geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

محض کوئی اثاثہ ظاہر نہ کرنے پر تاحیات نااہلی نہیں ہو سکتی، سپریم کورٹ

May 4, 2021 0 1 min read
Supreme Court
Share this:

Supreme Court

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی شمعونہ بادشاہ قیصرانی کی تاحیات نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصومانہ غلطی کے باعث محض کوئی اثاثہ ظاہر نہ کرنے پر تاحیات نااہلی نہیں ہو سکتی۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے 16 مارچ کو دیے جانے والے شمعونہ میر بادشاہ قیصرانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

11صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے تحریر کیا ہے جبکہ فیصلے میں خواجہ آصف بنام عثمان ڈار، محمد حنیف عباسی بنام عمران احمد نیازی سمیت دیگر فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وراثت میں ملی زرعی اراضی ظاہر نہ کرنا ایسا اقدام نہیں جس پر تاحیات نا اہل قرار دیا جائے، معصومانہ غلطی کی بنیاد پر کسی کو زندگی بھر کی نا اہلی کی سزا نہیں دی جا سکتی جبکہ الیکشن ٹریبونل نے سنے بغیر شمعونہ قیصر انی کو تاحیات نااہل کرنے کا فیصلہ دیا اور لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

تحریری فیصلے کے مطابق وراثت سے ملنے والی جائیداد ظاہر نہ کرنا معصومانہ غلطی ہے، بدنیتی شامل تھی نہ ناجائز ذرائع استعمال ہوئے، محض کوئی اثاثہ ظاہر نہ کرنے پر تاحیات نااہلی نہیں ہوسکتی، رکن اسمبلی یا امیدوار کےاثاثے ظاہر نہ کرنے کی وجوہات دیکھنا ہونگی۔

فیصلے میں قرار دیا گیا کہ رکن اسمبلی غیرقانونی اثاثے بنانے اور چھپانے پر ہی نااہل ہوگا، اثاثے ظاہر نہ کرنے کی وضاحت کی ساکھ فیصلہ کرنے میں مددگار ہوگی، وضاحت کی ساکھ سے علم ہوگا کہ اثاثے ظاہر نہ کرنا بدنیتی ہے یا نہیں، عدالت ماضی میں قرار دے چکی ہے کہ ہر غلطی بد دیانتی نہیں ہوتی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شمعونہ بادشاہ کی ظاہر نہ کردہ اراضی وراثت میں ملی تھی، عدالت کی غلطی کی سزا کسی شخص کو نہیں ملنی چاہیے، الیکشن ٹربیونل اور ہائیکورٹ کو شمعونہ بادشاہ کےساتھ انصاف کرنا چاہیے تھا، شمعونہ بادشاہ قیصرانی کو بے اصولی کی بنیاد پر نااہل کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 16 مارچ کو مختصر فیصلے میں شمعونہ بادشاہ کی تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل منظور کی تھی اور ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

شمعونہ بادشاہ کو 2013 میں زرعی اراضی ظاہر نہ کرنے پر تاحیات نااہل کیا گیا تھا۔

Share this:
Karachi Accused Arrested
Previous Post کراچی: گزشتہ ماہ شریف آباد میں خاتون پروفیسر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
Next Post لاہور میں 95 فیصد شہریوں نے ماسک پہننا شروع کر دیا: سی سی پی او
Ghulam Mahmood Dogar

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.