی سطح کا مطالعہ کرنے اور اس کی آب و ہوا اور موسم کی تبدیلی کے بارے میں معلومات جمع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ یہ مشن مختلف موسم کے دوران سیارے کے ماحولیات سے متعلق پہلی مکمل تصویر فراہم کرے گا۔’ہوپ’ نامی اس سیٹلائٹ کو پہلے 14 جولائی کے دن جاپانی راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا جا نا تھا تاہم خراب موسم کے سبب اس کی روانگی دو بار ملتوی ہوئی۔

متحدہ عرب امارات نے مریخ کے لیے اپنے اس پہلے مشن کا اعلان 2014 میں کیا تھا۔ ملک کی کوشش یہ ہے کہ وہ خلائی پروگرام اور سائنس کے شعبے میں ترقی کرکے تیل پر اپنا انحصار کم کرے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت حاصل کر کے نئے مواقع کی راہ ہموار کرسکے۔

متحدہ عرب امارات نے آئندہ صدی کے اوائل یعنی 2117 تک مریخ پر پہلی انسانی بستی بسانے کا بھی عزم کر رکھا ہے۔ ملک میں مریخ مشن کے سربراہ عمر شراف نے ٹویٹر پر اپنا ایک ویڈیو پیغام پوسٹ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ، امارات کا مریخ مشن عرب دنیا کے نوجوانوں کے لیے امید کا پیغام ہے۔اگر متحدہ عرب امارت جیسا ایک نیا ملک پچاس برس سے کم عمر میں مریخ پر پہنچنے کی اہلیت رکھتا ہے، تو ہم ایک خطے کی حیثیت سے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔”

عرب دنیا کے پاس خلائی جہاز یا پھر سیٹلائٹ ڈیزائن اور اسے تیار کرنے کا بہت کم تجربہ ہے تاہم اس کے باوجود متحد عرب امارات امریکی ماہرین کی مدد سے گزشتہ چند برسوں کی سخت محنت سے جدید طرز کی ایک سیٹلائٹ تیار کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ اگر یہ مشن کامیاب رہا اور سیٹلائٹ مریخ تک پہنچی تو یہ قوی امید ہے کہ اس سے نئی سائنسی حقائق تک رسائی حاصل ہوگی اور سیارہ مریخ سے متعلق نئی معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

حالانکہ ملک نے اس سے پہلے مشاہدے کے لیے تین مصنوعی سیارے لانچ کیے تھے جو ناکام رہے اور وہ کرہ ارض کے مدار سے آگے نہیں بڑھ سکے تھے۔

Share this:
Islamabad High Court
Previous Post اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس انتقال کر گئے
Next Post ایغور معاملے پر برطانیہ اور چین کے مابین کشیدگی
Protest

Related Posts

Trump Envoys Head to Moscow, Kyiv for Peace Push

# ٹرمپ کے ایلچی ماسکو اور کیف میں امن مشن پر روانہ

September 5, 2026
Paris Makes School Canteens Free for 17,000 Children

پیرس میں اسکول کینٹین مفت: 17,000 بچوں کے لیے اہم فیصلہ

September 5, 2026
Trump’s Renaming Spree: Narcissism or Imperial Power Play?

# ٹرمپ کا نام رکھنے کا جنون: طاقت کا دعویٰ یا بے اختیاری کا اعتراف؟

September 5, 2026
Ex-Minister Dati Seeks Return as Magistrate Before Trial

# رشیدہ داتی کا قضائی پیشے میں واپسی کا فیصلہ، کرپشن کیس کے پیش نظر تنقید کی زد میں

September 5, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.