geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آرمینیا اور آذربائیجان جنگ بندی پر متفق، لیکن خلاف ورزی کے الزامات بھی جاری

October 10, 2020 1 1 min read
Armenia Azerbaijan Ceasefire
Share this:

Armenia Azerbaijan Ceasefire

آرمینیا (اصل میڈیا ڈیسک) آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین ماسکو میں طویل مذاکرات کے بعد طے پانے والے معاہدے کے نتیجے میں فائر بندی پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔ تاہم فریقین نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے ہفتے کی صبح بتایا کہ ماسکو میں آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین دس گھنٹوں سے بھی زائد جاری رہنے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوئے اور فریقین جنگ بندی اور با معنی مذاکرات شروع کرنے پر متفق ہو گئے ہيں۔

لاوروف نے بتايا کہ دونوں ممالک کی افواج آج ہفتہ دس اکتوبر کی دوپہر بارہ بجے سے ایک دوسرے پر حملے روک ديں گی۔

انٹرنيشنل کميٹی آف ريڈ کراس فائر بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کرانے میں مدد کرے گی اور فریقین کے مابین قیدیوں کا تبادلہ اور لاشوں کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا جائے گا۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ماسکو معاہدے کے تحت فائر بندی کس حد تک مؤثر ہو گی، کیوں کہ اس پر عمل درآمد شروع ہوتے ہی فریقین نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کرنا شروع کر دیے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے بتایا کہ دونوں فریق بامعنی امن مذاکرات شروع کرنے پر بھی متفق ہیں تاہم موجودہ سیز فائر کی شرائط اور طریقہ کار کی تفصیلات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ طویل مدتی امن معاہدہ یورپی منسک گروپ (او ایس سی ای) کی نگرانی میں ہونے والے مذاکرات میں طے کیا جائے گا۔

آرمينيا اور آذربائيجان کے درميان نگورنا کاراباخ ميں دو ہفتے تک جاری رہنے والی جھڑپوں ميں سينکڑوں افراد ہلاک ہوگئے اور بڑی علاقائی قوتوں ترکی اور روس کے بھی اس مسلح تنازعے ميں ملوث ہونے کے خطرات بڑھ گئے تھے۔

ماسکو میں سیز فائر پر رضا مندی کے بعد آرمینیا کے وزیر خارجہ زوہراب مناتساکانیان اور ان کے آذربائیجانی ہم منصب جیحون بہراموف نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔ تاہم آرمینیا کے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مناتساکانیان نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو معاہدہ صدر پوٹن کی ذاتی دلچسپی اور ان کے کلیدی کردار کے باعث طے پایا ہے۔

ترکی ہمیشہ آذربائیجان کی حمایت میں کھڑا رہا ہے اور نگورنو کاراباخ میں جاری موجودہ جنگ میں بھی انقرہ نے آذربائیجان کی کھل کر حمایت کی ہے۔ ترکی نے اب ماسکو معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے لیکن ساتھ میں یہ بھی کہا ہے کہ اب بھی بہت کچھ طے کرنا باقی ہے۔

ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا، ”انسانی بنیادوں پر سیز فائر اہم ابتدائی قدم ہے لیکن دیرپا حل کے لیے یہ کافی نہیں ہے۔ ترکی آذربائیجان کے منظور کردہ کسی بھی حل میں تعاون کرے گا اور میدان جنگ اور مذاکرات کی میز پر آذربائیجان کی حمایت جاری رکھے گا۔‘‘

ترک وزیر خارجہ نے سیز فائر معاہدے کے حوالے سے اپنے آذربائیجانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی۔

فریقین کے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی کے الزامات
سیز فائر پر عمل درآمد شروع ہونے کے گھنٹوں بعد بھی فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات جاری ہیں۔

آذربائیجان نے آرمینیا پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی فوجوں نے سیز فائر شروع ہونے کے بعد بھی کئی گنجان آباد علاقوں پر حملے کیے ہیں۔ اس کے جواب میں آرمینیا نے بھی آذربائیجان کی افواج پر ایسے ہی الزامات عائد کیے ہیں۔

دونوں ممالک نے ان الزامات کے ساتھ ساتھ حملوں کی فوٹیج بھی جاری کی ہے۔

دوسری جانب متنازعہ علاقے اور خود ساختہ نگورنو کارباخ ریپبلک کے سربراہ نے سیز فائر معاہدے کے بعد اپنی پہلے سے اعلان کردہ پریس کانفرنس ملتوی کر دی ہے۔

Share this:
Talal Chaudhry
Previous Post عمران خان منہ دکھانے قابل نہیں رہیں گے: وزیراعظم کے طنز پر طلال کا رد عمل
Next Post ٹاک ٹاک کی بندش، پاکستان میں بحث
Tiktok

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.