geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین ’انسانی بنیادوں‘ پر نیا سیز فائر معاہدہ

October 19, 2020 0 1 min read
Armenia - Azerbaijan Ceasefire
Share this:

Armenia - Azerbaijan Ceasefire

آرمینیا (اصل میڈیا ڈیسک) آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین انسانی بنیادوں پر نیا سیز فائر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کا اعلان دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ تحریری بیان کے ذریعے کیا گیا۔

روس اور فرانس کی کوششوں سے طے پانے والے فائر بندی کے نئے معاہدے پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب عمل درآمد بھی شروع کر دیا گیا۔ باکو حکام کے مطابق انسانی بنیادوں پر کیے گئے جنگ بندی کے اس معاہدے کے دوران لاشوں اور قیدیوں کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔

روس کی ثالثی میں فریقین کے مابین فائر بندی کا معاہدہ گزشتہ ہفتے بھی طے پایا تھا تاہم اس پر مکمل طور پر عمل نہ کیا جا سکا۔ رواں ہفتے بھی آرمینیا اور آذربائیجان کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ برقرار رہا تھا۔

آرمینیائی افواج کی جانب سے آذری شہروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ دو روز قبل آذربائیجان کے شہر گانجا کو آرمینیائی افواج نے میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔ شہری آبادی پر میزائل حملوں کے نتیجے میں تیرہ عام شہری مارے گئے تھے۔ باکو حکام کے مطابق میزائل حملوں میں 40 سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے۔

اس واقعے کے بعد دو طرفہ کشیدگی میں ایک مرتبہ پھر سے شدت دیکھی جا رہی تھی۔ واقعے کے بعد آذری صدر الہام علییف نے ‘بدلہ‘ لینے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

گزشتہ تین ہفتوں سے سے نگورنوکارباخ کے محاذ پر کسی وقت بھی حالات پرسکون نہیں رہ پائے تھے۔ تاہم نگورنو کاراباخ کے مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سے نئے سیز فائر پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اتوار کی دوپہر تک نگورنو کاراباخ کے محاذ پر حالات پر سکون دکھائی دے رہے ہیں۔

آذری میڈیا کے مطابق سیز فائر کے بعد آرمینیا کی افواج نگورنو کاراباخ سے واپس آرمینیا کی طرف لوٹ رہی ہیں۔ تاہم اب تک ایسی خبروں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو پائی۔

سن 1990 کی دہائی سے نگورنو کاراباخ کا علاقہ دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کی بنیاد رہا ہے۔ یہ علاقہ عالمی سطح پر آذربائیجان کی ملکیت تسلیم کیا جاتا ہے تاہم یہ آرمینیائی نسل کے لوگوں کے کنٹرول میں ہے۔ باکو حکومت بارہا اس عزم کا اظہار کر چکی ہے کہ وہ ہر صورت اس علاقے کو اپنی عمل داری میں لینے کی کوششیں جاری رکھے گی۔

آذربائیجان کے سب سے اہم اتحادی ملک ترکی نے گزشتہ سیز فائر معاہدے کے بعد بھی اپنے ردِ عمل میں کہا تھا کہ نگورنو کاراباخ تنازعے کے حل کے لیے لائحہ عمل طے کیے بغیر جنگ بندی صرف ایک عارضی حل ہی ثابت ہو گی۔

روس اور فرانس نے ‘انسانی بنیادوں‘ پر نیا سیز فائر معاہدہ طے کرانے میں ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ معاہدہ بھی زخمیوں، قیدیوں اور لاشوں کے تبادلے تک محدود رہا، تو اس کے دیرپا ثابت ہونے کی امید نہیں کی جا سکے گی۔

تازہ سیزفائر کے باوجود دنوں ممالک نے ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

Share this:
Coronavirus
Previous Post عالمی وبا سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی
Next Post کورونا وائرس کی دوسری لہر یورپ کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے
Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.