geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

گرفتاری کے لیے نیب کے چھاپے، شہباز شریف روپوش

June 3, 2020 2 1 min read
Shahbaz Sharif
Share this:

 Shahbaz Sharif

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور میں قومی احتساب بیورو کی طرف سے میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ وہ ماڈل ٹاؤن میں اپنے گھر پر موجود نہیں ملے اور ابھی تک کسی کو یہ نہیں پتا کہ پاکستان کے قائد حزب اختلاف اس وقت کہاں ہیں؟

منگل کے روز نیب نے سابق وزیر اعلی پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کر رکھا تھا۔ شہباز شریف نے اپنے نمائندے کے ذریعے نیب حکام کو ایک خط بھجوا کرکورونا کے خطرے کی وجہ سے پیش ہونے سے معذوری ظاہر کر دی۔ اپوزیشن لیڈر نے اپنی عدم پیشی سے متعلق نیب میں جو جواب جمع کروایا، اس میں موقف اختیار کیا کہ کورونا وائرس اس وقت اپنے عروج پر ہے، نیب کے کچھ افسران بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی عمر 69 برس ہے اور وہ کینسر کے مریض بھی رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ وہ سکائپ کے ذریعے نیب کے سوالوں کے جوابات دینے کے لیے تیار ہیں لیکن نیب حکام اس جواب سے مطمئن نہ ہوئے اور انہوں نے شہباز شریف کی گرفتاری کا فیصلہ کیا۔ شہباز شریف کی گرفتاری کے لئے نیب کی ٹیم پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ماڈل ٹاؤن پہنچی۔ اس موقع پر شہباز شریف کے گھر کی طرف جانے والے تمام راستوں کو آہنی رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا اور وہاں اکٹھے ہو جانے والے میڈیا کے افراد کو بھی دور ہٹا دیا گیا۔ شہباز شریف کی گرفتاری کا سن کر مسلم لیگ نون کے درجنوں کارکن وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے حکومت اور نیب کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس موقع پر پولیس اور لیگی کارکنوں کے مابین ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ شہباز شریف کے گھر کے دروازے مکمل طور پر بند کر دیے گئے تھے۔ نیب کی طرف سے وارنٹ گرفتاری دکھائے جانے کے بعد نیب کی ٹیم کو گھر میں جانے کی اجازت دے دی گئی۔ گھر میں داخل ہونے والی نیب کی ٹیم نے لیڈیز پولیس کے ہمرا شہباز شریف کے گھر کی تفصیلی تلاشی لی لیکن شہباز شریف ان کے ہاتھ نہ آ سکے۔

ماڈل ٹاون سے مایوس لوٹنے کے بعد شہباز شریف کے موبائل فون سے ان کی لوکیشن کی معلومات حاصل کر کے نیب کی ٹیم نے ڈیفنس میں شہباز شریف کی دوسری اہلیہ تہمینہ درانی کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن وہ وہاں بھی موجود نہیں تھے۔ شریف فیملی کی جاتی عمرہ والی رہائش گاہ پر جانے والی نیب کی ایک اور ٹیم بھی شہباز شریف کو ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

شہباز شریف نے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کر رکھی تھی۔ ارجنٹ میٹر ہونے کے باوجود آج اس درخواست کی سماعت نہ ہو سکی، توقع ہے کہ اس کی سماعت اب کل ہوگی۔ اس بات کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کل عدالت میں پیش ہونے کی صورت میں شہباز شریف کو وہاں سے گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں، جب حکومت کورونا کو کنٹرول کرنے اور چینی چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہو چکی ہے ایسے میں وہ اپنی نا اہلی سے توجہ ہٹانے کے لئے شہباز شریف کی گرفتاری کے لئے اقدام کر کے میڈیا کی توجہ اصل ایشوز سے ہٹا رہی ہے۔

ادھر حکومتی شخصیات کا موقف ہے کہ پاکستان میں کرپشن کے ایشو پر کوئی معافی نہیں۔ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے، جو اپنے طور پر کارروائیاں کر رہا ہے۔ ان کے بقول انصاف کا تقاضا ہے کہ سب کے ساتھ یکساں سلوک ہو۔ سب کو بتانا ہو گا کہ ایک ایسے وقت میں، جب پاکستان کے بہت سے ادارے شدید خسارے میں ہیں، سیاسی شخصیات کے رشتے دار اور بچے کیسے دولت کے انبار لگا لیتے ہیں؟

پاکستان کے تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کی کوششوں کے بعد پاکستان کے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا ہے اور کورونا، ٹڈی دل اور معیشت کے بحرانوں کے دور میں ایسے اقدامات کو پسندیدہ قرار نہیں دیا جا رہا ہے۔

ان کے بقول بعض حکومتی شخصیات کی طرف سے شہباز شریف کی گرفتاری کے اشارے دیے جا رہے تھے، ”دلچسپ بات یہ ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے وارنٹ پر اٹھائیس مئی کی تاریخ درج تھی، اس کا مطلب یہ ہے کہ نیب نے انہیں ہر صورت میں گرفتار کرنا تھا۔ ‘‘

پاکستان کے سیاسی حلقوں میں شہباز شریف کی گرفتاری کی کوششوں پر مختلف تبصرے کئے جا رہے ہیں۔ ایک نقطہ نظر یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے حامی شہباز شریف کی گرفتاری کی کوششیں اور وفاقی وزرا کے بیانات سے لگتا ہے کہ شاید عمران حکومت اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اب ایک پیج پر نہیں رہے۔

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اگرچہ شہباز شریف پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر بہت سرگرم تو نہیں تھے لیکن حکومت ان کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بڑھتی ہوئی مبینہ قربتوں اور مسلم لیگ نون اور مسلم لیگ قاف میں اتحاد بنانے کی خفیہ کوششوں سے پریشان ہو کر رد عمل کا اظہار کر رہی ہے۔

مجیب الرحمان شامی کہتے ہیں کہ اس طرح کے اقدام کے سیاسی محرکات تو ہوتے ہیں لیکن ابھی شہباز شریف کی گرفتاری کی کوششوں کے بارے میں جو اندازے لگائے جا رہے ہیں، وہ صرف قیافے ہیں، حقائق سامنے آنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا، ” میں آپ کو اتنا بتا سکتا ہوں کہ بجٹ سے پہلے ہونے والی یہ کارروائی کسی بڑی گڑبڑ کا آغاز ثابت ہو سکتی ہے۔‘‘

Share this:
Mohammad Javad Zarif and Massoud Soleimani
Previous Post شدید کشیدگی کے باجود امریکا اور ایران میں قیدیوں کا تبادلہ
Next Post طیارہ حادثہ: جہاز کے کپتان نے ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایات پر عمل نہیں کیا، رپورٹ جاری
PIA Plane Crash

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.