geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آرمینیا اور آذربائیجان میں جنگ بندی معاہدہ ہو گیا

November 17, 2021November 17, 2021 1 1 min read
Armenia Azerbaijan Ceasefire
Share this:

Armenia Azerbaijan Ceasefire

آرمینیا (اصل میڈیا ڈیسک) آرمینیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کے ساتھ مسلح جھڑپوں کے بعد ماسکو کی مدد سے جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ آرمینیا کے مطابق ان جھڑپوں میں آذربائیجان کے فورسز کے ہاتھوں اس کے 15 فوجی ہلاک ہوئے۔

آرمینیا کی وزارت دفاع نے منگل کی رات دیر گئے اعلان کیا کہ روس کی مدد سے آذربائیجان کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا، جس کی وجہ سے سرحد پر ہونے والی مسلح جھڑپیں رک گئی ہیں۔ اس سے قبل آرمینیائی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پرانے دشمنوں کے ساتھ تازہ ترین جھڑپوں میں اس کے متعدد فوجی ہلاک ہو گئے۔

جنگ بندی کا یہ اعلان ایک ایسے وقت ہوا جب یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے کہا کہ انہوں نے آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان سے بات چیت کی اور ان سے کہا ہے کہ ”خطے کی مشکل صورتحال” کا الزام ایک دوسرے پر عائد کرنے کے بجائے فوری طور جنگ بندی کا آغاز کریں اور کشیدگی کو ختم کریں۔

انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ”یورپی یونین جنوبی کوہ قاف علاقے کی خوشحالی اور اس کے استحکام کے لیے کشیدگی پر قابو پانے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر عزم ہے۔”

فرانس کی وزارت خارجہ نے بھی یورپی کونسل کے صدر کے بیان کی حمایت کی اور اپنے ایک بیان میں کہا، ”فرانس تمام فریقوں سے اس جنگ بندی کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے جس کا اعلان انہوں نے سہ فریقی مذاکرات کے بعد9 نومبر 2020 کو کیا تھا۔”

اس سے قبل آرمینیا کی حکومت نے کہا تھا کہ آذربائیجان کے ساتھ اس تازہ ترین لڑائی میں سرحد پر اس کے کم از کم 15 فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ آذربائیجان کے فورسز نے اس کے 12 فوجیوں کو پکڑ لیا ہے۔ اس صورت حال کے پیدا ہونے پر حکومت نے سرحد کے دفاع میں روس سے مدد کی درخواست کی تھی۔

ادھر آذربائیجان کی فوج نے کہا کہ اس تازہ لڑائی میں اس کے صرف دو فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

اس دوران کریملن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روسی صدر ولادمیر پوٹن نے آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان سے فون پر بات چیت کی ہے۔ انٹر فیکس نیوز ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے بھی آرمینیا اور آذربائیجان کے وزرا دفاع کے ساتھ بات چیت کی اور ان سے فوری طور پر لڑائی روکنے اور کشیدگی کو ختم کرنے کو کہا۔

دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر یہ تازہ جھڑپیں متنازعہ نگورنو کاراباخ علاقے پر لڑی جانے والی جنگ کے ایک برس مکمل ہونے پر ہوئی ہیں، جس میں 6,500 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔ یہ جنگ چھ ہفتوں تک چلی تھی اور پھر ماسکو کی ثالثی سے ایک امن معاہدہ طے پایا تھا اور جنگ ختم ہوگئی تھی۔ تاہم آرمینیا کو نگورنوکارا باخ کا ایک بڑا علاقہ چھوڑنا پڑا تھا۔

مسلم اکثریتی آذربائیجان اور آرتھوڈکس مسیحی اکثریتی آرمینیا کے مابین کشیدگی کا باعث نگورنو کاراباخ کا علاقہ ہے۔ یہ علاقہ آذربائیجان کا حصہ ہے لیکن سابقہ سوویت یونین کے انہدام کے بعد سن 1991ء میں یہاں کے نسلی علیحدگی پسندوں نے اس پر قبضہ کرتے ہوئے اپنی حکومت قائم کر لی تھی۔ اس تنازعے میں اب تک تقریباً تیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ برس ہونے والی جنگ میں نگورنو کاراباخ کے زیادہ تر علاقوں پر آذربائیجان نے دوبارہ قبضہ کر لیا تھا۔

جس علاقے میں گزشتہ برس جھڑپیں ہوئی تھیں، وہاں روسی امن فوجی تعینات ہیں۔ آرمینیا میں روس کا ایک فوجی اڈہ بھی موجود ہے جبکہ اس تنازعے میں آذربائیجان کو ترکی کی حمایت حاصل ہے۔

Share this:
David Fuller
Previous Post یہی مکافات عمل ہے
Next Post لیبیا: جنگی سردار خلیفہ حفتر کا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان
Khalifa Haftar

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.