geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاک فوج پر دہشت گردانہ حملے اور نادان لوگ!

May 23, 2020 0 1 min read
Pak Army
Share this:

Pak Army

تحریر : میر افسر امان

پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے کراچی میں اپنے پالتو دہشت گرد، قوم پرست اور فاشست الطاف حسین کی شکست اور اپنے حامی قوم پرست افغانستان کی مدد سے فاٹا میں شکست کے بعد ،بلوچستان میں دہشتگری بڑھا دی ہے۔ ہر روز ہمارے فوجی نوجوان شہید ہو رہے ہیں۔ دہشت گردی کے دوران پچھترہزار سے زاہدسولین اور فوجی جرنلوں سے لے کر سپاہیوں تک ہمارے مایا ناز فوجی شہید ہو چکے ہیں ۔ ان کی شہادتوں کے صدقے کراچی ، فاٹا بلکہ پورے ملک میںدہشت گردی کی جڑیں کاٹ دی گئی۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ جتنی دہشت گردی پاکستان میں پھیلائی گئی۔ اتنی دہشت گردی کسی اور ملک میں ہوتی تو ابھی تک وہ ملک ختم ہو گیا ہوتا۔ پاکستان ،مثل مدینہ ریاست پر اللہ تعالیٰ کا سایا ہے کہ وہ ہمیشہ قائم دائم رہے گی۔ ان شاء اللہ۔ دہشت گردی کو ختم کرنے میں پاکستان کی فوج کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ آئے دن لائین آف کنٹرول پر بھارت کی جاری جنگ کی وجہ سے ہماری فوج کے نوجوان شہید ہو رہے ہیں۔ ہماری فوج نے بھارت کے ہوائی حملے کا جس جرأت مندی سے جواب دے کر دنیا میں پاکستان قوم کا سر بلند کیا وہ بھی ہمیں یاد رکھنا چاہیے۔پاکستان کی نظریاتی اور زمینی سرحدوں کے محافظو! تمھیں پاکستانی قوم کا سلام!

ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ فوجی بھی ہمارے ہی کلچر کا حصہ ہیں۔ اِن میں بھی اُتنی ہی خرابیاں ہیں جتنی ہماری قوم میں ہیں۔ اگر کہیں کسی فوجی یا اس کی فیملی ممبر سے کوئی غلطی سرزد ہو جائے تو ہمیں پوری فوج کو بدنام کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ہمارے دشمنوں کو ہماری بہادر فوج، ہمارے اسلامی پاکستان اور ایٹمی طاقت ہوناکبھی بھی برداشت نہیں۔ خصوصاًبھارت کو، اس لیے کہ ہندوستان پرہم نے ایک ہزار سال سے زیادہ حکومت کی۔ اب وہ مسلمانوں پر حکومت کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے۔اسی لیے بھارت نے اسرائیل اور امریکا کہ مدد سے ہمارے ملک کو ختم کر کے اکھنڈ بھارت میں ضم کرنا چاہتا ہے۔ ہمارے کچھ سیاست دانوں میں سیکولرزم کا پرچار کر کے انہیں کسی حد کر رام کیا ہوا ہے۔ پاکستان میںقوم پرستی کی حمایت کر کے قوم پرست جماعتیں کو اپناحمایتی بنا لیا ہے۔ اب قائد اعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کی اسلامی شناخت اور حفاظت کے لیے یا تو دینی جماعتیں ، خصوصاً جماعت اسلامی یا پھر ایمان اتحاد یقین تنظیم والی پاک فوج ہے۔

بھارت نے ایک عرصہ سے سیکولرزم پسند سیاسی جماعتوں اور قوم پرست جماعتوں کے ذریعے پاک فوج کو بدنام کرنے کی مہم چلائی ہوئی ہے۔ بیرون ملک پاک فوج کو روگ فوج کے الزام کے پوسٹر بھی لگائے گئے ۔ پیپلز پارٹی کے حسین حقانی ، میمو گیٹ کی حمایت اور اینٹ سے اینٹ بجا دینے والے زرداری ، فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنے والے نواز شریف، جس نے کی کسی بھی پاکستانی فوجی سربراہ سے بنا کر نہیں رکھی۔ سرحد، سندھ اوربلوچستان کے قوم پرست بھارت کی شہ پر پاک فوج کے خلاف ہمیشہ محاذ کھولے رکھتے تھے۔ ولی خان، جی ایم سید،بلوچ سرداروں کے بعد اب منظور پشین فوج کے خلاف الزام تراشی کرتے رہے ہیں۔ اگر پاکستان کی سیاسی حکومتیں فوج کو کراچی، فاٹا اور بلوچستان میں علیحدگی پسنددوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیتی ہیں ۔پھر فوج کاروائی کرتی ہے ،تو شر پسند دہشت گردلوگ ہلاک ہوتے ہیں۔ اس کا بہانہ بنا کریہ لوگ پاک فوج کو برا کہتے ہیں۔

ہمیں اس کا ادراک ہونا چاہیے۔ فوج پر ناجائز پروپیگیڈہ کرنے والوں کے متعلق یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ اس کی ڈوریں کہاں سے ہلائی جا رہی ہیں۔ جماعت اسلامی نے مشرقی پاکستان کو بچانے کے لیے الشمس اور البدر تنظیموں کے نوجوانوں سے پاک فوج کا ساتھ دیا تھا۔ بھٹو، مجیب اور بھارت نے پرانی رنجسیں ختم کر کے ایک دوسرے کے خلاف پروپیگنڈہ نہ کرنے کامعاہدہ کیا ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو تسلیم بھی کیا۔ پاکستان نے اپنے بنگالی بھائیوں سے معافی بھی مانگ لی۔پھر بھی اتنی مدت بعد جب بنگلہ دیش میںبھارت نوازوزیر اعظم حسینہ واجد نے اقتدار حاصل کیا تو جماعت اسلامی کے رہنمائوں پر جعلی عدالتی ٹریبیونلز کے ذریعے پھانسیوں پر چھڑایا گیا۔ ان مظالم پر فوج اور نہ ہی نواز شریف حکومت نے زبان کھولی۔ اتنی بڑی زیادتی پر جماعت اسلامی نے کبھی بھی فوج کے خلاف محاذ نہیں کھولا۔ نہ ہی اپنے لوگوں کو اس کی اجازت دی۔ اس لیے کہ پاک فوج تو پاکستانی قوم کی محافظ ہے۔ اس کا احترام پاکستان شہریوں پر لازم ہے۔راقم جماعت اسلامی سے تعلق رکھتا ہے۔ ہم نے انہی دونو ںاپنے ایک کالم فوج بھائیوں کو صرف اتنا یاد دلایا تھا،کہ آیندہ ایسے موقعہ پیش آیا تو”پھر کون الشمس و البدر بنا ئے گا” ہم جانتے ہیں کہ فوج ہی پاکستان کی محافظ ہے۔ ہماری قومی جسم کا ایک حصہ ہے۔ اس کا احترام ہم پر فرض ہے۔

کچھ نادان پاکستانی دوست اس حقیقت کو سامنے ہیں نہیں رکھتے ۔ چھوٹی موٹی باتوں پر سوشل میڈیا پر اپنی فوج کے خلاف نادانی سے محاذ کھول دیتے ہیں۔ ایوب خان ، یخییٰ خان ، ضیاء الحق اور پرویزمشرف سب جنرل غلط تھے۔ جنہوں نے مار شل لگا کر جمہورت کا راستہ رُوکا۔ اس میں ساری فوج کا کیا قصورتھا۔ اب اگر کسی کرنل کی بیوی نے ٹریفک

٢
کے قوانین کی خلاف دردی کرنے پر عمل نہیں کرتی او اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہیے۔سوشل میڈیا میں وائرل کردہ ایک ویڈیو میں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس سے جھگڑاکرتی ۔ خاتون کہہ رہی ہے میں کرنل کی بیوی ہوں اتنا تعارف کافی ہے۔میرا وقت ضائع مت کرو۔ ہٹائو رکاوٹ۔ہٹائو رکاوٹ، مجھے آگے جا نااور ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرتے ہوئے خود ذردستی رکاوٹ ہٹا کر گاڑی لے کر چلی گئی۔ پولیس والے بڑے احترام سے اس خاتون کو جوب دے رہے ہیں۔ ٹھیک ہے کرنل صاحب کی بیوی نے غلطی کی۔ اس کے خلاف ٹریفک قانون کی خلاف دردی پر کاروائی ہونی چاہیے۔ اس میں ساری فوج کا کیا قصور ہے۔ اب اس بات کو نادان دوستوں نے بڑھا چڑھا کر سوشل میڈیا پر پوری فوج کے خلاف محاذ کھول دیا۔ ایک صاحب جنرل یخییٰ سے منسوب جنرل رانی تک لے گئے۔

کسی نے خفیہ ایجنسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوسٹ لگادی کہ ویڈیو بنانے والا ،نا معلوم افراد کے ہاتھوں عبرت کا نشانہ بن جائے گا۔اسی شخص نے ٹونٹنگ کرتے ایک اور کارٹون پوسٹ لگائی ۔ ٹریفک پولیس افسر ہاتھ میں چالان کاپی لیے ٹریفک گاڑیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ پوسٹ میں لکھا ہے کہ” آپ نہ خود فوجی ہیں نہ کسی فوجی افسر کے رشتہ دار ۔ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ آپ عزت دار شہری ہیں” کیا ایک کرنل کی بیوی کی غلطی کو لے کر اپنے محسنوں کوبدنام کرنا غیور قوموں کو زیب دیتا ہے؟ ہم پاکستانیوں کو اپنے ازلی دشمن بھارت پر کڑی نظر رکھنی چاہیے۔فوج کے کسی فرد کی چھوٹی موٹی غلطیوں پر درگزر کر کے پاکستان کے ا ندرونی اور بیرونی دشمنوں سے بر سر بیکار اور پاکستان کی نظریاتی اور زمینی سرحدوں کی محافظ پاک فوج کا احترام کرنا چاہیے۔ دعا ہے کہ اللہ ہمارے پاکستان کو کررونا وائرس اور دشمنوں سے بچائے آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Imran Khan
Previous Post کپتان کے نام
Next Post کورونا سے پہلے امتحان اور بھی تھے
Coronavirus - Pakistan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.